وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماریشس کے وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام کو ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی
November 11th, 08:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماریشس میں تاریخی انتخابی کامیابی پر وزیر اعظم کے عہدہ کے لئے منتخب ڈاکٹر نوین چندر رام غلام کو مبارک باد پیش کیوزیراعظم جناب نریندر مودی نے 78 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
August 15th, 09:20 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 78 ویں یوم آزادی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ماریشس کے وزیر اعظم نے وزیراعظم مودی کو مبارکباد دی
June 05th, 10:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب جناب کے جگن ناتھ نے ٹیلی فون پر مبارک باد دی۔ وزیر اعظم جگن ناتھ نے وزیر اعظم کو ان کی تاریخی مسلسل تیسری میعاد کے لیے وزیر اعظم کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ جیت دنیا کے سب سے زیادہ ووٹروں کے وزیر اعظم مودی کی قیادت پراعتماد کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم جگن ناتھ نے وزیراعظم مودی کو دنیا کی سب سے بڑے جمہوری عمل کو کامیابی کے ساتھ اور متاثر کن طریقے سے انجام دینے پر بھی مبارکباد دی۔ماریشس کے وزیر اعظم محترم پروِند جگن ناتھ کے ساتھ اگلیگا جزائر میں فضائی پٹی اور جیٹی کے مشترکہ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
February 29th, 01:15 pm
گزشتہ 6 مہینوں میں وزیر اعظم جگن ناتھ اور میری یہ پانچویں ملاقات ہے۔ یہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان متحرک، مضبوط اور منفرد شراکت داری کا ثبوت ہے۔ ماریشس ہماری پڑوسی پہلے پالیسی کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ ماریشس ہمارے وژن ساگر کے تحت ہمارا خصوصی شراکت دار ہے۔ گلوبل ساؤتھ کے رکن کے طور پر، ہماری مشترکہ ترجیحات ہیں۔ پچھلے 10 سالوں میں ہمارے تعلقات میں بے مثال رفتار آئی ہے۔ ہم نے باہمی تعاون میں نئی بلندیاں حاصل کی ہیں۔ ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو ایک نئی شکل دی گئی ہے۔ ہمارے لوگ پہلے ہی زبان اور ثقافت کے سنہرےدھاگوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے، ہم نے یوپی آئی اورروپے کارڈ جیسے اقدامات کے ذریعے جدید ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی فراہم کی ہے۔وزیر اعظم اور ماریشس کے وزیر اعظم نے ماریشس کے اگالیگا جزیرے پر مشترکہ طور پر نئی ہوائی پٹی اور ایک جیٹی کا افتتاح کیا
February 29th, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب جناب پروِند جگناتھ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ماریشس کے اگالیگا جزیرے میں کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے چھ پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ ایک نئی ہوائی پٹی اور سینٹ جیمز جیٹی کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ ان پروجیکٹوں کا افتتاح بھارت اور ماریشس کے درمیان مضبوط اور دہائیوں پرانی ترقیاتی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ مین لینڈ ماریشس اور اگالیگا جزیرے کے درمیان بہتر رابطے کی مانگ کو پورا کرے گا، بحری سیکورٹی کو مستحکم کرے گا اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ ان پروجیکٹوں کا افتتاح اہم ہے، کیونکہ یہ 12 فروری 2024 کو دونوں رہنماؤں کے ذریعہ ماریشس میں یو پی آئی اور رو-پے کارڈ خدمات کے حالیہ آغاز کے بعد کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم پراوند جگناتھ 29 فروری کو ماریشس کے اگالیگا جزیرے پر مشترکہ طور پر نئی ہوائی پٹی اور ایک جیٹی کا افتتاح کریں گے
February 27th, 06:42 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم، عالی جناب پراوند جگناتھ، مشترکہ طور پر 29 فروری 2024 کو دوپہر 1 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ماریشس کے اگالیگا جزیرے میں چھ کمیونٹی ڈیولپمنٹ منصوبوں کے ساتھ نئی ہوائی پٹی اور سینٹ جیمز جیٹی کا افتتاح کریں گے۔سری لنکا اور ماریشس میں یو پی آئی خدمات کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 12th, 01:30 pm
آج کا دن، بحر ہند کے تین دوست ممالک کے لیے ایک خاص دن ہے۔ آج ہم اپنے تاریخی تعلقات کو جدید ڈیجیٹل طریقے سے منسلک کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے عوام کی ترقی کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ فن ٹیک کنیکٹیویٹی کے ذریعے نہ صرف سرحد پار لین دین، بلکہ سرحد پار رابطے بھی مضبوط ہوں گے۔ ہندوستان کا یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس یعنی یو پی آئی ، اب ایک نئی ذمہ داری نبھا رہا ہے --شراکت داروں کو ہندوستان کے ساتھ متحد کرنا۔وزیر اعظم نے ماریشس کے وزیر اعظم اور سری لنکا کے صدر کے ساتھ مشترکہ طور پریو پی آئی خدمات کا افتتاح کیا
February 12th, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدر جناب رانیل وکرما سنگھے اور ماریشس کے وزیر اعظم جناب پراوِند جگناوتھ کے ساتھ مشترکہ طور پر سری لنکا اور ماریشس میں یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) خدمات کے آغاز اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ماریشس میں ‘روپے’ کا رڈ کی خدمات کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی، سری لنکا کے صدر جناب رانیل وکرم سنگھے اور ماریشس کے وزیر اعظم جناب پراویند جگناتھ سری لنکا اور ماریشس میں یو پی آئی خدمات کے آغاز کا مشاہدہ کریں گے
February 11th, 03:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی، سری لنکا کے صدر جناب رانیل وکرم سنگھے اور ماریشس کے وزیر اعظم جناب پراوِند جگناتھ 12 فروری 2024 کو دوپہر 1 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سری لنکا اور ماریشس میں یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یوپی آئی) خدمات اور ماریشس میں رو پے کارڈ کی خدمات کے آغاز کا مشاہدہ کریں گے۔وزیراعظم نےیوم جمہوریہ کی نیک خواہشات کے لئے ماریشش کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے
January 26th, 10:52 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یوم جمہوریہ کے موقع پر نیک خواہشات کے لئے ماریشش کے وزیراعظم پروند کمار جگناتھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیر اعظم نے ماریشس کے لوگوں کے ذریعہ پیش کیے گئے شری رام کے بھجن اور کتھائیں ساجھا کیں
January 20th, 09:27 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماریشس کے لوگوں کے ذریعہ پیش کیے گئے شری رام کے بھجن اور کتھائیں ساجھا کیں۔عالمی بایو ایندھن کا آغاز
September 09th, 10:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دلی میں جاری جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر 9 ستمبر 2023 کو سنگاپور، بنگلہ دیش، اٹلی، امریکہ، برازیل، ارجنٹینا، ماریشش اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے ساتھ عالمی بایو ایندھن اتحاد (جی بی اے) کا آغاز کا کیا۔عالمی بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری(پی جی II) اور ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی کوریڈور(آئی ایم ای سی) کے لیے شراکت داری
September 09th, 09:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جو بائیڈن نے 9 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی-20 سربراہ اجلاس کے موقع پر شراکت داری برائے عالمی بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری (پی جی II) اور ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی کوریڈور(آئی ایم ای سی) پر ایک خصوصی تقریب کی مشترکہ صدارت کی۔عالمی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ(پی جی آئی آئی) اور ہند-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری کے لئے شراکت داری کے پروگرام میں وزیر اعظم کا بیان
September 09th, 09:27 pm
آپ سب کو اس خصوصی تقریب میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ مجھے اپنے دوست صدر بائیڈن کے ساتھ اس تقریب کی شریک صدارت کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ آج ہم سب نے ایک اور اہم تاریخی معاہدہ کو اختتام پذیر ہوتے دیکھا ہے۔وزیراعظم نے ماریشس کے وزیراعظم عزت مآب پروند کمار جگنتھ سے ملاقات کی
September 08th, 08:01 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 8 ستمبر 2023 کو دہلی میں جی-20 چوٹی اجلاس کے موقع پر ماریشس کے وزیراعظم عزت مآب پروند کمار جگنتھ سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ماریشس کے وزیر اعظم، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور امریکی صدر کے ساتھ تین باہمی ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے
September 08th, 01:40 pm
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مطلع کیا ہے کہ وہ ماریشس کے وزیر اعظم پراوند کمار جگناتھ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ آج شام اپنی رہائش گاہ پر تین باہمی ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے۔وزیر اعظم نے 77 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
August 15th, 04:21 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے ماریشس میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ نصب کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا
May 01st, 03:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماریشس میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ نصب کیے جانے پر ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے بھارت کے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات بھیجنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
January 26th, 09:43 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات بھجنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ملک کے 76ویں یو م آزادی پر مبارکباد پیش کرنے کے لئے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
August 15th, 10:47 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرنے کے لئے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔