سیمی کنڈکٹر کے اعلیٰ سی ای اوز نے اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں سیمی کون انڈیا 2024 میں ہندوستان اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کی ستائش کی
September 11th, 04:28 pm
وزیر ا عظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں انڈیا ایکسپو مارٹ میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کیا۔ سیمی کون انڈیا2024 کا انعقاد 11 سے 13 ستمبر تک کیا جا رہا ہے جس کا موضوع ہے ’’شیپنگ دی سیمی کنڈکٹر فیوچر‘‘۔ تین روزہ کانفرنس ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر حکمت عملی اور پالیسی کی عکاسی کرے گی جس میں ہندوستان کو سیمی کنڈکٹرز کا عالمی مرکز بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔ اس میں سیمی کنڈکٹر کی سرکردہ عالمی کمپنیوں کے اعلیٰ رہنما شرکت کر رہے ہیں اور اس میں عالمی لیڈروں، کمپنیوں اور سیمی کنڈکٹر صنعت کے ماہرین کو یکجا ہونے کا موقع مل رہا ہے۔کانفرنس میں 250 سے زائد نمائش کار اور 150 مقررین حصہ لے رہے ہیں۔سیمی کنڈکٹر کے سرکردہ سی ای اوز نے سیمی کنڈکٹر ایگزیکٹوز کی گول میز پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کے بعد اپنی جانب سے ستائش کا اظہار کیا
September 10th, 11:44 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7، ایل کے ایم میں سیمی کنڈکٹر ایگزیکٹوز کی گول میز کی صدارت کی۔ وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹرز کے شعبے سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب مودی نے اس بارے میں بات کی کہ یہ شعبہ کس طرح ہمارے سیارے کی ترقی کی رفتار کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے ملک میں ہونے والی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی جو بھارت کو سرمایہ کاری کا ایک بہترین مقام بنا رہی ہے۔سی ای او این ایکس پی سیمی کنڈکٹرز کی وزیراعظم سے ملاقات
March 30th, 10:16 am
این ایکس پی سیمی کنڈکٹرز کے سی ای او جناب کرٹ سیورز نے وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔