وزیر اعظم نے 2001 کے پارلیامنٹ حملے کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا
December 13th, 10:21 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 2001 کے پارلیامنٹ حملے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔جموں و کشمیر کے دراس میں کرگل وجے دِوس کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 26th, 09:30 am
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بی ڈی مشرا جی، مرکزی وزیر سنجے سیٹھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل انیل چوہان، تینوں افواج کے چیف آف آرمی اسٹاف، کرگل جنگ کے دوران آرمی چیف جنرل وی پی ملک جی، سابق آرمی چیف جنرل منوج پانڈے جی، بہادری کا انعام حاصل کرنے والے موجودہ اور ریٹائرڈ فوجیوں، کرگل جنگ کے بہادروں کی مائیں، بہادر خواتین اور ان کے تمام اہل خانہ،وزیر اعظم نے کارگل وجے دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا اور لداخ میں شردھانجلی سماروہ میں شرکت کی
July 26th, 09:20 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لداخ میں 25 ویں کارگل وجے دیوس کے موقع پر ان بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں سب سے زیادہ قربانی دی۔ انہوں نے شردھانجلی سماروہ میں بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم نے گورو گاتھا: این سی اوز کے ذریعہ کارگل جنگ پر بریفنگ سنی اور امر سنسمرن: ہٹ آف ریمیمبرنس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ویر بھومی کا بھی دورہ کیا۔وزیر اعظم نے پلوامہ میں شہید ہونے والے بہادر سورماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا
February 14th, 11:10 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان بہادر سورماؤں کو یاد کیا، جو 2019 میں پلوامہ میں شہید ہوئے تھے۔وزیر اعظم نے وجے دیوس کے موقع پر بہادر سورماؤں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا
December 16th, 09:44 am
وجے دیوس کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اُن بہادر سورماؤں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 1971 کی جنگ میں فرض شناسی کے ساتھ بھارت کی خدمت کی تھی۔وزیراعظم نے 2001میں پارلیمنٹ حملے میں شہید حفاظتی عملے کو دِلی خراج عقیدت پیش کیا
December 13th, 09:47 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ان بہادرسکیورٹی عملے کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ جو 2001میں پارلیمنٹ پردہشت گردانہ حملےکے دوران شہید ہوگئے تھے ۔وزیر اعظم نے وجے دیوس کی ماقبل شام آرمی ہاؤس میں منعقدہ ’ایٹ ہوم‘ استقبالیہ میں شرکت کی
December 15th, 08:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وجے دیوس کی ماقبل شام ، آرمی ہاؤس میں منعقدہ ’ایٹ ہوم‘ استقبالیہ میں شرکت کی۔ہمارے نوجوان ہر شعبے میں ملک کو فخر کا احساس دلا رہے ہیں: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی
July 31st, 11:30 am
ساتھیو ، 31 جولائی یعنی آ ج ہی کے دن ، ہم تمام اہل وطن، شہید اودھم سنگھ جی کی شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ میں ، ایسے دیگر تمام عظیم انقلابیوں کو اپنا خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا ۔ہمیں پانی کا ہر ایک قطرہ بچانے کے لیے کوشش کرنی چاہئے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
March 27th, 11:00 am
میرے پیارے ہم وطنوں، نمسکار ۔ پچھلے ہفتے ہم نے ایک ایسی کامیابی حاصل کی ہے ، جس پر ہم سب کو فخر ہے ۔ آپ نے سنا ہوگا کہ بھارت نے گزشتہ ہفتے 400 بلین ڈالر یعنی 30 لاکھ کروڑ روپئے کا برآمدات کا ہدف حاصل کیا ہے۔ پہلی بار سننے میں لگتا ہے کہ یہ معاملہ معیشت سے جڑا ہوا ہے لیکن یہ معیشت سے زیادہ بھارت کی صلاحیت، بھارت کی اہلیت سے متعلق معاملہ ہے۔ ایک وقت تھا کہ بھارت کی برآمدات کبھی 100 بلین ، کبھی 150 بلین ، کبھی 200 بلین تک ہوا کرتی تھی ، اب آج بھارت 400 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ بھارت میں بنی چیزوں کی مانگ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے، دوسرا مطلب یہ ہے کہ بھارت کی سپلائی چین روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے اور اس کا ایک بہت بڑا پیغام بھی ہے۔ ملک اس وقت بڑے قدم اٹھاتا ہے ، جب عز م خوابوں سے بھی بڑے ہوں۔ جب ان عزم کو پورا کرنے کے لئے دن رات ایمانداری سے کوشش کی جاتی ہے تو وہ عزم پورے بھی ہوتے ہیں اور آپ دیکھیئے ، کسی شخص کی زندگی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے ۔ جب کسی کا عزم، اس کی کوشش ، اس کے خوابوں سے بھی بڑے ہو جاتے ہیں تو کامیابی ، اُس کے پاس خود چل کر آتی ہے۔من کی بات کے 85 ویں ایپیسوڈ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن ( 30 جنوری ، 2022 ء )
January 30th, 11:30 am
ساتھیو ، ملک آزادی کے امرت مہوتسو میں ، ان کوششوں سے اپنی قومی علامتوں کو دوبارہ قائم کر رہا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ انڈیا گیٹ کے قریب ’امر جوان جیوتی ‘ اور اس کے قریب ہی ’ نیشنل وار میموریل ‘ ( قومی جنگی یادگار ) پر جلنے والی جیوتی کو آپس میں ضم کیاگیا ۔ اس جذباتی موقع پر بہت سے اہل وطن اور شہدا کے اہل خانہ کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ آزادی کے بعد سے شہید ہونے والے ملک کے تمام بہادروں کے نام ’نیشنل وار میموریل ‘ میں کندہ کئے گئے ہیں۔ کچھ سابق فوجیوں نے مجھے لکھا ہے کہ ’’شہیدوں کی یاد کے سامنے جلائی جانے والی ’امر جوان جیوتی‘ شہیدوں کے امر ہونے کی علامت ہے۔ حقیقت میں ، ’امر جوان جیوتی ‘ کی طرح ہمارے شہید ، ان کی تحریک اور ان کا تعاون بھی امر ہے۔ میں آپ سب سے کہوں گا کہ جب بھی آپ کو موقع ملے ’نیشنل وار میموریل‘ ضرور جائیں ۔ اپنے گھر والوں اور بچوں کو بھی ساتھ لے جائیں۔ یہاں آپ کو ایک مختلف توانائی اور تحریک کا تجربہ ہوگا۔وزیراعظم نے 2001 کے پارلیمنٹ حملے کے شہیدوں کو خراج عقید ت پیش کیا
December 13th, 11:42 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سال 2001 میں پارلیمنٹ حملے کے دوران ان سبھی سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جو ڈیوٹی پر شہید ہوگئے تھے۔وزیر اعظم نے منی پور میں آسام رائفلز کے قافلے پر ہوئے حملے کی مذمت کی
November 13th, 07:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے منی پور میں آسام رائفلز کے قافلے پر ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے آج شہید ہوئے جوانوں اور ان کے کنبے کے اراکین کو خراج عقیدت پیش کیا۔نئی دہلی میں ڈیفنس آفسیز کمپلکسیز کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن
September 16th, 11:01 am
پروگرام میں موجود مرکزی کابینہ کے میرے سینئر رفقا جناب راج ناتھ سنگھ جی، ہردیپ سنگھ پوری جی، اجے بھٹ جی، کوشل کشور جی، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت جی، تینوں فوجوں کے سربراہان، سینئر افسران ، دیگر مہمانان گرامی، خواتین وحضرات۔وزیراعظم نے کستورباگاندھی مارگ اور افریقہ اوینیو کے مقام پر دفاعی دفاتر اوراحاطوں کا افتتاح کیا
September 16th, 11:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں کستوربا گاندھی مارگ اور افریقہ اوینیو پر دفاعی دفاتر کے احاطوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے افریقہ اوینیو دفاعی دفتر احاطہ کا دورہ بھی کیا اور بری ، بحری ،فضائی افواج اور سویلین عہدیداروں سے بات چیت بھی کی۔جلیانوالہ باغ میموریل کے تجدید شدہ احاطہ کو قوم کےنام وقف کرنے کے بعد وزیراعظم کے خطاب کا متن
August 28th, 08:48 pm
پنجاب کی بہادر سرزمین ، جلیانوالہ باغ کی پاک سرزمین کو میرا بہت بہت سلام! مادر ہند کے ان سپوتوں کو بھی سلام ، جن کے اندر آزادی کے شعلے کو بجھانے کے لیے غیر انسانیت کی تمام حدیں عبور کی گئیں۔ وہ معصوم بچے، بچیاں ، وہ بہنیں ، وہ بھائی ، جن کے خواب آج بھی جلیانوالہ باغ کی دیواروں میں کندہ گولیوں کے نشانات میں دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ شہیدی کنواں ، جہاں بیشمار ماؤں اور بہنوں کی ممتا چھین لی گئی ، ان کی زندگی چھین لی گئی۔ ان کے خواب پامال کر دیے گئے ۔ ان تمام کو آج ہم یاد کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے جلیانوالہ باغ یادگار کے تجدید شدہ کمپلیکس کو قوم کےنام وقف کیا
August 28th, 08:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جلیانوالہ باغ یادگار کے تجدید شدہ کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے تقریب کے دوران یادگار پر ’میوزیم گیلریز‘ کا افتتاح بھی کیا۔ اس کمپلیکس کی تجدیدکاری کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بے شمار ترقیاتی اقدامات کو پروگرام کے دوران نمایاں کیا گیا۔از سر نو تعمیر شدہ جلیاں والا باغ اسمارک کی جھلکیاں
August 27th, 07:38 am
وزیر اعظم نریندر مودی 28 اگست، بروز سنیچر، جلیاں والا باغ اسمارک کے ازسر نو تعمیر کیے گئے کامپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ اسمارک پر تیار کی گئیں میوزیم گیلریوں کا افتتاح کریں گے۔ اس تقریب میں کامپلیکس کی تجدید کاری کے لئے حکومت کے ذریعہ کیے گئے اقدامات اور متعدد ترقیاتی پہل قدمیوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔وزیر عظم 28 اگست کو ، جلیاں والا باغ اسمارک کے از سر نوتعمیر شدہ کامپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے
August 26th, 06:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 اگست 2021 کو شام 6:25 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے، جلیاں والا باغ اسمارک کے از سر نو تعمیر شدہ کامپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ اسمارک پر تیار کی گئیں موزیم گیلریوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ تقریب کے دوران کامپلیکس کی تجدیدکاری کے لئے حکومت کے ذریعہ کیے گئے متعدد ترقیاتی اقدامات کو بھی پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم نے جلیانوالہ باغ قتل عام کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
April 13th, 09:25 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جلیاں والا باغ قتل عام کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے شہیدی دیوس پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
March 23rd, 09:08 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نےآج شہیدی دیوس کے موقع پر بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔