حکومتِ اسپین کے صدر کے دورہ ہند کے دوران بھارت اسپین مشترکہ بیان (28-29 اکتوبر، 2024)
October 28th, 06:32 pm
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ اس دورے سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید ہوئی ہے اور اس میں نئی رفتار آئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے ایک نئے دور کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ انھوں نے 2017 میں وزیر اعظم مودی کے اسپین کے دورے کے بعد سے دوطرفہ تعلقات کی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ دوطرفہ ایجنڈے کو مزید اپ گریڈ کرتے رہیں اور سیاسی، اقتصادی، سیکیورٹی، دفاع، عوامی اور ثقافتی تعاون کے تمام پہلوؤں میں تعاون کو فروغ دیں۔یونان کے وزیر اعظم کے دورہ ہند کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
February 21st, 01:30 pm
مجھے وزیر اعظم متسو تاکس اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال میرے یونان کے دورے کے بعد ان کا ہندوستان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط ہوتی اسٹریٹجک ساجھیداری کا مظہر ہےاور سولہ سال کے اتنے طویل وقفے کے بعد یونان کے وزیر اعظم کا ہندوستان کا دورہ اپنے آپ میں ایک تاریخی موقع ہے۔