وزیر اعظم نے جناب متھن چکرورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے پر انھیں مبارکباد دی

September 30th, 11:39 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب متھن چکرورتی کو ہندوستانی سنیما میں ان کی بے مثال خدمات کے لیے باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔ اداکار کی تعریف کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وہ ایک ثقافتی آئیکن ہیں، جن کی ہمہ گیر اداکاری سبھی نسلوں میں پسند کی جاتی ہے۔