بھارت کا ٹیکہ کاری پروگرام دنیا کے لئے ایک کیس اسٹڈی ہو سکتا ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
June 27th, 11:30 am
ساتھیو ، آپ مجھے MyGov پر جواب بھیجیں ، جس میں اولمپک پر ، جو کوئز ہے ، اُس میں سوالوں کے جواب دیں گے تو کئی سارے انعام جیتیں گے ۔ ایسے بہت سارے سوال MyGov کے 'روڈ ٹو ٹوکیو کوئز' میں موجود ہیں ۔ آپ 'روڈ ٹو ٹوکیو کوئز' میں حصہ لیں ۔ بھارت نے پہلے کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ؟ ہماری ٹوکیو اولمپک کے لئے کیا تیاری ہے ؟ یہ سب خود جانیں اور دوسروں کو بھی بتائیں ۔ میں آپ سب سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اس کوئز مقابلے میں ضرور حصہ لیں۔وزیراعظم نےعظیم ایتھیلیٹ آنجہانی ملکھا سنگھ کے انتقال پر اظہار تعزیت پیش کی
June 19th, 08:45 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عظیم ایتھلیٹ آنجہانی ملکھا سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے انہیں ایک افسانوی کھلاڑی بتایا، جس نے قوم کواپنا گرویدہ بنالیا تھا اور ان گنت ہندوستانیوں کے دلوں میں اپنا ایک خاص مقام بنالیا تھا۔