ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے تحت 71,000سے زیادہ تقررنامے تقسیم کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 23rd, 11:00 am

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے کونے کونے میں موجود دیگر معززین اور میرے نوجوان دوست۔میں ابھی کل رات کویت سے واپس آیا ہوں… وہاں میں نے ہندوستانی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ ایک طویل ملاقات کی اور کافی بات چیت کی۔ اب یہاں آنے کے بعد میرا پہلا پروگرام ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ یہ بہت خوش کن اتفاق ہے۔ آج ملک کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے، آپ سب کے لیے زندگی کی ایک نئی شروعات ہو رہی ہے۔ آپ کا برسوں کا خواب پورا ہوا ہے، برسوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ 2024 کا یہ گزرتا ہوا سال آپ کو اور آپ کے اہل خانہ نئی خوشیاں دے کر جا رہا ہے۔ میں آپ تمام نوجوانوں اور آپ کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے کے تحت مرکزی حکومت کے محکموں اور تنظیموں میں نئی تقرریوں کے لیے 71,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے

December 23rd, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے مقرر ہونے والے 71,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کئے۔ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر اور خود کو بااختیار بنانے کے تئیں خدمات انجام دینے کے بامعنی مواقع فراہم کرکے بااختیار بنائے گا۔

وزیر اعظم روزگار میلے کے تحت 23 دسمبر کو مرکزی حکومت کے محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی شدہ افراد کو 71000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے

December 22nd, 09:48 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 دسمبر کو صبح تقریباً 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے نئے بھرتی شدہ افراد کو 71000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ موصوف اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم 14 اور 15 دسمبر 2024 کو دہلی میں چیف سکریٹریوں کی چوتھی قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے

December 13th, 12:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14 اور 15 دسمبر 2024 کو دہلی میں چیف سکریٹریوں کے چوتھی قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے ۔ یہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے درمیان شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی سمت میں ایک اور اہم قدم ہوگا ۔

روزگار میلے کے تحت 51,000 سے زائد تقرری نامےتقسیم کرنےکے موقع پر عزت مآب وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 29th, 11:00 am

آج دھنتیرس کا مقدس تہوار ہے۔ تمام ہم وطنوں کو دھنتیرس کی بہت بہت مبارکباد۔ دو دنوں کے بعد ہم سب دیوالی کا تہوار بھی منائیں گے۔ اور اس سال کی دیوالی بہت ہی خاص ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ دیوالی ہر سال آتی ہے، اس سال کیا خاص ہے، میں آپ کو بتاتا ہوں کہ کیا کچھ خاص ہے۔ 500 سال بعد، بھگوان شری رام ایودھیا میں اپنے عظیم الشان مندر میں براجمان ہیں۔ اور اس عظیم الشان مندر میں براجمان ہونے کے بعد یہ پہلی دیوالی ہے اور اس دیوالی کے انتظار میں کئی نسلیں گزر چکی ہیں، لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں اور اذیتیں برداشت کی ہیں۔ ہم سب بہت خوش قسمت ہیں کہ ایسی خاص ،عظیم الشان دیوالی کا مشاہدہ کریں گے۔ اس تہوار کے ماحول میں... آج کے اس پرمسرت دن... روزگار میلے میں 51 ہزار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامےدیے جا رہے ہیں۔ میں آپ سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا روزگار میلہ سے خطاب

October 29th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تقرر ہونے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کئے۔ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو قوم کی تعمیر میں رول ادا کرنے کے بہتر مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنائے گا۔

وزیر اعظم نے ’کرم یوگی سپتاہ‘– قومی آگہی ہفتہ کا آغاز کیا

October 19th, 06:57 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں ’کرم یوگی سپتاہ‘ – قومی آگہی ہفتہ کا آغاز کیا۔

وزیر اعظم 19 اکتوبر کو ‘کرم یوگی سپتاہ’ – قومی آگہی ہفتہ کا آغاز کریں گے

October 18th, 11:42 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 اکتوبر کو صبح تقریباً 10:30 بجے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں ‘کرم یوگی سپتاہ’ – قومی آگہی ہفتہ کا آغاز کریں گے۔

روزگار میلے کے تحت ایک لاکھ سےزیادہ تقررناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 12th, 11:00 am

آج ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقررنامے خط دیے گئے ہیں۔ آپ نے محنت سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ میں آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حکومت ہند میں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی مہم تیز رفتاری سے جاری ہے۔ پہلے کی حکومتوں میں نوکری کے اشتہار کے اجراء سے لے کر تقرر نامہ جاری کرنے میں کافی وقت لگتا تھا۔ اس تاخیر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس دور میں رشوت خوری کا کھیل بھی عروج پر تھا۔ ہم نے اب حکومت ہند میں بھرتی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنا دیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ حکومت اس بات پر مصر ہے کہ بھرتی کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ اس سے ہر نوجوان کو اپنی صلاحیت ثابت کرنے کے یکساں مواقع ملنے لگے ہیں۔ آج ہر نوجوان کے ذہن میں یہ یقین ہے کہ وہ محنت اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنا مقام بنا سکتا ہے۔ 2014 سے ہماری کوشش رہی ہے کہ نوجوانوں کو حکومت ہند سے جوڑیں اور انہیں ملک کی تعمیر میں شراکت دار بنائیں۔ بی جے پی حکومت نے اپنے 10 سالوں میں تقریباً ڈیڑھ گنا زیادہ سرکاری نوکریاں دی ہیں جو پچھلی حکومت نے اپنے پچھلے 10 سالوں میں دی تھیں۔ آج دہلی میں ایک مربوط تربیتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ نیا ٹریننگ کمپلیکس ہماری استعداد کار بڑھانے کے اقدامات کو مزید تقویت دے گا۔

وزیر اعظم نے روزگار میلے کے تحت سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والوں میں 1 لاکھ سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کیے

February 12th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نئے بھرتی ہونے والوں میں 1 لاکھ سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے۔ انہوں نے نئی دہلی میں انٹیگریٹڈ کمپلیکس ‘‘کرمایوگی بھون’’ کے فیز I کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ یہ کمپلیکس مشن کرمایوگی کے مختلف اداروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔

وزیر اعظم 12 فروری کو روزگار میلہ کے تحت، سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے بھرتی ہونے والوں کو ایک لاکھ سے زیادہ تقرری لیٹر تقسیم کریں گے

February 11th, 03:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 فروری، 2024 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نئے بھرتی کیے گئے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو تقرری لیٹر تقسیم کریں گے۔

نیشنل کسٹمز، بالواسطہ ٹیکسز اور نارکوٹکس اکیڈمی این اے سی آئی این کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

January 16th, 04:00 pm

آندھرا پردیش کے گورنر جناب ایس عبدالنظیر جی، وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی جی، میری مرکزی کابینہ کی ساتھی نرملا سیتا رمن جی، پنکج چودھری جی، بھاگوت کشن راؤ کراڈ جی، دیگر عوامی نمائندے، خواتین و حضرات،

وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے شری ستیہ سائیں ضلع کے پال سمودرم میں نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، بالواسطہ ٹیکسز اور نارکوٹکس کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا

January 16th, 03:30 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے پال سمودرم میں نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، بالواسطہ ٹیکسز اور نارکوٹکس کے افتتاح کے لیے سب کو مبارکباد دی۔ پال سمودرم کے علاقے کی خصوصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ روحانیت، ملک کی تعمیر اور اچھی حکمرانی سے وابستہ ہے اور ہندوستان کی وراثت کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے پتپرتھی میں شری ستیہ سائیں بابا کی جائے پیدائش، عظیم مجاہد آزادی پدم شری کلور سبا راؤ، مشہور کٹھ پتلی فنکار دلوئی چل پتی راؤ اور عظیم الشان وجے نگر سلطنت کی اچھی حکمرانی کا تذکرہ اس علاقے سے متاثر کن ذرائع کے طور پر کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ این اے سی آئی این کا نیا کیمپس اچھی حکمرانی کی نئی جہتیں پیدا کرے گا اور ملک میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے گا۔

روزگار میلے کے تحت 51,000 سے زائد تقرری ناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 30th, 04:30 pm

حکومت ہند کی طرف سے ملک میں لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی مہم جاری ہے۔ آج 50 ہزار سے زائد نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری لیٹر دیے گئے ہیں۔ یہ تقرری نامہ آپ کی محنت اور قابلیت کا نتیجہ ہے۔ میں آپ کو اور آپ کے خاندان کو بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے روز گار میلے سے خطاب کیا

November 30th, 04:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 51,000 نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے تقسیم کئے۔ ملک بھر سے منتخب ، نئے بھرتی ہونے والے افراد حکومت کی مختلف وزارتوں/ محکموں میں شامل ہوں گے، جن میں محکمہ محصولات، وزارت داخلہ، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، محکمہ مالیاتی خدمات، وزارت دفاع، صحت اور خاندانی بہبود اور وزارت محنت اور روزگار کے علاوہ دیگر وزارتیں شامل ہیں۔

روز گار میلے کے تحت، وزیراعظم ،30 نومبر کو ،سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے بھرتی کئے گئے 51000 سے زیادہ لوگوں کو تقرر نامہ تقسیم کریں گے

November 28th, 05:19 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی 30 نومبر 2023 کو شام 4 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نئے بھرتی کئے گئے افراد کو 51000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر نئے بھرتی کئے گئے ملازمین سے خطاب بھی کریں گے۔

جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 26th, 04:12 pm

ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پروفیسرز، مختلف اداروں کے نمائندگان اور میرے نوجوان دوستو! آج، بھارت منڈپم میں موجود لوگوں سے زیادہ لوگ ہمارے ساتھ آن لائن جڑے ہوئے ہیں۔ میں اس پروگرام، جی-20 یونیورسٹی کنیکٹ میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، اور آپ سبھی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم كا جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل سے خطاب

September 26th, 04:11 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی كے بھارت منڈپم میں جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل پروگرام سے خطاب کیا۔ جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اقدام کا مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کے درمیان ہندوستان کی جی 20 كی صدارت کی بابت سمجھ پیدا کرنا اور مختلف جی 20 تقریبات میں ان کی شرکت کو بڑھانا ہے۔

روزگار میلہ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وزیراعظم کے خطاب کا متن

September 26th, 11:04 am

آج کے اس روزگار میلے میں جن امیدواروں کو سرکاری خدمات کے لئے تقرری کے خطوط ملے ہیں، ان تمام کو بہت بہت مبارکباد۔ آپ تمام نے شدید مشکلات کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ آپ کا انتخاب لاکھوں امیدواروں کے درمیان سے کیا گیا ہے۔ اس لئے اس کامیابی کی آپ کی زندگی میں بہت بڑی اہمیت ہے۔

وزیر اعظم نے روزگار میلہ سے خطاب کیا

September 26th, 10:38 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 51,000 نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے تقسیم کئے۔ ملک بھر سے منتخب کردہ بھرتی ہونے والے مختلف وزارتوں/محکموں میں شامل ہو کر حکومت کاحصہ بنیں گے، جن میں، منجملہ دیگر محکمہ جات کے، محکمہ ڈاک، ہندوستانی آڈٹ اور اکاؤنٹس کا محکمہ، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ محصولات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت دفاع، وزارت صحت اور خاندانی بہبود شامل ہیں۔ روزگار میلہ ملک بھر میں 46 مقامات پر منعقد ہو رہا ہے۔