ممبئی میں انڈین نیوز پیپرز سوسائٹی ٹاورز کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 13th, 09:33 pm

سب سے پہلے میں انڈین نیوز پیپر سوسائٹی کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج آپ سب کو ممبئی میں ایک بہت بڑی اور جدید عمارت ملی ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ نئی عمارت آپ کے کام کو وسعت دے گی اور آپ کے کام کرنے میں آسانی پیدا کرے گی، جس سے ہماری جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔ انڈین نیوز پیپر سوسائٹی ان اداروں میں سے ایک ہے جو آزادی سے پہلے وجود میں آئی تھی اور اسی لیے آپ سب نے ملک کے سفر کے ہر اتار چڑھاؤ کو بہت قریب سے دیکھا ہے، اسے جیا ہے اور عام لوگوں کو بھی بتایا ہے۔ لہذا، آپ کا کام ایک تنظیم کے طور پر جتنا زیادہ موثر ہوگا، ملک کو اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے ممبئی، مہاراشٹر میں انڈین نیوزپیپر سوسائٹی (آئی این این ایس) ٹاورس کا افتتاح کیا

July 13th, 07:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی کے باندرا کرلا کامپلیکس ، جی – بلاک میں واقع انڈین نیوز پیپر سوسائٹی (آئی این ایس) سکریٹیریٹ کے اپنے دورے کے موقع پر آئی این ایس ٹاورس کا افتتاح کیا۔ نئی عمارت ممبئی میں ایک جدید اور موثر دفتری جگہ کے لیے آئی این ایس کے اراکین کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرے گی اور ممبئی میں اخباری صنعت کے لیے اعصابی مرکز کے طور پر کام کرے گی۔

لوک سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب کے ضمن میں شکریہ کی تحریک پروزیراعظم کے جواب کا متن

July 02nd, 09:58 pm

ہماری عزت مآب صدرجمہوریہ نے اپنی تقریر میں ترقی یافتہ ہندوستان کی قرارداد کو وسعت دی ہے۔ عزت مآب صدرجمہوریہ نے اہم مسائل اٹھائے ہیں۔ عزت مآب صدرجمہوریہ نے ہم سب کی اور ملک کی رہنمائی کی ہے، اس کے لیے میں صدر جمہوریہ جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

لوک سبھا میں صدر کے خطبے کے جواب میں شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کا جواب

July 02nd, 04:00 pm

ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ کے خطاب کے تئیں اظہار تشکر کیا اور وکست بھارت کے خیال پر روشنی ڈالی جو خطاب کا مرکزی موضوع تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صدر جمہوریہ ہند نے اپنے خطاب میں اہم مسائل کو اٹھایا اور ان کی رہنمائی کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وکست بھارت وکست چھتیس گڑھ پروگرام سے اعظم کے خطاب کا متن

February 24th, 12:31 pm

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی جی، چھتیس گڑھ کے وزراء، دیگر عوامی نمائندوں اور چھتیس گڑھ کے کونے کونے سے مجھے بتایا گیا کہ وہاں 90 سے زیادہ مقامات پر ہزاروں لوگ جڑے ہوئے ہیں۔ ہر کونے سے میرے ساتھیو! سب سے پہلے، میں چھتیس گڑھ کی تمام اسمبلی سیٹوں سے وابستہ لاکھوں خاندانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ نے اسمبلی انتخابات میں ہم سب کو بہت نوازا ہے۔ یہ آپ کی مہربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ترقی یافتہ چھتیس گڑھ کے عزم کے ساتھ آپ کے درمیان ہیں۔ بی جے پی نے بنایا ہے، بی جے پی اسے بہتر بنائے گی، اس بات کی تصدیق آج اس تقریب سے ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم كا ’’وِکست بھارت وِکست چھتیس گڑھ‘‘ پروگرام سے خطاب

February 24th, 12:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’’وکست بھارت وکست چھتیس گڑھ‘‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے 34,400 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، انہیں قوم کو وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ منصوبے سڑکوں، ریلوے، کوئلہ، بجلی، اور شمسی توانائی سمیت کئی اہم شعبوں کو پورا کرتے ہیں۔

کاوارتی، لکشدیپ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 03rd, 12:00 pm

آج لکشدیپ کی صبح دیکھ کر جی خوش ہوگیا۔ لکشدیپ کی خوبصورتی کو لفظوں میں سمیٹنا بہت مشکل ہے۔ اس بار مجھے اگتی، بنگارام اور کاوارتی میں آپ سبھی پریوار جنوں سے ملنے کا موقع ملا ہے۔ لکشدیپ کا زمینی رقبہ بھلے ہی چھوٹا ہو لیکن لکشدیپ کے لوگوں کا دل سمندر کی طرح بڑا ہے۔ آپ کے خلوص اور آپ کے آشیرواد سے میں بہت متاثر ہوا ہوں، میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نےلکشدیپ کے کاوارتی میں 1150 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

January 03rd, 11:11 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لکشدیپ کے کاوارتی میں 1150 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے ترقیاتی منصوبے ٹیکنالوجی، توانائی، آبی وسائل، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تحت اسکولی طلباء کو سائیکلیں دیں۔ انہوں نے کسانوں اور ماہی گیرمستفیدین کو پی ایم کسان کریڈٹ کارڈ بھی دئیے۔

نئی دہلی میں منعقدہ 21 ویں ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 04th, 07:30 pm

سب سے پہلے، میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں ایک انتخابی میٹنگ میں تھا، اس لیے مجھے یہاں پہنچنے میں تھوڑا وقت لگا۔ لیکن میں آپ کے درمیان ہونے کے لیے ایئرپورٹ سے سیدھا پہنچا ہوں۔ شوبھنا جی بہت اچھا بول رہی تھیں۔یعنی انہوں نے جو مسائل اٹھائے وہ اچھے تھے۔ضرور کبھی نہ کبھ اسے پڑھنے کا موقع لے گا۔ چلیئے ، اس میں تاخیر ہوگئی۔

وزیر اعظم کا ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2023 سے خطاب

November 04th, 07:00 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2023 میں مدعو کرنے پر ایچ ٹی گروپ کا شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ایچ ٹی گروپ نے ہمیشہ لیڈرشپ سمٹ کے موضوعات کے ساتھ آگے بڑھنے کے ہندوستان کے پیغام کو پیش کیا ہے۔ انہوں نے اس چوٹی کانفرنس کے تھیم 'ری شیپنگ انڈیا' کو یاد کیا، جب موجودہ حکومت 2014 میں برسراقتدار آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس گروپ نے بعد میں دیکھا کہ بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں اور اور ہندوستان کو نئی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ 'بات چیت کے لیے ایک بہتر کل' کا تھیم اس وقت دیا گیا تھا جب 2019 میں موجودہ حکومت اس سے بھی بڑی اکثریت سے جیت کرآئی تھی۔ اب 2023 میں جب عام انتخابات قریب آ رہے ہیں، جناب مودی نے سمٹ کے موضوع پر روشنی ڈالی،'بریکنگ بیریئرز' (رکاوٹؤں کو توڑنا) اور یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ موجودہ حکومت تمام ریکارڈ توڑ دے گی اور آنے والے عام انتخابات میں جیت کر سامنے آئے گی۔ جناب مودی نے کہا ’’2024 کے عام انتخابات کے نتائج رکاوٹوں سے پرے ہوں گے‘‘۔

راجکوٹ، گجرات میں مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پروزیراعظم کے خطاب کا بنیادی متن

July 27th, 04:00 pm

گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیوترآدتیہ سندھیا جی، سابق وزیراعلیٰ بھائی وجے روپانی جی، سی آر پاٹل جی۔

وزیر اعظم نے گجرات کے راجکوٹ میں راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو قوم کے نام وقف کیا

July 27th, 03:43 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجکوٹ، گجرات میں راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے اور 860 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں سونی یوجنا لنک 3 پیکیج 8 اور 9، دوارکا دیہی پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی (آر ڈبلیو ایس ایس) کی جدید کاری، اپرکوٹ قلعہ مرحلہ I اور II کا تحفظ، بازآبادکاری اور ترقی، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور فلائی اوور پل کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے نئے افتتاح شدہ راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ٹرمنل عمارت کا واک تھرو بھی لیا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلے کے تحت مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں نئی بھرتی ہونے والوں کو تقریباً 70000 تقرر نامے کی تقسیم کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن

July 22nd, 11:00 am

آج جن نوجوان ساتھیو کو تقرر نامے مل رہے ہیں ، ان کے لئے بھی یہ ایک یادگار دن ہے، لیکن ساتھ ساتھ ملک کے لئے بھی یہ بہت تاریخی دن ہے۔ 1947 میں آج کے ہی دن ، یعنی 22 جولائی کو ترنگے کو آئین ساز اسمبلی کے ذریعہ موجودہ شکل میں تسلیم کیا گیا تھا۔ اس اہم دن، آپ سبھی کو سرکاری خدمت کے لئے جوائننگ لیٹر ملنا، یہ اپنے آپ میں باعث تحریک ہے۔ سرکاری ملازمت میں رہتے ہوئے آپ کو ہمیشہ ترنگے کی آن بان شان بڑھانے کے لئے کام کرنا ہے، ملک کا نام روشن کرکے دکھانا ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو میں، جب ملک ترقی کے ہدف پر کام کر رہا ہے، آپ کا سرکاری نوکری میں آنا، یہ بہت بڑا موقع ہے۔ یہ آپ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ میں تقررنامے پانے والے سبھی نوجوانوں کو اور آپ کے اہل خانہ کو بھی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں، بہت بہت نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیر اعظم کا قومی روزگار میلہ سے خطاب

July 22nd, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قومی روزگار میلہ سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے بھرتی ہونے والوں کو 70,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی افراد مختلف وزارتوں اور محکموں میں حکومت میں شامل ہوں گے ، جن میں محکمہ ٔ مالیات ، مالیاتی خدمات، ڈاک ، اسکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، دفاع، صحت اور خاندانی بہبود، مرکزی سرکاری سیکٹر کے یونٹوں ، آبی وسائل، عملے اور تربیت اور وزارت داخلہ جیسے محکمے شامل ہیں۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران ملک کے 44 مقامات کو مربوط کیا گیا تھا ۔

امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خطاب

June 23rd, 07:17 am

ریاستہائے متحدہ کی کانگریس سے خطاب کرنا ہمیشہ ایک اعزاز کی بات ہے۔ دو بار ایسا کرنا ایک غیر معمولی استحقاق ہے۔ اس اعزاز کے لیے میں ہندوستان کے 1.4 بلین عوام کی جانب سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ میں سے تقریباً نصف 2016 میں یہاں تھے۔ میں آپ کی گرمجوشی کو پرانے دوستوں کی طرح محسوس کرتا ہوں۔ میں دوسرے نصف میں بھی ایک نئی دوستی کا جوش دیکھ سکتا ہوں۔ مجھے سینیٹر ہیری ریڈ، سینیٹر جان مکین، سینیٹر اورین ہیچ، ایلیا کمنگز، ایلسی ہیسٹنگز اور دیگر یاد ہیں، جن سے میں یہاں 2016 میں ملا تھا، اور جو افسوس کے ساتھ اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔

وزیر اعظم کا امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

June 23rd, 07:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 جون 2023 کو امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انھوں نے یہ خطاب ،امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر عزت مآب جناب کیون میکارتھی، سینٹ کے اکثریتی لیڈر عزت مآب جناب چارلس شُمر،سینٹ کے ریپبلکن لیڈر عزت مآب جناب مچ میکانیل اور ایوان کے ڈیموکریٹک لیڈر عزت مآب جناب حکیم جیفریز کی دعوت پر کیا۔

سی بی آئی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 03rd, 03:50 pm

کچھ شہروں میں سی بی آئی کے نئے دفاتر ہوں، ٹویٹر ہینڈل ہوں، دوسرے انتظامات ہوں، جو آج شروع کیے گئے ہیں، وہ یقیناً سی بی آئی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سی بی آئی نے اپنے کام سے، اپنی مہارت سے عام لوگوں کو اعتماد دلایا ہے۔ آج بھی جب کسی کو لگتا ہے کہ کوئی معاملہ لا ینحل ہے تو آوازیں اٹھتی ہیں کہ معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیا جائے۔ لوگ ان سے کیس چھین کر سی بی آئی کے حوالے کرنے کے لیے تحریک چلاتے ہیں۔ یہاں تک کہ پنچایت سطح پر بھی جب کوئی معاملہ آتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ ارے بھائی اسے سی بی آئی کو سونپ دینا چاہیے۔ سی بی آئی انصاف کے برانڈ کے طور پر ہر کسی کے لبوں پر ہے۔

وزیر اعظم نے نئی دہلی میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا

April 03rd, 12:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا۔ سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کا قیام،یکم اپریل 1963 کو وزارت داخلہ، حکومت ہند کی ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا۔

Vision of self-reliant India embodies the spirit of global good: PM Modi in Indonesia

November 15th, 04:01 pm

PM Modi interacted with members of Indian diaspora and Friends of India in Bali, Indonesia. He highlighted the close cultural and civilizational linkages between India and Indonesia. He referred to the age old tradition of Bali Jatra” to highlight the enduring cultural and trade connect between the two countries.

بالی، انڈونیشیا میں بھارتی برادری اور بھارت کے دوستوں کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت

November 15th, 04:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 نومبر 2022 کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں بھارت نژاد برادری کے 800 سے زائد اراکین اور بھارت کے دوستوں سے خطاب کیا اور ان سے بات چیت کی۔ یہ پرجوش اور متنوع مجمع پورے انڈونیشیا سے اکٹھا ہوا تھا۔