فیپک سوئم سربراہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب
May 22nd, 04:33 pm
آپ کے خیالات کے لیے بہت شکریہ۔ ہماری گفت و شنید سے جو خیالات ابھرے ہیں، ہم ان پر ضرور غور کریں گے۔ ہماری کچھ مشترکہ ترجیحات ہیں اور بحرالکاہل خطہ کے ممالک کی کچھ ضروریات۔ اس پلیٹ فارم پر ہماری کوشش ہے کہ ہماری شراکت داری ان دونوں پہلوؤں کو ذہن میں رکھتے ہوئے چلے۔ فیپک (ایف آئی پی آئی سی) میں ہمارے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے میں کچھ اعلانات کرنا چاہتا ہوں:وزیر اعظم پاپوا نیو گنی کے اعلیٰ شہری اعزاز سے سرفراز
May 22nd, 03:09 pm
پاپوا نیو گنی کی راجدھانی پورٹ موریسبی کے گورنمنٹ ہاؤس میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں پاپوا نیو گنی (پی این جی) کے گورنر جنرل عزت مآب سر باب ڈاڈے نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ملک کے اعلیٰ شہری اعزاز ’گرینڈ کمپینئن آف دی آرڈر آف لوگوہو (جی سی ایل)‘ سے سرفراز کیا۔ اس اعلیٰ شہری اعزاز سے سرفراز ہونے والے شخص کو ’چیف‘ کا لقب عطا کیا جاتا ہے۔وزیر اعظم نے پاپوا نیو گنی میں آئی ٹی ای سی کے سابق طلباء سے بات چیت کی
May 22nd, 02:58 pm
22 مئی، 2023 کو فورم فار انڈیا-پیسفک آئی لینڈز کوآپریشن (ایف آئی پی آئی سی) کی تیسری سربراہ کانفرنس کے لیے پورٹ موریسبی کے اپنے سفر کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بحرالکاہل خطہ کے ممالک میں انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن (آئی ٹی ای سی) کورسز کے سابق طلباء سے بات چیت کی۔ ان سابق طلباء میں وہ سینئر سرکاری عہدیدار، اہم پیشہ ور اور کمیونٹی کے لیڈران شامل تھے، جنہوں نے آئی ٹی ای سی کے تحت ہندوستان میں ٹریننگ حاصل کی ہے۔ وہ ہندوستان میں حاصل کی گئی صلاحیت کا استعمال کرکے اپنی کمیونٹی کو تعاون دے رہے ہیں۔وزیراعظم کی نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ
May 22nd, 02:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہند -بحرالکاہل جزائر تعاون سے متعلق فورم (ایف آئی پی آئی سی) کی تیسر ی سربراہ کانفرنس کے موقع پر 22 مئی 2023 کو پورٹ مورسبی میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جنا ب کرس ہپکنس کے ساتھ میٹنگ کی۔دونوں وزرائے اعظم کے مابین یہ پہلی بات چیت تھی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جمہوریہ فجی کے وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ
May 22nd, 02:37 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پورٹ مورسبی میں ہند-بحرالکاہل جزائر تعاون سے متعلق فورم(ایف آئی پی آئی سی) کی تیسری سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ فجی کے وزیر اعظم جناب سیتوینی لیگامامادا رابوکا کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم نے یہ یاد کیا کہ ایف آئی پی آئی سی کا افتتاح ان کےنومبر 2014 میں فجی کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے بحرالکاہل جزائر کے ملکوں (پی آئی سی) کے ساتھ ہندوستان کا تعاون مسلسل مضبوط ہوا ہے۔Prime Minister honoured with the highest civilian awards of Papua New Guinea, Fiji and Palau
May 22nd, 02:18 pm
Prime Minister Narendra Modi, during his historic visit to Papua New Guinea, was conferred with three prestigious civilian awards. He was conferred the ‘Grand Companion of the Order of Logohu’ by Papua New Guinea, ‘Companion of the Order of Fiji’ by Republic of Fiji and ‘Ebakl’ Award by Republic of Palau.تیسری ایف آئی پی آئی سی سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا انگلش ترجمہ
May 22nd, 02:15 pm
تیسری ایف آئی پی آئی سی سربراہی کانفرنس میں آپ سب کا پرتپاک استقبال! مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعظم جیمز ماراپے میرے ساتھ اس سربراہی اجلاس کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔ میں یہاں پورٹ مورسبی میں سربراہ کانفرنس کے لیے کیے گئے تمام انتظامات کے لیے ان کا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔وزیراعظم کی پاپوا نیو گنی کے گورنر جنرل سے ملاقات
May 22nd, 08:39 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 مئی 2023 کو پورٹ مورسبی کے گورنمنٹ ہاؤس میں پاپوا نیو گنی (پی این جی) کے گورنر جنرل سر باب داڈے سے ہندوستان-بحرالکاہل جزائر تعاون کے فورم (ایس آئی پی آئی سی) کے تیسرے سربراہی اجلاس کے پہلو بہ پہلو ملاقات کی۔وزیراعظم کی پاپوا نیو گنی کے وزیراعظم سے ملاقات
May 22nd, 08:39 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 مئی 2023 کو پورٹ مورسبی میں، فورم فار انڈیا پیسیفک آئی لینڈز کوآپریشن (ایف آئی پی آئی سی) کے تیسرے سربراہی اجلاس کے موقع پر پاپوا نیو گنی (پی این جی) کے وزیر اعظم عزت مآب جناب جیمز ماراپے کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔وزیر اعظم پاپوا نیو گنی کے پورٹ مورسبی پہنچے
May 21st, 08:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 مئی 2023 کی شام کو پورٹ مورسبی پہنچے ہیں۔ پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم عزت مآب جناب جیمز مارپے نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی کو 19 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔جاپان، پپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم کا خطاب
May 19th, 08:38 am
میں جاپان کے وزیراعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا کی دعوت پر جاپان کی صدارت میں منعقد ہونے والی جی-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے ہیرو شیما، جاپان کے لئے روانہ ہو رہا ہوں۔ ہند-جاپان سربراہ کانفرنس کے لئے اُن کے ہندوستانی دورے کے بعد وزیراعظم کشیدا سے ملاقات کرنا میرے لئے باعث مسرت ہوگا۔ جی-7 سربراہ کانفرنس میں میری شرکت خاص طور پر معنی خیز ہے، اس لئے کہ اس سال ہندوستان جی -20 کی صدارت کر رہا ہے۔ میں جی -7 ممالک اور دیگر مدعو شراکت داروں کے ساتھ ان چیلنجوں پر، جن کا اس وقت دنیا کو سامنا ہے اور جن کا مل جُل کر ازالہ کرنے کی ضرورت ہے، تبادلۂ خیال کرنے کا منتظر ہوں۔ ہیرو شیما میں منعقد ہونے والی جی-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے کچھ رہنماؤں کے ساتھ میری دو طرفہ ملاقات بھی رہے گی۔