وزیر اعظم نے گیانا کے صدر کا ایک پیڑ ماں کے نام پہل کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا

November 25th, 10:39 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی کا ایک پیڑ ماں کی نام پہل کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے کل کے من کی بات ایپی سوڈ میں ایک بار پھر گیانا میں موجود بھارتی برادری کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے گیانا کے سرکردہ کرکٹ کھلاڑیوں سے بات چیت کی

November 22nd, 05:31 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کے سرکردہ کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ کرکٹ نے ہندوستان اور گیانا کو قریب لایا ہے اور ہمارے ثقافتی روابط کو گہرا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے آریہ سماج کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا

November 22nd, 03:09 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کے شہر جارج ٹاؤن میں آریہ سماج کے یادگاری ستون پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے گیانا میں بھارتی ثقافت کو محفوظ رکھنے میں آریہ سماج کی کوششوں اور ان کے کردار کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سال خاص طور پر اہم ہے کیونکہ ہم سوامی دیانند سرسوتی کی 200 ویں جینتی منا رہے ہیں۔

گیانا میں ہندوستانی ثقافت اور روایات پروان چڑھ رہی ہیں: وزیر اعظم

November 22nd, 03:06 am

ہندوستان اور گیانا کے ثقافتی تعلق کو گہرا کرنے کی کوششوں میں سوامی آکاشارنندا جی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج سَرَسوتی ودیا نیکیتن اسکول کا دورہ کیا اور کہا کہ ہندوستانی ثقافت اور روایات گیانا میں پروان چڑھ رہی ہیں۔

گیانا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب

November 22nd, 03:02 am

میں آج آپ سب کے ساتھ یہاں بہت خوش ہوں۔ سب سے پہلے، میں صدر عرفان علی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ میں اپنی آمد کے بعد سے ملنے والی محبت اور پیار سے مغلوب ہوں۔ میں صدر علی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اپنے گھر کے دروازے کھولے۔ میں ان کے خاندان کی گرم جوشی اور مہربانی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ میں اسے پچھلے دو دنوں سے محسوس کر سکتا ہوں۔ صدر علی اور ان کی دادی کے ساتھ ہم نے ایک درخت بھی لگایا۔ یہ ہماری پہل ایک درخت ماں کے نام کا حصہ ہے، یعنی ماں کے لیے ایک درخت۔ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیانا کی ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

November 22nd, 03:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جارج ٹاؤن، گیانا میں منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی، وزیر اعظم مارک فلپس، نائب صدر بھرت جگ دیو، سابق صدر ڈونلڈ رام اوتار اور دیگر موجود تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی آمد پر ان کے پرتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر اور ان کے خاندان کا گرمجوشی اور مہربانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔جناب مودی نے کہا کہ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہند کے پہل ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے حصے کے طور پر انہوں نے صدر اور ان کی دادی کے ساتھ ایک درخت لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وزیراعظم نے سرینام کے صدر سے ملاقات کی

November 21st, 10:57 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو گیانا کے شہر جورج ٹاؤن میں دوسرے ہندوستان-کیریکوم سربراہی اجلاس کے دوران، سورینام کے صدر محترم چندرکاپرساد سنٹوکھی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے گریناڈا کے وزیراعظم سے ملاقات کی

November 21st, 10:44 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسرے انڈیا-کیرکوم سمٹ کے موقع پر گریناڈا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ڈکن مچل سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

November 21st, 10:42 pm

وزیر اعظم نے ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی جانب سے بھارت کے معروف یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) پلیٹ فارم کو اپنانے پر وزیر اعظم راؤلی کو مبارکباد دی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبے میں مزید تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے وزیر اعظم راؤلی کی رواں سال کے اوائل میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے گیانا میں ہندوستانی باشندوں کی آمد سے متعلق یادگار کا دورہ کیا

November 21st, 10:00 pm

وزیر اعظم نے آج جارج ٹاؤن کے مونیومنٹ گارڈنز میں ہندوستانی آمد کی یادگار کا دورہ کیا۔ گیانا کے وزیر اعظم بریگیڈیئر (سبکدوش) مارک فلپس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ہندوستانی ارائیول مونیومنٹ پر وزیراعظم کی جانب سے گلہائے عقیدت پیش کئے جانے کے دوران تاسا ڈرم کے ایک گروپ نے ان کا استقبال کیا۔ یادگار پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہندوستانی باشندوں کی جدوجہد اور قربانیوں اور گیانا میں ہندوستانی ثقافت اور روایت کے تحفظ اور فروغ میں ان کی اہم شراکت کو یاد کیا۔ انہوں نے یادگار پر بیل پترکا پودا لگایا۔

وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

November 21st, 09:57 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کے جارج ٹاؤن کے تاریخی پرومینیڈ گارڈنز میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے باپو کی امن اور عدم تشدد کی لازوال اقدار کو یاد کیا ، جو انسانیت کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ یہ مجسمہ 1969 میں گاندھی جی کے 100 ویں یوم پیدائش کی یاد میں نصب کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے ڈومینیکا کے وزیراعظم سے ملاقات کی

November 21st, 09:29 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسرے بھارت-کیرکوم سربراہی اجلاس کے موقع پر ڈومینیکا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب روزویلٹ اسکریٹ سے ملاقات کی۔

The bond between India & Guyana is of soil, of sweat, of hard work: PM Modi

November 21st, 08:00 pm

Prime Minister Shri Narendra Modi addressed the National Assembly of the Parliament of Guyana today. He is the first Indian Prime Minister to do so. A special session of the Parliament was convened by Hon’ble Speaker Mr. Manzoor Nadir for the address.

وزیر اعظم نےگیانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا

November 21st, 07:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کی پارلیمنٹ کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس عزت مآب اسپیکر جناب منظور نادر نے طلب کیا تھا۔

وزیر اعظم نے سینٹ لوسیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

November 21st, 10:13 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے20 نومبر کو دوسرے ہندوستان- کیریکوم سربراہ اجلاس کے موقع پر سینٹ لوسیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فلپ جے پیئرکے ساتھ نتیجہ خیز گفتگو کی ۔

وزیراعظم نے اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیراعظم سے ملاقات کی

November 21st, 09:37 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب گیسٹن براؤن سے 20 نومبر کو جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسرے بھارت-کیری کام سربراہ کانفرنس کے موقع پرملاقات کی۔

وزیر اعظم نے بہاماس کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

November 21st, 09:25 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو دوسری انڈیا-کیریکام سربراہ کانفرنس کے موقع پر بہاماس کے وزیر اعظم جناب فلپ ڈیوس سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

وزیراعظم نے بارباڈوس کی وزیراعظم سے ملاقات کی

November 21st, 09:13 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بارباڈوس کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ میاں ایمور موٹلی سے 20 نومبر کو گیانا کے جارج ٹاؤن میں انڈیا-کیریکوم سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات نے دونوں لیڈروں کو ہندوستان اور بارباڈوس کے درمیان باہمی تعلقات کی توثیق اور مضبوط بنانے کا موقع فراہم کیا۔

PM Modi conferred with The Order of Excellence of Guyana

November 21st, 07:41 am

PM Modi was conferred Guyana's highest national award, The Order of Excellence, by President Dr. Mohamed Irfaan Ali for his visionary leadership and efforts to strengthen India-Guyana ties. The PM dedicated the honor to the people of India and the deep historical bond between the nations.

وزیراعظم کو ڈومینیکا کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ سے نوازا گیا

November 21st, 05:39 am

دولت مشترکہ ڈومینیکا کی صدر عزت مآب سلوانی برٹن نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ان کی مدبرانہ صلاحیتوں، کووڈ 19 کی وبا کے دوران ڈومینیکا کی حمایت اور ہندوستان اور ڈومینیکا کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کے لیے ملک کے اعلی ترین قومی ایوارڈ’’ڈومینیکا ایوارڈ آف آنر‘‘سے نوازا۔ اس موقع پر ڈومینیکا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب روزویلٹ سکرٹ نے بھی شرکت کی۔ گیانا کے صدر، عزت مآب ڈاکٹر عرفان علی، وزیر اعظم بارباڈوس، عزت مآب میا امور موٹلی، گریناڈا کے وزیر اعظم، عزت مآب جناب ٹر ڈکن مچل، سینٹ لوشیا کے وزیر اعظم، عزت مآب فلپ جے پیئر، اور اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم، عزت مآب جناب گیسٹن براؤن نے بھی ایوارڈ تقریب کا مشاہدہ کیا۔