اندور میں منعقدہ ’مزدوروں کا ہت مزدوروں کو سمرپت‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 25th, 12:30 pm

آج کا یہ پروگرام ہمارے شرمک (مزدور) بھائیوں اور بہنوں کی برسوں کی محنت اور برسوں کے خوابوں اور عزم کا نتیجہ ہے۔ اور مجھے خوشی ہے کہ آج اٹل جی کا یوم پیدائش تو ہے ہی، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی یہ نئی حکومت، نیا وزیر اعلیٰ اور مدھیہ پردیش میں میرا پہلا عوامی پروگرام اور وہ بھی میرے غریب، کچلے گئے میرے مزدور بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہونا اور ایسے پروگرام میں مجھے آنے کا موقع ملنا، میرے لیے انتہائی اطمینان کی بات ہے۔

وزیر اعظم نے ’مزدوروں کا ہت مزدوروں کو سمرپت‘ پروگرام میں شرکت کی

December 25th, 12:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پروگرام ’مزدوروں کا ہت مزدوروں کو سمرپت‘ میں شرکت کی۔ انہوں نے حکم چند مل مزدوروں کے واجبات سے متعلق تقریباً 224 کروڑ روپے کا چیک بھی سرکاری لیکویڈیٹر اور حکم چند مل، اندور کی مزدور یونین کے سربراہوں کو سونپا۔ یہ پروگرام حکم چند مل مزدوروں کے دیرینہ مطالبات کے حل کی نشان دہی کرتا ہے۔ جناب مودی نے کھرگون ضلع میں 60 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم 25 دسمبر کو ’مزدوروں کا ہت مزدوروں کو سمرپت‘ پروگرام میں شرکت کریں گے اور حکم چند مل کارکنان کے واجبات سے متعلق چیک حوالے کریں گے

December 24th, 07:46 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 دسمبر 2023 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے، اندور میں’مزدوروں کا ہت مزدوروں کو سمرپت‘ پروگرام میں شرکت کریں گے اور حکم چند مل کے آفیشل لکیویڈیٹر اور مزدور یونین کے قائدین کو، حکم چند مل کارکنان کے واجبات سے متعلق چیک حوالے کریں گے۔ اس پروگرام کے دوران حکم چند مل مزدوروں کے طویل عرصے سے زیر التوا مطالبات کا تصفیہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔