وزیراعظم نے 1.5 لاکھ ویلنیس سینٹر قائم کرنے کا ہدف پورا کئے جانے کی ستائش کی
December 29th, 09:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ 1.5 لاکھ آیوشمان بھارت – ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر وں کے قیام کا ہدف پورا کئے جانے سےنئے ہندوستان میں نئی توانائی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی خوشحالی کا دارومدار صحتمند شہریوں پر ہے۔وزیر اعظم نے ٹیکہ کاری کی تعداد 200کروڑ کے نشان سے تجاوز کرنے پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی
July 17th, 01:24 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سائنس میں غیر معمولی یقین ظاہر کرنے اور کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی تعداد 200 کروڑ کے خصوصی نشان سے تجاوز کرنے پر بھارتی عوام کی ستائش کی۔ انہوں نے اس مہم میں ڈاکٹروں، نرسوں، ہراول کارکنان، سائنسداں حضرات، اختراع کاروں اور صنعت کاروں کے عزم اور جذبے کی بھی ستائش کی۔آج کا کابینہ کا فیصلہ ہندوستان کی ویکسینیشن کوریج کو مزید آگے بڑھائے گا اور ایک صحت مند ملک کی تشکیل کرے گا: وزیر اعظم
July 13th, 10:52 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ 15 جولائی 2022 سے اگلے 75 دنوں تک سرکاری ویکسینیشن مراکز پر 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کے لیے مفت کووڈ-19 احتیاطی خوراک دینے کا فیصلہ ہندوستان کی ویکسینیشن کوریج کو مزید آگے بڑھائے گا اور ایک صحت مند ملک کی تشکیل کرے گا۔وزیر اعظم نے 15 سے 18 سال تک کی عمر کے 50 فیصد سے زیادہ نوجوانوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دئے جانے کی تعریف کی
January 19th, 10:01 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 سے 18 سال تک کی عمر کے 50 فیصد سے زیادہ نوجوانوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دئے جانے کی تعریف کی ہے۔