کورونا کےخلاف لڑائی میں 130کروڑہم وطنوں نے جس عزم کامظاہرہ کیاہے ، وہ نئے بھارت کی طاقت کی علامت ہے :وزیراعظم

April 12th, 01:23 pm

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے کہاہے کہ بھارت صحت کے شعبے میں نئے سنگ میل قائم کررہاہے ۔ خواہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ تعدادمیں مفت ٹیکہ کاری ہو یا طبی بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر وترقی ہو۔ جناب مودی نے کہاکہ کورونا کے خلاف لڑائی میں 130کروڑہم وطنوں نے جس عزم کا مظاہرہ کیاہے وہ نئے بھارت کی قوت کا مظہرہے ۔

صحت کے شعبے میں مرکزی بجٹ 2022 کے مثبت اثرات پر ایک ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 26th, 02:08 pm

کابینہ میں شامل میرے ساتھی، ملک بھر کے سرکاری اور نجی شعبے میں صحت کی دیکھ بھال، پیرا میڈیکس، نرسنگ، ہیلتھ مینجمنٹ، ٹیکنالوجی اور تحقیق سے متعلق تمام پیشہ ور افراد، تمام معززین، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم نے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے مابعد بجٹ ویبنار کا افتتاح کیا

February 26th, 09:35 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے مابعد مرکزی بجٹ ویبنار کا آغاز کیا۔ یہ وزیر اعظم کے ذریعہ خطاب کیے گئے مابعد بجٹ ویبناروں کے سلسلہ کا پانچواں ویبنار ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزراء، سرکاری اور نجی شعبہ کے حفظان صحت پیشہ واران، اور نیم طبی، نرسنگ، صحتی انتظام کاری، تکنالوجی اور تحقیق کے شعبہ کے پیشہ واران بھی موجود تھے۔

چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (سی این سی آئی) کے دوسرے کیمپس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 07th, 01:01 pm

نمسکار، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی منسکھ منڈاویہ جی، سبھاش سرکار جی، شانتنو ٹھاکر جی، جان برلا جی، نتیش پرمانک جی، حزب اختلاف کے قائد سویندو ادھیکاری جی، سی این سی آئی کولکاتہ کی گورننگ باڈی کے اراکین، صحت کے شعبے کے تمام ساتھی، دیگر معززین، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم نے کولکاتہ میں چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے دوسرے کیمپس کا افتتاح کیا

January 07th, 01:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کولکاتہ میں چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے دوسرے کیمپس کا افتتاح کیا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی، مرکزی وزرا ء ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، ڈاکٹر سبھاش سرکار، جناب شانتنو ٹھاکر، جناب جان برلا اور جناب نتیش پرمانک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کوویڈ-19، اومیکرون اور ملک بھر میں صحت کے نظام کی تیاری کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی

December 23rd, 10:07 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کوویڈ-19 اور نئے ویرئینٹ آف کنسرن (وی او سی)، اومیکرون، کوویڈ 19 کی روک تھام اور انتظام کے لیے صحت عامہ کے رسپانس کے اقدامات، ادویات، آکسیجن سلنڈروں اور کنسٹنٹریٹرز، وینٹی لیٹرز، پی ایس اے پلانٹس، آئی سی یو/آکسیجن سپورٹڈ بستروں، انسانی وسائل، آئی ٹی مداخلتوں اور ٹیکہ کاری کی صورت حال سمیت صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لیے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

وارانسی میں پی ایم آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچرمشن کے مبارک آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

October 25th, 01:33 pm

میں شروں کروں اب آپ لوگ اجازت دیں، تو میں بولنا شروع کروں۔ ہرہر مہادیو، بابا وشوناتھ ، ماتا انّا پورنا کی نگری کاشی کی پونیہ بھومی کے سبھی بندھو اور بھگنی لوگن کے پرنام با۔ دیوالی، دیو دیوالی، انّ کوٹ، بھیا دوج، پرکاش اتسو ار آوے والے ڈالا چھٹھ کا آپ سب لوگن کے بہت بہت شبھ کامنا۔ اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل جی، اترپردیش کے توانائی سے بھرپور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا جی، اتر پردیش سرکار کے دیگر وزراء صاحبان ، مرکز کے کے ہمارے ایک اور ساتھی مہندر ناتھ پانڈے جی، ریاست کے ایک اور وزیر انل راجبھر جی، نیل کنٹھ تیواری جی، رویندر جیسوال جی،دیگر وزراء، پارلیمنٹ میں ہماری رفیق محترمہ سیما دویدی جی، بی پی سروج جی، وارانسی کی میئر محترمہ مردُلا جیسوال جی، دیگر عوامی نمائندگان، ٹیکنالوجی کے توسط سے ملک کے کونے کونے سے جڑے ہیلتھ پروفیشنلز، ضلع اسپتال، میڈیکل ادارے اور یہاں موجود بنارس کے میرے بھائیوں اور بہنوں!

وزیر اعظم نے پی ایم آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن کا آغاز کیا

October 25th, 01:30 pm

نئی دہلی:25اکتوبر،2021۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی ایم آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے وارانسی کے لیے تقریبا 5200 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر اترپردیش کے گورنر، وزیر اعلیٰ، مرکزی وزرا، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے، ریاستی وزراء اور عوامی نمائندے موجود تھے۔

گوا میں ایچ سی ڈبلیو ایس اور کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے فیض یافتگان کےساتھ بات چیت میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

September 18th, 10:31 am

گوا کے توانائی سے بھرپور اور مقبول وزیراعلیٰ جناب پرمود ساونت جی ، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ، گوا کے سپوت شری پدنائیک جی ، مرکزی حکومت میں وزارتی کونسل کی میری ساتھی ڈاکٹر بھارتی پوار جی، گوا کے سبھی وزرا، اراکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی ، دیگر عوامی نمائندگان ، سبھی کورونا واریئر، بھائیواور بہنو!

وزیراعظم نے گوا کے حفظان صحت سے متعلق کارکنان اور کووڈ ویکسین پروگرام کے فیض یافتگان کے ساتھ بات چیت کی

September 18th, 10:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گوا میں بالغ آبادی کو پہلی خوراک کی صد فیصد کوریج کے لئے ایک ویڈیو کانفرنس کے توسط سے گوا کے حفظان صحت کے کارکنوں اور کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے فیض یافتگان کے ساتھ بات چیت کی۔

بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے سربراہان اور کامرس و تجارت کے شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

August 06th, 06:31 pm

آج ملک میں جو حکومت ہے، ریاستوں میں جو حکومتیں ہیں ، وہ کاروباری دنیا کی ضروریات کو سمجھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ خود انحصار ہندوستان ، اس مہم کے تحت تعمیل میں بہت سی نرمیاں دی گئی ہیں۔ اس سے معاشی سرگرمیوں کو چلانے میں آسانی ہوئی ہے۔ 3 لاکھ کروڑ روپے کی ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم نے ایم ایس ایم ای اور دیگر متاثرہ شعبوں کو راحت دی ہے۔ بحالی اور نشو و نما کی حوصلہ افزائی کے لیے حال ہی میں مزید 1.5 لاکھ کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے بیرونی ممالک میں ہندوستانی مشنوں کے سربراہان اور تجارت و کامرس کے شعبے کے متعلقین سے بات چیت کی

August 06th, 06:30 pm

نئی دہلی، 6 اگست 2021، اپنے قسم کی پہلی پہل کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بیرونی ممالک میں ہندوستانی مشنوں کے سربراہان اور تجارت و کامرس کے شعبے کے متعلقین سے بات چیت کی۔ کامرس کے مرکزی اور اور امور خارجہ کے وزیر بھی بات چیت کے دوران موجود تھے۔ بات چیت میں 20 سے زیادہ محکموں کے سیکریٹریوں ، ریاستی حکومت کے افسران، ایکسپورٹ پروموشن کونسل اور چیمبرس آف کامرس کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

گجرات میں پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا کے استفادہ کنندگان سے وزیراعظم کی بات چیت کا متن

August 03rd, 12:31 pm

غریب کے دل میں بھی اسکی وجہ سے یقین پیدا ہوا ہے۔ یہ یقین، اس لئے آیا ہے کہ ان کو لگتا ہے کہ چیلنج چاہے کتنا بھی بڑا ہے، ملک ان کے ساتھ ہے۔ تھوڑی دیر قبل مجھے کچھ استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا، میں نے اس بات چیت میں محسوس بھی کیا کہ ایک نئی خود اعتمادی ان کے اندر بھری ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے گجرات میں پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی

August 03rd, 12:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات میں پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے مستفیدین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ اسکیم کے تعلق سے مزید بیداری پیدا کرنے کے لیے ریاست گیر پیمانے پر عوامی شراکت پر مبنی پروگراموں کا آغازبھی کیا گیا۔

کووِڈ-19صف اول کے کارکنان کے لئے مخصوص کریش کورس پروگرام کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

June 18th, 09:45 am

کورونا کے خلاف عظیم جنگ میں آج ایک اہم ترین مہم کا ایک نیا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ کورونا کی پہلی لہر کے دوران ملک میں ہزاروں پروفیشنلس، اسکل ڈولپمنٹ مہم سے جڑے۔ اس کوشش نے ملک کو کورونا سے مقابلہ کرنے کی طاقت دی۔ اب کورونا کی دوسری لہر کے بعد جو تجربات حاصل ہوئے ہیں، وہ تجربات آج کے اس پروگرام کی اہم وجہ بنے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر میں ہم لوگوں نے دیکھا کہ کورونا وائرس کا تبدیل ہونا اور بار بار اس کی بدلتی شکل کس طرح کے چیلنجز ہمارے سامنے لا سکتی ہے۔ یہ وائرس ہمارے درمیان ابھی بھی ہے اور جب تک یہ ہے، اس کے میوٹیٹ(تبدیل) ہونے کا امکان بھی زندہ ہے۔ اس لیے ہر علاج، ہر احتیاط کے ساتھ ساتھ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں ملک کی تیاریوں کو اور زیادہ بڑھانا ہوگا۔ اسی ہدف کے ساتھ آج ملک میں کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے1 لاکھ ہر اول کارکنان تیار کرنے کی بہت بڑی مہم شروع ہورہی ہے۔

وزیر اعظم نے کووِڈ ۔19 ہراول کارکنان کے لئے سہولت کے مطابق تیار کیا گیا کریش کورس پروگرام لانچ کیا

June 18th, 09:43 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کووِڈ19 ہراول دستے کے کارکنان کے لئے سہولت کے مطابق ڈھالے گئے کریش کورس پروگرام کو لانچ کیا۔یہ تربیتی پروگرام 26 سے زائد ریاستوں میں پھیلے ہوئے 111 تربیتی مراکز پر چلایا جائے گا۔ تقریباً ایک لاکھ ہراول دستے کے کارکنان کو اس پہل قدمی کے تحت تربیت فراہم کی جائے گی۔ ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے اور متعدد دیگر مرکزی وزراء، ریاستوں کے وزراء، ماہرین اور دیگر شراکت دار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم 18 جون کو کووِڈ19 کے معالجے سے مربوط ہراول کارکنان کے لئے مخصوص کریش کورس پروگرام کا آغاز کریں گے

June 16th, 02:33 pm

نئی دہلی، 16 جون 2021:وزیر اعظم جناب نریند رمودی 18 جون 2021 کودن 11 بجے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کووِڈ 19 فرنٹ لائن کارکنان کے لئے کسٹمائزڈ کریش کورس پروگرام کا آغاز کریں گے۔ یہ آغاز ریاست بھر میں پھیلے ہوئے 111 تربیتی مراکز پر پروگراموں کے آغاز کا نقیب ہوگا۔ اس آغاز کے بعد وزیر اعظم کا خطبہ ہوگا۔ ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔