وزیر اعظم نے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں منعقدہ کواڈ قائدین کی چھٹویں سربراہ ملاقات میں شرکت کی

September 22nd, 05:21 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 ستمبر 2024 کو ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ قائدین کی چھٹویں سربراہ ملاقات میں شرکت کی۔ اس اہم میٹنگ کا اہتمام امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جوسف آر بائیڈن نے کیا تھا۔ سربراہ ملاقات میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب انتھونی البانیز اور جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا بھی شامل ہوئے۔

توتوکورِن بین الاقوامی کنٹینر ٹرمنل کے افتتاح کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 16th, 02:00 pm

آج ترقی یافتہ بھارت کے سفر کا ایک اہم پڑاؤ ہے۔ یہ نیا تتوکڑی بین الاقوامی کنٹینر ٹرمنل بھارت کے بحری بنیادی ڈھانچے کا نیا ستارہ ہے۔ اس نئے ٹرمنل سے وی او چدمبر-نار بندرگاہ کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ 14 میٹر سے زیادہ ڈیپ ڈرافٹ۔۔۔ تین سو سے زیادہ میٹر برتھ والا نیا ٹرمنل۔۔۔ اس بندرگاہ کی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے وی او سی بندرگاہ پر لاجسٹکس لاگت میں تخفیف واقع ہوگی اور بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔ میں اس کے لیے آپ سبھی کو تمل ناڈو کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، تمل ناڈو کے توتیکورن انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے افتتاح سے خطاب کیا

September 16th, 01:52 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے توتیکورن انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے افتتاح سے خطاب کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج کا دن ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف ہندوستان کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور نئے توتیکورین انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کو 'ہندوستان کے سمندری ڈھانچے کا نیا ستارہ' قرار دیا۔ وی او چدمبرانار پورٹ کی صلاحیت کو بڑھانے میں اس کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، 14 میٹر سے زیادہ کے گہرے اور 300 میٹر سے زیادہ لمبی برتھ کے ساتھ، یہ ٹرمینل V.O.C کی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے ٹرمینل سے بندرگاہ پر لاجسٹک اخراجات میں کمی اور ہندوستان کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت کی توقع ہے۔ انہوں نے تمل ناڈو کے لوگوں کو مبارکباد دی اور V.O.C پورٹ سے متعلق ان پروجیکٹوں کو یاد کیا جن کا آغاز دو سال قبل ان کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس کی تیزی سے تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ٹرمینل کی اہم کامیابیوں میں سے ایک صنفی تنوع سے وابستگی ہے جس کےتحت 40 فیصد ملازمین خواتین ہیں، جو کہ میری ٹائم سیکٹر میں خواتین کی قیادت میں ترقی کی علامت ہے۔

وزیر اعظم 30 اگست کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

August 29th, 04:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 اگست، 2024 کو مہاراشٹر میں ممبئی اور پال گھر کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 11 بجے، وزیر اعظم ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں گلوبل فنٹیک فیسٹ (جی ایف ایف) 2024 سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 1:30 بجے، وزیر اعظم سڈکو گراؤنڈ، پال گھر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تمل ناڈو کے تھوتکوڈی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح/ سنگ بنیاد رکھنے/وقف کرنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

February 28th, 10:00 am

اسٹیج پر موجود تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی جی، میرے ساتھی سربانند سونووال جی، شری پد نائک جی، شانتنو ٹھاکر جی، ایل مروگن جی، ریاستی حکومت کے وزراء، یہاں کے اراکین پارلیمنٹ، دیگر معززین، خواتین و حضرات، وانکم!

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے تھوتھوکڈی میں 17,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

February 28th, 09:54 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے تھوتھکوڈی میں 17,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے وی- او- چدمبرانار بندرگاہ پر باہری ہاربر کنٹینر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے ہریت نَوکا پہل قدمی کے تحت ہندوستان کے پہلے اندرون ملک تیار کردہ سبز ہائیڈروجن ایندھن سیل سے چلنے والے آبی گزرگاہ کے جہاز کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے وانچی مانیاچّھی - ترونیل ویلی سیکشن اور میلاپالیم- ارالویمولی سیکشن سمیت وانچی مانیاچّھی- ناگرکوئل ریل لائن کو دوہرا بنانے کے ریل پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے تمل ناڈو میں چار سڑکوں کے پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا،جنہیں تقریباً 4,586 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ساحلی گارڈس کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام ساحلی محافظ عملےکو نیک خواہشات پیش کی ہیں

February 01st, 09:43 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ساحلی گارڈس کے یوم تاسیس کے موقع پر ساحلی محافظوں کے تمام عملے اور اسٹاف کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی ہے۔

کیرالہ کے کوچی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 17th, 12:12 pm

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان جی، وزیر اعلیٰ جناب پنارائی وجین جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، دیگر معززین، خواتین و حضرات!

وزیراعظم نے کیرالہ کے شہرکوچی میں 4000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو قوم کے نام وقف کیا

January 17th, 12:11 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیرالہ کے شہر کوچی میں 4000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے تین بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ آج افتتاح کیے جانے والے پروجیکٹوں میں کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) میں نیو ڈرائی ڈاک (این ڈی ڈی)، سی ایس ایل کی بین الاقوامی جہاز کی مرمت کی سہولت (آئی ایس آر ایف) اور کوچی کے پوتھووپیین میں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کا ایل پی جی درآمدی ٹرمینل شامل ہیں۔ یہ بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے ،ہندوستان کی بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے شعبے کو تبدیل کرنے اور اس میں صلاحیت اور خود کفالت پیدا کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق ہیں۔

کینیا کے صدر کے دورہ ہند کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا متن

December 05th, 01:33 pm

ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کو ہمیشہ اعلیٰ ترجیحی مقام دیا گیا ہے۔

مہاراشٹرا کے سندھودرگ میں یوم بحریہ 2023 کی تقریبات میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 04th, 04:35 pm

مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش جی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی راجناتھ سنگھ جی، نارائن رانے جی، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان جی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر۔ ہری کمار، میرے بحریہ کے تمام ساتھی، اور میرے خاندان کے تمام افراد!

وزیر اعظم نے سندھو درگ،مہاراشٹر میں یوم بحریہ2023 کی تقریبات کے موقع پر منعقد پروگرام میں حصہ لیا

December 04th, 04:30 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 4 دسمبر کے تاریخی دن مالوان کے ساحل پر سندھو درگ کے شاندار قلعے کے ساتھ، تارکرلی،ویر شیواجی مہاراج کی شان اور راجکوٹ قلعے میں اُن کے شاندار مجسمے کا افتتاح ہندوستانی بحریہ نے ہندوستان کے ہر شہری کو جذبے اور جوش سے بھردیا ہے۔ جناب مودی نے بحریہ کے دن کے موقع پراپنی نیک خواہشات کا اظہار کیااور ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادروں کوخراج عقیدت پیش کیا۔

گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس 2023 سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 17th, 11:10 am

گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس کے تیسرے ایڈیشن میں، میں آپ سبھی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ اس سے پہلے جب ہم 2021 میں ملے تھے، تب پوری دنیا کورونا کی غیریقینی صورتحال سے دوچار تھی۔ کوئی نہیں جانتا تھا، کہ کورونا کے بعد کی دنیا کیسی ہوگی؟ لیکن آج دنیا میں ایک نیا عالمی نظام تشکیل پارہاہے اور اس بدلتے ہوئے عالمی نظام میں پوری دنیا بھارت کی جانب نئی امیدوں سے دیکھ رہی ہے۔ اقتصادی بحران سے گھری دنیا میں بھارت کی معیشت مسلسل مضبوط ہورہی ہے۔ وہ دن دور نہیں کہ جب بھارت دنیا میں چوٹی کی تین اقتصادی طاقتوں میں سے ایک ہوگا۔ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا کی زیادہ سے زیادہ تجارت سمندری راستے سے ہی ہوتی ہے۔ کورونا کے بعد کی دنیا میں، اس وقت دنیا کو بھی قابل بھروسہ اور لچکدار سپلائی چین کی ضرورت ہے۔ اس لئے گلوبل میری ٹائم انڈیا سربراہ اجلاس کا یہ ایڈیشن بہت اہم ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 کا افتتاح کیا

October 17th, 10:44 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ممبئی میں گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے‘امرت کال وژن 2047’ جو ہندوستانی سمندری نیلی معیشت کے لیے ایک بلیو پرنٹ ہے، کی بھی نقاب کشائی کی۔ اس مستقبل کے منصوبے کے مطابق، وزیر اعظم نے 23,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا، جو ہندوستانی سمندری نیلگوں معیشت کے لیے ‘امرت کال وژن2047’ کے ساتھ منسلک ہیں۔ یہ سربراہی اجلاس ملک کے بحری شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم نے قومی سمندری ہفتے کے آغاز پر مبارکباد دی

March 31st, 09:13 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ قومی سمندری ہفتہ کے ذریعے بندرگاہوں کو مرکز میں رکھ کر ساحلوں کو ترقی اور اقتصادی خوشحالی کے لیے استعمال کرنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

17ویں پرواسی بھارتیہ دِوس سے الگ ہٹ کر وزیر اعظم کی سوری نام کے صدر کے ساتھ ملاقات

January 09th, 05:39 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اندور میں 17ویں پرواسی بھارتیہ دِو س(پی بی ڈی)سے الگ ہٹ کرسوری نام کے صدر عزت مآب جناب چندرکار پرساد سنتوکھی سے ملاقات کی۔صدر سنتوکھی 14-7جنوری 2023 سے ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں اور وہ 17ویں پرواسی بھارتیہ دِوس کے خصوصی مہمان اعزازی بھی ہیں۔

Lothal a symbol of India's maritime power and prosperity: PM Modi

October 18th, 07:57 pm

PM Modi reviewed the work in progress at the site of National Maritime Heritage Complex at Lothal, Gujarat. Highlighting the rich and perse maritime heritage of India that has been around for thousands of years, the PM talked about the Chola Empire, Chera Dynasty and Pandya Dynasty from South India who understood the power of marine resources and took it to unprecedented heights.

وزیر اعظم نے لوتھل ، گجرات میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلکس میں کام کا ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ جائزہ لیا

October 18th, 04:52 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج ڈرون کی مدد سے لوتھل واقع گجرات میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کے مقام پر جاری کام کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے قومی یومِ بحر کے موقع پر ہندوستان کی عظیم الشان بحری تاریخ کا تذکرہ کیا

April 05th, 10:07 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے قومی یومِ بحر کے موقع پر ہندوستان کی عظیم الشان بحری تاریخ کاتذکرہ کیا ہے۔ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے سلسلے میں بحری شعبے کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں کے دوران ہندوستان کی حکومت نے بندرگاہ کے ذریعہ ہونے والی ترقی پر توجہ دی ہے۔جو اقتصادی ترقی اور ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے لازمی ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سمندری ماحولیاتی نظام اور تنوع کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی حکومت مناسب دیکھ بھال کررہی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ’’بین الاقوامی امن اور تحفظ کے رکھ رکھا ؤ پر کھلی بحت-سمندری تحفظ‘‘موضوع پر وزیر اعظم کا تبصرہ

August 09th, 05:41 pm

سمندری تحفظ پر اس اہم بحث میں جڑنے کےلئے آپ تمام حضرات کا شکریہ۔ میں سیکریٹری جنرل کے مثبت پیغام اور یو این او ڈی سی(U.N.O.D.C)کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے ذریعے بریفنگ کے لئے بھی ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے صدر نے افریقی یونین کے صدر کی حیثیت سے اپنا پیغام دیا۔میں خاص طورسے ان کا شکر گزار ہوں۔میں روس کے صدر ، کینیا کے صدر اور ویتنام کے وزیر اعظم کی موجودگی کے لئے بھی دل سے ممنونیت کا اظہار کرتاہوں۔