پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 22nd, 10:30 am

آج ساون کا پہلا سوموار ہے۔ اس مقدس دن پر ایک اہم اجلاس شروع ہو رہا ہے، اور میں ساون کے اس پہلے سوموار کے موقع پر ہم وطنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم کا میڈیا سے خطاب

July 22nd, 10:15 am

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر فخر کا اعادہ کیا کہ 60 سال کے وقفے کے بعد، مسلسل تیسری مدت کے لئے حکومت آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تیسری مدت کی حکومت کی طرف سے بجٹ پیش کرنے کو قوم ایک شاندار واقعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ ،امرت کال کا ایک سنگ میل بجٹ ہے اور حکومت وقتی مدت میں دی گئی ضمانتوں کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہیہ بجٹ، موجودہ حکومت کے اگلے پانچ سالوں کی سمت کا تعین کرے گا اور 2047 تک وکست بھارت کے خواب کی مستحکم بنیاد رکھے گا۔

آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

June 30th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔