وزیراعظم نے گیس کی ریکارڈ پیداوارکے لئے شہریوں کو مبارکباد دی

August 04th, 09:28 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیس کی پیداوار کے شعبے میں خودکفالت کی طرف ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو حاصل کرنے کے لیے توانائی کے شعبے میں خودکفالت بہت اہمیت کی حامل ہے۔

بینا، مدھیہ پردیش میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 14th, 12:15 pm

بندیل کھنڈ کی یہ سرزمین بہادروں کی سرزمین ہے، عظیم بہادروں کی سرزمین ہے۔ اس سرزمین کو بینا اور بیتوا دونوں کاآشیرواد ملا ہوا ہے اور ایک مہینے میں دوسری بار مجھے ساگرآکر آپ سب کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ میں شیوراج جی کی حکومت کو بھی مبارکباد اور شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے آپ سب کے درمیان آنے اور آپ سب کے درشن کرنے کا موقع دیا۔ پچھلی بار میں آپ کے درمیان سنت روی داس جی کی اس عظیم الشان یادگار کے بھومی پوجن کے موقع پر آیا تھا۔ آج مجھے کئی پروجیکٹوں کا بھومی پوجن کرنے کا موقع ملا ہے جس سے مدھیہ پردیش کی ترقی کو نئی تحریک ملے گی۔ ان منصوبوں سے اس خطے کی صنعتی ترقی کو نئی توانائی ملے گی۔ مرکزی حکومت ان منصوبوں پر 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرنے جا رہی ہے۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ پچاس ہزار کروڑ کیا ہوتا ہے؟ ہمارے ملک کی کئی ریاستوں کا پورے سال کا بجٹ اتنا نہیں ہے جتنا کہ حکومت ہند آج کسی ایک پروگرام پر خرچ کر نے جارہی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے لیے ہمارے عہد کتنے بڑے ہیں۔ یہ تمام پروجیکٹ آنے والے وقت میں مدھیہ پردیش کے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ یہ منصوبے غریب اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کے خوابوں کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔ میں بینا ریفائنری کی توسیع اور کئی نئی سہولیات کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے مدھیہ پردیش کے لاکھوں لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے بینا میں 50,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

September 14th, 11:38 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بینا، مدھیہ پردیش میں 50,700 کروڑروپئے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹوں میں بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کا بینا ریفائنری میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس شامل ہے جس کو تقریباً 49,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔نرمداپورم ضلع میں ایک پاور اور قابل تجدید توانائی مینوفیکچرنگ زون؛ اندور میں دو آئی ٹی پارکس؛ رتلام میں ایک میگا انڈسٹریل پارک؛ اور پورےمدھیہ پردیش میں چھ نئے صنعتی علاقے شامل ہیں۔

کابینہ نے ملک میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط کرنے اور زمینی سطح تک اس کی رسائی کومؤثر بنانےکی منظوری دی

February 15th, 03:49 pm

عزت مآب وزیر جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ملک میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط کرنے اور زمینی سطح تک اس کی رسائی کو مؤثر بنانے کو منظوری دے دی ہے۔عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت اور عزت مآب داخلہ و امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی اہل رہنمائی کے تحت امداد باہمی کی وزارت ہر اچھوتی پنچایت میں سرگرم پی اے سی ایس قائم کرنے کے لئے ایک اسکیم تیار کی ہے۔ اسی طرح ہر اچھوتی پنچایت؍گاؤں میں سرگرم ڈیری کوآپریٹیو اورہر ساحلی پنچایت ؍گاؤں میں فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ساتھ ساتھ اُن پنچایت ؍گاؤں میں جہاں بڑی پانی کی اِکائیاں ہیں، سرگرم فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیاں اور ماہی پروری ، ماہی پروری کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے نفاذ کے تعلق سے موجودہ پی اے سی ایس ؍ڈیری؍ماہی پروری کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو ’مکمل-سرکار’وژن سے استفادہ کرتے ہوئے قائم کی جائیں گی۔ ابتداء میں اگلے پانچ برسوں میں 2لاکھ پی اے سی ایس ؍ڈیری؍فیشری کوآپریٹیو قائم کی جائیں گی۔ منصوبے پر عمل آوری کے لئے ایکشن پلان این اے بی اے آر ڈی ، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ(این ڈی ڈی بی)اور نیشنل فیشری ڈیولپمنٹ بورڈ(این ایف ڈی بی)کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے 39ویں پرگتی مذاکرات کی صدارت کی

November 24th, 07:39 pm

نئی دہلی،24- نومبر 2021/وزیراعظم جناب نریندرمودی نےآج پرگتی (پی آر اے جی اے ٹی آئی) کے 39ویں ایڈیشن کی میٹنگ کی صدارت کی، جو مرکز اور ریاستی حکومتوں کو شامل کرتے ہوئے پرو ایکٹیو گورننس او ر بروقت نفاذ کے لئے آئی سی ٹی پر مبنی ملٹی-ماڈل پلیٹ فارم ہے۔

وزیراعظم 5 جون کو ماحولیات کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کریں گے

June 04th, 07:39 pm

نئی دہلی، 4 جون 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی 5 جون 2021 کوصبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ماحولیات کے عالمی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب کا انعقاد پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور ماحولیات ، جنگلات اور آب ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا جارہا ہے۔اس سال کی تقریب کا موضوع ’بہتر ماحول کے لئے حیاتیاتی ایندھن کو فروغ ‘ ہے۔

وزیراعظم نے 36 ویں پرگتی اجلاس کی صدارت کی

February 24th, 07:58 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 36 ویں پرگتی اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم 17 فروری کو تمل ناڈو میں تیل اور گیس کے شعبہ سے متعلق کلیدی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

February 15th, 08:42 pm

نئی دہلی، 15/فروری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 فروری 2021 کو شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمل ناڈو میں تیل اور گیس کے شعبے سے متعلق کلیدی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم راماناتھا پورم – تھوٹوکوڈی قدرتی گیس پائپ لائن اور چنئی پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، منالی میں گیسولائن ڈیسلفیورائزیشن یونٹ قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ ناگاپٹنم میں کاویری بیسن ریفائنری کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں کا نتیجہ ٹھوس سماجی – اقتصادی فوائد کی شکل میں برآمد ہوگا اور اس سے اورجا آتم نربھرتا کی سمت میں ملک کے سفر کو تقویت ملے گی۔ تمل ناڈو کے گورنر اور وزیر اعلیٰ نیز پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

پنڈت دین دیال پیٹرولیم یونیورسٹی کی 8ویں کانووکیشن تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 21st, 11:06 am

پنڈت دین دیال اپادھیائے پیٹرولیم یونیورسٹی کے 8ویں کانووکیشن کے موقع پر آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد! جو ساتھی آج گریجویوٹ ہو رہے ہیں، ان کو اور ان کے والدین کو بھی بہت بہت مبارکباد۔ آج ملک کو آپ جیسے صنعت کے لئے تیار گریجویٹ حضرات حاصل ہو رہے ہیں۔ آپ کو مبارکباد، آپ کی محنت کے لئے آپ نے جو اس یونیورسٹی میں سیکھا ہے، اس کے لئے، اور ملک کی تعمیر کے جس بڑے نصب العین کو لے کر آج آپ یہاں سے رخصت ہو رہے ہیں اس منزل کے لئے، نئے سفر کے لئے نیک خواہشات۔

وزیر اعظم نے گاندھی نگر، گجرات میں پنڈت دین دیال پیٹرولیم یونیورسٹی کی 8ویں کانووکیشن تقریب میں حصہ لیا

November 21st, 11:05 am

نئی دہلی، 21 نومبر 2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی نگر، گجرات میں پنڈت دین دیال پیٹرولیم یونیورسٹی کے 8ویں کانووکیشن میں شرکت کی۔ انہوں نے ’مونو کرسٹیلائن سولر فوٹو وولٹیک پینل کے 45 میگا واٹ پیداواری پلانٹ‘ اور ’سینٹر آف ایکسلینس آن واٹر ٹکنالوجی‘ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے یونیورسٹی میں ’اننوویشن اینڈ انکیوبیشن سینٹر – ٹکنالوجی بزنس انکیوبیشن‘، ’ٹرانسلیشنل ریسرچ سینٹر‘ اور ’اسپورٹس کامپلیکس‘ کا بھی افتتاح کیا۔

سرکردہ تیل اور گیس کمپنیوں کے سی ای او حضرات سے وزیر اعظم کی گفت وشنید

October 26th, 11:24 pm

نئی دہلی، 26 اکتوبر 2020/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیتی آیوگ اور پیٹرول اور قدرتی گیس کی وزارت کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ تقریب کے دوران سرکردہ تیل اور گیس کمپنیوں کے سی ای او حضرات سے گفت وشنید کی۔گفت وشنید کے دوران وزیر اعظم نے یہ پہلو اجاگر کیا کہ توانائی انسانی ترقیات کی بنیاد اور مرکز کی حیثیت رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ توانائی شعبہ کے تمام پہلوؤں پر گفت وشنید اور غور وفکر ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کا لب ولباب یہ ہے کہ تمام بھارتیوں کو صاف ستھری ، قابل استطاعت اور ہمہ گیر توانائی تک یکساں پیمانہ پر رسائی فراہم کرائی جائے اور اس سلسلے میں ملک نے ایک مربوط طریقہ کار اپنایا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی تیل اور گیس کی معروف عالمی کمپنیوں کے سی ای او زکے ساتھ بات چیت کریں گے اور انڈیا انرجی فورم کا افتتاح کریں گے

October 23rd, 09:37 pm

بھارت عالمی سطح پر تیل اور گیس کے شعبے میں ایک اہم ملک ہے جو خام تیل کا تیسرا سب سے بڑا صارف ہے اور چوتھا سب سے بڑا ایل این جی درآمد کنندہ ہے۔ نیتی آیوگ نے بھارت کی عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ویلیو چین میں ایک غیر فعال صارف سے فعال اور سرگرم فریق بننے کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے بھارت کے عزت مآب وزیر اعظم کے ساتھ عالمی سطح پر تیل اور گیس کے سی ای اوز کی پہلی گول میز میٹنگ کی پہل 2016 میں کی تھی۔

وزیر اعظم بہار میں 13 ستمبر کو پیٹرولیم شعبے سے متعلق تین کلیدی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے

September 11th, 06:35 pm

نئی دہلی، 11 ستمبر 2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے 13 ستمبر کو بہار میں پیٹرولیم شعبے سے متعلق تین کلیدی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان پروجیکٹوں میں پرادیپ۔ ہلدیا ۔ درگاپور پائپ لائن توسیعی پروجیکٹ کے درگاپور ۔ بانکا سیکشن اور دو ایل پی جی باٹلنگ پلانٹس شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں کو پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی قیادت میں انڈین آئل اور ایچ پی سی ایل، پی ایس یو کے ذریعہ مکمل کیا گیا ہے۔

Cabinet approves extension of time limit for availing the benefits of "Pradhan Mantri Garib Kalyan Yojana" for Ujjwala beneficiaries by three months w.e.f. 01.07.2020

July 08th, 07:06 pm

The Union Cabinet chaired by the Prime Minister, Shri Narendra Modi has approved the proposal of Ministry of Petroleum & Natural Gas for extension of time limit by three months w.e.f. 01.07.2020 for availing the benefits of “Pradhan Mantri Garib Kalyan Yojana for Ujjwala beneficiaries

PM reviews situation of Oil Well Blow Out and fire in Assam

June 18th, 08:57 pm

PM Modi reviewed the situation arising out of oil well blow out in Tinsukia district, Assam. The PM assured the people of Assam that Government of India is fully committed to providing support and relief and rehabilitation to the affected families.

وزیراعظم نے 32 ویں پرگتی بات چیت کی صدارت کی

January 22nd, 05:36 pm

نئی دہلی،22؍جنوری،وزیراعظم نریندر مودی نے آج پرگتی کی سال 2020 کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ کے لئے آئی سی ٹی پر مبنی کثیر ماڈل والے پلیٹ فارم پرگتی کے ذریعے یہ وزیراعظم کی 32 ویں گفتگو تھی۔ اس گفتگو میں مرکزی اور ریاستی حکومتیں شامل ہوتی ہیں۔

وزیر اعظم 11 فروری، 2019 کو پیٹروٹیک ۔ 2019 کا افتتاح کریں گے۔

February 10th, 12:17 pm

وزیر اعظم 11 فروری، 2019 کو اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں واقع ایکسپو سینٹر میں پیٹروٹیک ۔ 2019 کا افتتاح کریں گے۔

Beneficiaries of Ujjwala Yojana interact with PM

February 13th, 07:03 pm

Over 100 beneficiaries of the Pradhan Mantri Ujjwala Yojana, today interacted with Prime Minister Narendra Modi, at his residence. They explained how their lives had improved through the use of LPG cylinders.

Social Media Corner 23 October 2017

October 23rd, 07:05 pm

Your daily dose of governance updates from Social Media. Your tweets on governance get featured here daily. Keep reading and sharing!

PM Modi lays foundation stone and inaugurates multiple development projects in Vadodara, Gujarat

October 22nd, 05:07 pm

PM Modi today laid foundation stone and inaugurated several development projects in Vadodara, Gujarat worth Rs. 3600 crores. The PM remarked, We are clear in our working. All our resources will be spent towards the wellbeing of every citizen. Our priority is development.