’من کی بات‘ کے لئے اپنی رائے ساجھا کریں

December 05th, 11:54 am

وزیر اعظم مودی 29 دسمبر بروز اتوار’من کی بات‘ پیش کریں گے۔ اگر آپ کے پاس کچھ نئے سجھاؤ ہیں، تو یہاں آپ کے پاس ان سجھاؤوں کو وزیر اعظم کے ساتھ براہِ راست ساجھا کرنے کا موقع ہے۔ کچھ سجھاؤوں کا حوالہ وزیر اعظم مودی اپنے خطاب کے دوران دیں گے۔

اب اپنے نظریات اور تجاویز کو من کی بات کے لئے ساجھا کریں

November 05th, 01:28 pm

وزیر اعظم نریندر مودی، 24نومبر اتوار کے روز من کی بات ساجھا کریں گے۔ اگر آپ کے پاس اختراعی تجویز یا داخلی شعور پر مبنی کوئی بات ہے تو یہاں آپ کے پاس ایک موقع ہے جس کے تحت آپ اسے براہِ راست وزیر اعظم کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ چند تجاویز کو ان کے خطاب کے دوران وزیر اعظم تک ارسال کر دیا جائے گا۔

’من کی بات‘ کے لئے اپنی رائے ساجھا کریں

October 05th, 04:49 pm

وزیر اعظم مودی 27اکتوبر بروز اتوار’من کی بات‘ ساجھا کریں گے۔ اگر آپ کے پاس کچھ نئے سجھاؤ ہیں، تو یہاں آپ کے پاس ان سجھاؤوں کو وزیر اعظم کے ساتھ براہِ راست ساجھا کرنے کا موقع ہے۔ کچھ سجھاؤوں کا حوالہ وزیر اعظم مودی اپنے خطاب کے دوران دیں گے۔

’من کی بات‘ کے لئے اپنی رائے ساجھا کریں

September 05th, 04:06 pm

وزیر اعظم مودی 29ستمبر بروز اتوار’من کی بات‘ پیش کریں گے۔ اگر آپ کے پاس کچھ نئے سجھاؤ ہیں، تو یہاں آپ کے پاس ان سجھاؤوں کو وزیر اعظم کے ساتھ براہِ راست ساجھا کرنے کا موقع ہے۔ کچھ سجھاؤوں کا حوالہ وزیر اعظم مودی اپنے خطاب کے دوران دیں گے۔

انڈیا ٹوڈے کانکلیو کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 18th, 11:17 pm

انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں جڑے سبھی معززین کو میرا نمسکار۔ ملک اور بیرونِ ملک سے جو ناظرین-قارئین، ڈجیٹل طریقے سے ہمارے ساتھ جڑے ہیں، ان کا بھی خیرمقدم۔ مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ اس کانکلیو کا موضوع ہے – دی انڈیا مومنٹ۔ آج دنیا کے بڑے ماہر اقتصادیات، تجزیہ کار، مفکرین، سبھی یہ کہتے ہیں کہ ، ایک آواز ہو کر کہتے ہیں کہ ’یہ بھارت کا وقت ہے‘۔ لیکن جب انڈیا ٹوڈے گروپ یہ پرامیدی ظاہر کرتا ہے، تو یہ اور خاص ہے۔ ویسے میں نے 20 مہینے قبل لال قلعہ سے کہا تھا- یہی سمے ہے، صحیح سمے ہے۔ لیکن یہاں پہنچتے پہنچتے 20 مہینے لگ گئے۔ تب بھی جذبہ یہی تھا – دس اِز انڈیاز مومنٹ۔

وزیر اعظم کا انڈیا ٹوڈے کانکلیو سے خطاب

March 18th, 08:00 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کانکلیو کے لیے منتخب کردہ تھیم - ’دی انڈیا مومنٹ‘ پر مسرت کا اظہار کیا اورکہا کہ دنیا کے بہترین ماہرین اقتصادیات، تجزیہ کار اور مفکرین بیک آواز کہتے ہیں کہ یہ واقعی ہندوستان کا وقت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا ٹوڈے گروپ نے وہی امید ظاہر کی ہے جو اسے اور بھی خاص بناتا ہے۔ 20 مہینے پہلے لال قلعہ سے اپنے خطاب کو یاد کرتے ہوئے جہاں وزیر اعظم نے کہا تھا یہی وقت ہے اور یہ صحیح وقت ہے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہندوستان کا وقت ہے۔

ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات روزگار میلہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 06th, 04:35 pm

ساتھیوں، چاروں طرف ہولی کے تہوار کی گونج سنائی دیتی ہے۔ میں بھی آپ سب کو ہولی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ آج کی تقریب نے ہولی کے اس اہم تہوار پر ہزاروں خاندانوں کی خوشیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ گجرات میں مختصر عرصے میں دوسری بار روزگار میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ میں اس کام کے لیے ہمارے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

گجرات روزگار میلہ سے وزیر اعظم کا خطاب

March 06th, 04:15 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ہولی کا تہوار قریب ہے اور گجرات روزگار میلہ کی تنظیم، ان ا فراد کے لیے تہواروں کو خوشیوں کودوگنا کر دے گی جنھیں تقرری کے لیٹرحاصل ہوں گے۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ گجرات میں روزگار میلہ دوسری بار ہو رہا ہے، وزیر اعظم نے نوجوانوں کو مسلسل مواقع فراہم کرنے اور ملک کی ترقی میں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مرکزی حکومت کے تمام محکمے اور این ڈی اے کی ریاستی حکومتیں، زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے مطلع کیا کہ مرکزی حکومت کے علاوہ این ڈی اے کی حکومت کے تحت 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مسلسل روزگار میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نئی ذمہ داری سنبھالنے والے نوجوان، پوری محنت اور لگن کے ساتھ امرت کال کی قراردادوں کو پورا کرنے میں حصہ رسدی کریں گے۔

’مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی‘ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 03rd, 10:21 am

اس ویبینار میں موجود تمام معززین کا خیرمقدم ہے ۔ آج کا نیا ہندوستان نئے ورک کلچر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس بار بھی بجٹ کو خوب پذیرائی ملی ہے، ملک کے عوام نے اسے بہت مثبت انداز میں لیا ہے۔ اگر پرانا ورک کلچر ہوتا تو ایسے بجٹ ویبینار کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہ ہوتا۔ لیکن آج ہماری حکومت بجٹ سے پہلے اور بجٹ کے بعد ہرحصص دار سے تفصیلی بات چیت کرتی ہے، انہیں ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتی ہے۔ بجٹ کا زیادہ سے زیادہ نتیجہ کیسے حاصل کیا جائے، بجٹ کو مقررہ مدت کے اندر کیسے نافذ کیا جائے، یہ ویبینار بجٹ میں مقرر کردہ اہداف کے حصول میں ایک محرک کا کام کرتا ہے۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ مجھے حکومت کے سربراہ کے طور پر کام کرتے ہوئے 20 سال سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے۔ اس تجربے کا ایک نچوڑ یہ بھی ہے کہ جب تمام حصص دار کسی پالیسی سے متعلق فیصلے میں شامل ہوتے ہیں تو مطلوبہ نتیجہ بھی مقررہ وقت کے اندر برآمدہوتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں ہونے والے ویبیناروں میں ہزاروں لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوئے، دن بھر سبھی نے بہت گہرائی سے غوروفکر کیا اور میں کہہ سکتا ہوں کہ مستقبل کے لیے بہت اہم تجاویز سامنے آئیں ۔اب آج جو بجٹ ہے اس پر فوکس کیا اور بہت اچھی تجاویز سامنے آئیں کہ کیسے آگے بڑھنا ہے۔ اب آج ہم یہ بجٹ ویبنار ملک کے سیاحتی شعبے کی بازیابی کے لیے کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے ‘مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی’ پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا

March 03rd, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘مشن موڈ میں سیاحت کی ترقی’کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے منعقد کیے جانے والے 12 پوسٹ بجٹ ویبنیار کی سیریز کا یہ ساتواں ویبینار ہے۔

بھارت جمہوریت کی ماں ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی

January 29th, 11:30 am

یہ 2023 کی پہلی 'من کی بات' ہے اور اس کے ساتھ یہ پروگرام کی 97ویں کڑی بھی ہے۔ آپ سب کے ساتھ ایک بار پھر بات چیت کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ہر سال جنوری کے مہینے میں کافی واقعات پیش آتے ہیں۔ اس مہینے، 14 جنوری کے آس پاس، شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک پورے ملک میں تہواروں کی رونق چھائی رہی ۔ ملک نے اپنا یوم جمہوریہ بھی مناتا ہے۔ اس بار بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات کے کئی پہلوؤں کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔ جیسلمیر سے پلکت نے مجھے لکھا ہے کہ 26 جنوری کی پریڈ میں کرتویہ پتھ بنانے والے مزدوروں کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ کانپور سے جیا لکھتی ہیں کہ انہیں پریڈ میں شامل جھانکیوں میں بھارتی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو دیکھ کر بہت لطف آیا۔ خواتین اونٹ سواروں اور سی آر پی ایف کے خواتین دستے کی، جس نے پہلی بار اس پریڈ میں حصہ لیا، کا بھی ستائش کی جا رہی ہے۔

With 5G, India is setting a global standard in telecom technology: PM Modi

October 01st, 07:06 pm

Ushering in a new technological era, PM Modi launched 5G services during 6th India Mobile Congress at Pragati Maidan in New Delhi. He said, New India will not remain a mere consumer of technology, but India will play an active role in the development and implementation of that technology.

PM Modi inaugurates 6th India Mobile Congress at Pragati Maidan, New Delhi

October 01st, 12:05 pm

Ushering in a new technological era, PM Modi launched 5G services during 6th India Mobile Congress at Pragati Maidan in New Delhi. He said, New India will not remain a mere consumer of technology, but India will play an active role in the development and implementation of that technology.

وزیر اعظم نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ 24 اپریل کے نموایپ پر ’من کی بات‘ پروگرام پر مبنی معلوماتِ عامہ کے دو مقابلوں میں حصہ لیں

April 25th, 06:52 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ نموایپ پر 24 اپریل کے ’من کی بات‘ پروگرام پر مبنی معلومات عامہ کے دو مقابلوں میں حصہ لیں۔ جناب مودی نے وہ لنک بھی شیئر کیا جہاں لوگ ان مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

’من کی بات‘ کے لئے اپنی رائے ساجھا کریں

December 03rd, 03:28 pm

وزیر اعظم مودی 26 دسمبر بروز اتوار’من کی بات‘ پیش کریں گے۔ اگر آپ کے پاس کچھ نئے سجھاؤ ہیں، تو یہاں آپ کے پاس ان سجھاؤوں کو وزیر اعظم کے ساتھ براہِ راست ساجھا کرنے کا موقع ہے۔ کچھ سجھاؤوں کا حوالہ وزیر اعظم مودی اپنے خطاب کے دوران دیں گے۔

اتر پردیش کے جھانسی میں 'راشٹریہ رکشا سمرپن پرو' میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 19th, 05:39 pm

نئی دہلی۔ 19 نومبر جس سر زمین پر ہماری رانی لکشمی بائی جی نے آزادی کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا اس سرزمین کے لوگوں کو میں ہاتھ جوڑ کر سلام کرتا ہوں ۔ جھانسی نے تو آزادی کی جوت جگائی تھی ۔ یہاں کی مٹی کے ذرے ذرے میں بہادری اور ملک سے محبت بستی ہے۔ جھانسی کی جانباز رانی ،رانی لکشمی بائی جی کو سلام۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے جھانسی میں ’راشٹر رکھشا سمپرپن پرو‘ میں شرکت کی

November 19th, 05:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھانسی، اتر پردیش میں ’راشٹر رکشا سمپرپن پرو‘ میں شرکت کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھانسی قلعے کے احاطے میں منعقدہ ’راشٹر رکھشا سمرپن پرو‘ کی ایک شاندار تقریب میں وزارت دفاع کے کئی نئے اقدامات قوم کے نام وقف کیے۔ ان منصوبوں میں این سی سی ایلومنائی ایسوسی ایشن کا آغاز شامل ہے، وزیر اعظم ایسوسی ایشن کے پہلے ممبر کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے۔ ڈی آر ڈی او نے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کے لیے جدید الیکٹرونک وارفیئر سویٹ 'شکتی'؛ ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کو ڈیزائن اور تیار کیا۔ انہوں نے یوپی ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے جھانسی نوڈ پر بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ کے 400 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر اعظم مودی نے دہلی بی جے پی کے # نمو ایپ ابھیان کی ستائش کی

July 12th, 03:17 pm

’میرا بوتھ، سب سے مضبوط‘ پہل قدمی کو تقویت بہم پہنچانے کی غرض سے، دہلی بی جے پی نے دہلی میں #نمو ایپ ابھیان شروع کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد ہر ایک کاریہ کرتا کو نمو ایپ سے فعال طور پر مربوط کرنا ہے۔

The digital potential of our nation is unparalleled, perhaps even in the history of mankind: PM

December 08th, 11:00 am

PM Modi addressed India Mobile Congress via video conferencing. PM Modi said it is important to think and plan how do we improve lives  with the upcoming technology revolution. Better healthcare, Better education, Better information and opportunities for our farmers, Better market access for small businesses are some of the goals we can work towards, he added.

وزیر اعظم نے انڈیا موبائل کانگریس 2020 سے خطاب کیا

December 08th, 10:59 am

نئی دلی،8؍ دسمبر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ورچوئل طریقے سے انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی)2020 میں افتتاحی خطبہ پیش کیا۔ آئی ایم سی 2020 کا مرکزی خیال ‘‘شمولیت پر مبنی اختراعات – اسمارٹ، محفوظ اور پائیدار’’ ہے۔ اس کا مقصد وزیر اعظم کے ‘آتم نربھر بھارت’، ‘ڈیجیٹل شمولیت’، اور‘پائیدار ترقی، صنعت سازی اور اختراعات’ کو فروغ دینے کے تصور سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلی مواصلات اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز کے شعبوں میں تحقیق و ترقی ، غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔