Northeast is the 'Ashtalakshmi' of India: PM Modi
December 06th, 02:10 pm
PM Modi inaugurated the Ashtalakshmi Mahotsav at Bharat Mandapam, New Delhi. The event showcased North-East India's culture, cuisine, and business potential, aiming to attract investments and celebrate regional achievers.Prime Minister Shri Narendra Modi inaugurates the Ashtalakshmi Mahotsav
December 06th, 02:08 pm
PM Modi inaugurated the Ashtalakshmi Mahotsav at Bharat Mandapam, New Delhi. The event showcased North-East India's culture, cuisine, and business potential, aiming to attract investments and celebrate regional achievers.میگھالیہ کے گورنر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
August 03rd, 10:05 pm
میگھالیہ کے گورنر جناب سی ایچ وجے شنکر نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
July 15th, 12:18 pm
جھارکھنڈ کے وزیر اعلی جناب ہیمنت سورین نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیراعظمنےمیگھالیہ کے عوام کو ریاست کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی ہے۔
January 21st, 09:25 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نےمیگھالیہ کے عوام کو آج ان کی ریاست کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی ہے۔میگھالیہ کے ری بھوئی کی باشندہ سلمے مراک کو وزیراعظم نے کہاکہ آپ اپنے گاؤں کی مودی ہو
January 18th, 03:47 pm
میگھالیہ کے ری بھوئی،سے تعلق رکھنے والی محترمہ سلمے مراک کی زندگی نے اس وقت ایک مثبت موڑ لیا، جب وہ اپنی چھوٹی دکان سے ایک سیلف ہیلپ گروپ میں ترقی کر گئیں۔ اب وہ مقامی خواتین کو سیلف ہیلپ گروپس میں منظم ہونے میں مدد کر رہی ہیں اور 50 سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپس بنانے میں مدد کر چکی ہے۔ وہ پی ایم کسان سمان ندھی، بیمہ اور دیگر اسکیموں کی استفادہ کنندہ ہیں۔کابینہ نے تری پورہ میں کھوائی-ہرینا سڑک کی 135 کلومیٹر طویل پٹی کو بہتر بنانے اور چوڑا کئے جانے کو منظوری دی
December 27th, 08:36 pm
اس پروجیکٹ میں 2486.78 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے ، جس میں 1511.70 کروڑ روپے ( جے پی وائی 23129 ملین) کا قرضہ شامل ہے۔ سرکاری ڈیولپمنٹ اسسٹنٹس اسکیم کے تحت قرض کی امداد ( او ڈی اے ) اسکیم کے تحت جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ( جے آئی سی اے ) سے حاصل کی جائے گی ۔ اس پروجیکٹ کا مقصد تری پورہ کے مختلف حصوں کے درمیان بہتر سڑک رابطے کی سہولت فراہم کرنا اور موجودہ این ایچ -8 کے علاوہ ، تری پورہ سے آسام اور میگھالیہ تک متبادل رسائی فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے این ایچ – 208 کے 101.300 کلو میٹر (کھوائی) سے 236.213 کلومیٹر (ہرینا) تک سڑک کو پختہ کرنے کے ساتھ دو لین بنانے اور اسے چوڑا کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے تری پورہ ریاست میں کل 134.913 کلومیٹر کل لمبائی کا احاطہ ہو جائے گا ۔ اس پروجیکٹ میں 2486.78 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے ، جس میں 1511.70 کروڑ روپے ( جے پی وائی 23129 ملین) کا قرضہ شامل ہے۔ سرکاری ڈیولپمنٹ اسسٹنٹس اسکیم کے تحت قرض کی امداد ( او ڈی اے ) اسکیم کے تحت جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ( جے آئی سی اے ) سے حاصل کی جائے گی ۔ اس پروجیکٹ کا مقصد تری پورہ کے مختلف حصوں کے درمیان بہتر سڑک رابطے کی سہولت فراہم کرنا اور موجودہ این ایچ -8 کے علاوہ ، تری پورہ سے آسام اور میگھالیہ تک متبادل رسائی فراہم کرنا ہے۔ فوائد: اس منصوبے کا انتخاب خطے کی سماجی اقتصادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ہموار اور گاڑیوں کے لیے نقل و حمل کے قابل سڑک فراہم کرنے کی ضرورت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ این ایچ – 208 کے پروجیکٹ کی ترقی سے نہ صرف آسام اور تری پورہ کے درمیان این ایچ – 208 اے کے ذریعے بین ریاستی رابطے میں بہتری آئے گی بلکہ سفر کے وقت میں بھی کمی آئے گی اور مسافروں کو محفوظ کنیکٹیویٹی فراہم ہوگی۔ پروجیکٹ کا حصہ بنگلہ دیش کی سرحد کے بہت قریب سے بھی گزرتا ہے اور اس سے کیلاشاہر، کمال پور اور کھوائی سرحدی چیک پوسٹ کے ذریعے بنگلہ دیش سے رابطے میں بہتری آئے گی۔ پروجیکٹ سڑک کی ترقی کے ذریعے ، خطے میں روڈ نیٹ ورک میں بہتری کے ساتھ زمینی سرحدی تجارت بھی ممکنہ طور پر بڑھے گی۔ منتخب کردہ پٹی زرعی بیلٹ ، سیاحتی مقامات، مذہبی مقامات اور ریاست کے قبائلی اضلاع کو بہتر رابطہ فراہم کر رہی ہے، جو ترقی اور آمدنی کے لحاظ سے پسماندہ ہیں۔ پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد، کنیکٹیویٹی کو بہتر بنایا جائے گا ، جس سے ریاست کو زیادہ آمدنی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی آمدنی کے اضافے میں بھی مدد ملے گی۔ سڑک پٹیوں کے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے تعمیر کی مدت 2 سال ہوگی ، جس میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد 5 سال ( لچکدار فرش کی صورت میں) / 10 سال (سخت فرش کی صورت میں) ، ان قومی شاہراہوں کا رکھ رکھاؤ شامل ہے۔میگھالیہ کے وزیر اعلی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
December 14th, 04:28 pm
میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ جناب کونراڈ سنگما نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ میگھالیہ کے انناس کو وہ پہچان مل رہی ہے، جس کے وہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مستحق ہیں: وزیر اعظم
August 19th, 11:10 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ میگھالیہ کے انناس کو وہ پہچان مل رہی ہے، جس کے وہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مستحق ہیں۔میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ، ریاستی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور میگھالیہ حکومت کے وزراء نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
August 08th, 04:30 pm
میگھالیہ کے وزیر اعلی جناب کے سنگما، ریاستی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب تھامس اے سنگما اور میگھالیہ حکومت کے وزراء نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔آسام کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 29th, 12:22 pm
آسام کے گورنر جناب گلاب چند کٹاریا جی، وزیر اعلیٰ بھائی ہیمنت بسوا سرما جی، مرکزی کابینہ کے میرے رکن اشونی ویشنو جی، سربانند سونووال جی، رامیشور تیلی جی، نشیتھ پرمانک جی، جان بارلا جی، دیگر تمام وزراء، ممبران اسمبلی اور میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں،وزیر اعظم نے گواہاٹی سے نیوجلپائی گوڑی کو جوڑنے والی آسام کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
May 29th, 12:21 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آسام کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وندے بھارت ایکسپریس گواہاٹی کو نیوجلپائی گوڑی گواہاٹی کے ساتھ جوڑے گی اور اس ٹرین کا سفر 5 گھنٹے 30 منٹ کا ہوگا۔ وزیر اعظم نے بجلی سے چلنے والے نئے سیکشنس کے 182 روٹ کلو میٹرس کو قوم کے نام وقف کیا اور آسام میں لمڈنگ میں ڈی ای ایم یو/ ایم ای ایم یو شیڈ کا افتتاح کیا، جنہیں حال ہی میں تعمیر کیاگیا ہے۔ایمس (اے آئی آئی ایم ایس) گوہاٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 14th, 12:45 pm
آسام کے گورنر جناب گلاب چند کٹاریہ جی، وزیر اعلیٰ جناب ہیمنتا بسوا سرما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے وزیر صحت منسکھ منڈاویہ جی، ڈاکٹر بھارتی پوار جی، آسام حکومت کے وزیر کیشب مہنتا جی، یہاں موجود تمام نامور شخصیات، طبی دنیا کے دیگر معززین، مختلف مقامات سے ویڈیو کانفرنس سے وابستہ تمام معززین اور آسام کے میرے پیارے بھائیو اور بہنوں۔وزیر اعظم نے گواہاٹی، آسام میں 3400 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا
April 14th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گواہاٹی، آسام میں 3400 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے ایمس گواہاٹی اور تین دیگر میڈیکل کالجوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے آسام جدید ترین حفظانِ صحت اختراعی ادارے (اے اے ایچ آئی آئی) کا سنگ بنیاد رکھا اور مستحق مستفیدین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) کارڈس تقسیم کرکے ’آپ کے دوار آیوشمان‘ مہم کا آغاز کیا۔وزیراعظم نے ،آسام کے گوالپاڑہ میں ایچ پی سی ایل کے ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ کو قوم کے نام وقف کرنے کی ستائش کی ہے
April 13th, 10:08 am
وزیراعظم جناب نریندر مود ی نے، آسام کے گوالپاڑہ میں ایچ پی سی ایل کے ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ کو قوم کے نام وقف کرنے کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے آسام ،تریپورہ اور میگھالیہ میں صارفین کو کافی مدد ملے گی۔وزیراعظم نریندرمودی 14 ا پریل کو آسام کا دورہ کریں گے
April 12th, 09:45 am
تقریبا دوپہر 12 بجے وزیراعظم ایمس گواہاٹی پہنچیں گے اور اسکے نو تعمیر شدہ کیمپس کا معائنہ کریں گے بعد میں ایک عوامی تقریب میں جناب مودی ایمس گواہاٹی اور دیگر تین میڈیکل کالجز قوم کے نام وقف کریں گے ۔ وزیراعظم آسام میں حفظان صحت کے جدید اختراعی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مجاز مستفیدین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اےوائی ) کارڈ تقسیم کرکے آپ کےدوارآیوشمان مہم کا آغاز کریں گے ۔وزیر اعظم نے میگھالیہ کو پہلی مرتبہ برقی ریل گاڑیاں حاصل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا
March 17th, 09:43 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، بھارتی ریلوے کے ذریعہ ابھے پوری – پنچ رتن؛ دُدھنائی – میندی پاتھر کے درمیان اہم سیکشنوں کی برق کاری کا کام مکمل کیے جانے کے بعد میگھالیہ کو پہلی مرتبہ برقی ریل گاڑیاں حاصل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔میگھالیہ کے وزیراعلی نے وزیراعظم سے ملاقات کی
March 13th, 06:09 pm
میگھالیہ کے وزیراعلی جناب کونراڈ کے سنگما نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے شمال مشرق میں گزارے ہوئے اپنے دن کی جھلکیاں شیئر کیں
March 08th, 08:38 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شمال مشرق میں گزشتہ روز گزارے ہوئے اپنے دن کی جھلکیاں آج شیئر کیں جہاں انہوں نے میگھالیہ اور ناگالینڈ میں نئی حکومتوں کی حلف برداری میں شرکت کی تھی ۔ وہ نئی حکومت کی حلف برداری میں شرکت کے لیے آج تریپورہ میں ہوں گے۔وزیر اعظم نے شیلانگ میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی
March 07th, 02:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ جناب کونراڈ کے سنگما اور ان کی وزارتی ٹیم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ جناب مودی نے آج حلف لینے والوں کو مبارکباد دی ہے۔