مشترکہ بیان: وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ (13-14 فروری 2024)
February 14th, 10:23 pm
دونوں رہنماؤں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پچھلے نو برسوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا یو اے ای کایہ ساتواں دورہ ہے۔ وزیر اعظم نے آخری بار یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی 28، یو این ایف سی سی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی تھی۔ اس دورے کے دوران، ہندوستان نے سی او پی فار ایکشن کی رہنمائی کرنے اور متحدہ عرب امارات اتفاق رائے پر پہنچنے کے لیے سی او پی 28 کی صدارت کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے سی او پی 28 کے ٹرانسفارمنگ کلائمیٹ فنانس کے موضوع پر صدارتی اجلاس میں شرکت کی اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ مل کر سربراہی اجلاس کے موقع پر 'گرین کریڈٹ پروگرام' کے حوالے سے اعلیٰ سطحی تقریب کی مشترکہ میزبانی کی۔ دونوں لیڈروں نے عزت مآب صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران بھارت چار دونوں کو بھی اجاگر کیا۔ اُن کا آخری دورہ 9-10 جنوری 2024 کو ہوا، جس میں انہوں نے مہمان خصوصی کے طور پر وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ کے 10ویں ایڈیشن میں شرکت کی، جس کے دوران انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہمراہ سرمایہ کاری میں تعاون سے متعلق کئی مفاہمت ناموں کے تبادلوں کا مشاہدہ کیا۔ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں بی اے پی ایس ہندو مندر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 14th, 07:16 pm
شری سوامی نارائن جئے دیو، عزت مآب شیخ نہیان المبارک، محترم مہنت سوامی جی مہاراج، ہندوستان، متحدہ عرب امارات اور دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں، اور دنیا کے کونے کونے سے اس تقریب سے وابستہ میرے بھائیو اور بہنو!PM Modi inaugurates BAPS Hindu Mandir in Abu Dhabi, UAE
February 14th, 06:51 pm
Prime Minister Narendra Modi inaugurated the BAPS Hindu Mandir in Abu Dhabi, UAE. The PM along with the Mukhya Mahant of BAPS Hindu Mandir performed all the rituals. The PM termed the Hindu Mandir in Abu Dhabi as a symbol of shared heritage of humanity.وزیراعظم کی دبئی کے حکمران، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم سے ملاقات
February 14th, 03:49 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دبئی میں14 فروری 2024 کو عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم، وزیر دفاع اور دبئی کے حکمران سے ملاقات کی۔دبئی کےجبل علی میں ورچوئل طریقے سے بھارت مارٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا
February 14th, 03:48 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے ورچوئل وسیلے سے آج دبئی میں جبل علی فری ٹریڈژون میں بھارت مارٹ کا سنگ بنیاد رکھا،جس کی تعمیر ڈی پی ورلڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے دبئی2024 میں حکومتوں کی عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر جمہوریہ مڈغاسکر کے صدر سے ملاقات کی
February 14th, 02:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دبئی میں حکومتوں کی عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر مڈغاسکر کے صدرعزت مآب جناب اینڈری راجویلینا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
February 14th, 02:30 pm
ورلڈگونمنٹ سمٹ میں کلیدی خطبہ دینا میرے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے ۔اورمجھے تو یہ موقع دوسری بار مل رہا ہے ۔ میں عزت مآب شیخ محمد بن راشد جی کی اس دعوت اور گرمجوشی سے پر خیرمقدم کے لئے انتہائی شکرگزار ہوں۔ میں اپنے برادر عزت مآب شیخ محمد بن زائد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہو ں۔ حالیہ دنوں میں مجھے ان سے کئی بار ملنے کاموقع ملاہے ۔ وہ صرف لیڈر آف وژن ہی نہیں ہیں بلکہ لیڈر آف ریزالو اورلیڈرآف کمٹمنٹ بھی ہیں ۔عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت
February 14th, 02:09 pm
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع اور دبئی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 14 فروری 2024 کو دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے سربراہ کانفرنس میں‘‘مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل’’ کے موضوع پر خصوصی کلیدی خطاب کیا - ۔ وزیر اعظم مودی نے 2018 میں بھی عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔اس سربراہ کانفرنس میں 10 صدور اور 10 وزرائے اعظم سمیت 20 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ عالمی اجتماع میں 120 سے زائد ممالک کی حکومت اور مندوبین نے شرکت کی۔PM Modi arrives in Abu Dhabi, UAE
February 13th, 05:47 pm
Prime Minister Narendra Modi arrived in Abu Dhabi, UAE. He was warmly received by UAE President HH Mohamed bin Zayed Al Nahyan at the airport.وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے دورے سے پہلے ہندوستانی تارکین وطن کی تعریف کی
February 13th, 10:56 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستانی تارکین وطن کی، دنیا کے ساتھ ہندوستان کے معاملات کو گہرا کرنے کی ان کی کوششوں کی تعریف کی۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور قطر کے دورے پرروانگی سے قبل وزیراعظم کا بیان
February 13th, 10:46 am
گزشتہ نو برسوں کے دوران، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، خوراک اور توانائی کی سیکوریٹی اور تعلیم جیسے متنوع شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارا تعاون کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ ہمارا ثقافتی اور عوام سے عوام کا رابطہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔وزیر اعظم نے جمہوریہ ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی
December 01st, 09:36 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی 28 سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ ازبکستان کے صدر، عزت مآب جناب شوکت مرزایوف سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے جمہوریہ مالدیپ کے صدر سے ملاقات کی
December 01st, 09:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی 28 سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معیزو کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔وزیر اعظم نے جمہوریہ فرانس کے صدر سے ملاقات کی
December 01st, 09:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی 28 سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانویل میکخواں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔وزیر اعظم نے موسمیاتی مالیاتی تبدیلی پر سی او پی-28 کے صدارتی اجلاس میں شرکت کی
December 01st, 08:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 1 دسمبر 2023 کو دبئی، متحدہ عرب امارات میں ”ٹرانسفارمنگ کلائمیٹ فنانس“ کے موضوع پر سی او پی-28 صدارتی اجلاس میں شرکت کی۔ اس تقریب میں ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی فنانس کو مزید دستیاب، قابل رسائی اور کفایتی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔وزیراعظم کی مملکت سویڈن کے وزیراعظم سے ملاقات
December 01st, 08:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مملکت سویڈن کے وزیر اعظم ، الف کرسٹرسن کے ساتھ، یکم دسمبر 2023 کو، دبئی میں کوپ 28 کے موقع پر دو فریقی میٹنگ کی ۔بھارت اور سویڈن سی او پی-28 میں صنعت کی منتقلی کے لیے لیڈرشپ گروپ کے مرحلہ-II کی مشترکہ میزبانی کی
December 01st, 08:29 pm
ہندوستان اور سویڈن نے انڈسٹری ٹرانزیشن پلیٹ فارم بھی شروع کیا، جو دونوں ممالک کی حکومتوں، صنعتوں، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں، محققین اور تھنک ٹینکس کو جوڑے گا۔ہندوستان نے سی او پی-28 میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ گلوبل گرین کریڈٹ انیشی ایٹو کی مشترکہ میزبانی کی
December 01st, 08:28 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی-28 میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ مل کر ’گرین کریڈٹ پروگرام‘ پر اعلیٰ سطحی تقریب کی مشترکہ میزبانی کی۔ اس تقریب میں سویڈن کے وزیر اعظم عزت مآب جناب اُلف کرسٹرسن، موزمبیق کے صدر عزت مآب جناب فلپ نیوسی اور یوروپی کونسل کے صدر عزت مآب جناب چارلس مشیل نے شرکت کی۔وزیراعظم کی ریاست اسرائیل کے صدر سے ملاقات
December 01st, 06:44 pm
دونوں رہنماؤں نے خطے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے 7 اکتوبر کے دہشت گردانہ حملے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا۔سی او پی-28 کے ایچ او ایس/ایچ او جی کے اعلیٰ سطحی حصے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کا خصوصی خطاب
December 01st, 03:55 pm
ہم سب کی کاوشوں سے یہ یقین بڑھ گیا ہے کہ عالمی فلاح کے لیے سب کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے، سب کی شرکت ضروری ہے۔