’من کی بات‘ کے لئے اپنی رائے ساجھا کریں
December 05th, 11:54 am
وزیر اعظم مودی 29 دسمبر بروز اتوار’من کی بات‘ پیش کریں گے۔ اگر آپ کے پاس کچھ نئے سجھاؤ ہیں، تو یہاں آپ کے پاس ان سجھاؤوں کو وزیر اعظم کے ساتھ براہِ راست ساجھا کرنے کا موقع ہے۔ کچھ سجھاؤوں کا حوالہ وزیر اعظم مودی اپنے خطاب کے دوران دیں گے۔وزیر اعظم نے گیانا کے صدر کا ایک پیڑ ماں کے نام پہل کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا
November 25th, 10:39 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی کا ایک پیڑ ماں کی نام پہل کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے کل کے من کی بات ایپی سوڈ میں ایک بار پھر گیانا میں موجود بھارتی برادری کی تعریف کی۔ہندوستانی تارکین وطن نے مختلف ممالک میں اپنی شناخت بنائی ہے: من کی بات کے دوران پی ایم مودی
November 24th, 11:30 am
من کی بات کے 116 ویں ایپی سوڈ میں، پی ایم مودی نے این سی سی ڈے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا، این سی سی کیڈٹس کی ترقی اور آفات سے نجات میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا اور وکسٹ بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے نوجوانوں کی متاثر کن کہانیاں بھی شیئر کیں جو بزرگ شہریوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تشریف لے جانے میں مدد کرتے ہیں اور ایک پیڈ ماں کے نام مہم کی کامیابی کے بارے میں بتاتے ہیں۔24 نومبر 2024 کو من کی بات سننے کے لیے ٹیون ان کریں۔
November 23rd, 09:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی بروز اتوار، 11 بجے صبح، ’من کی بات‘ پروگرام میں مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ نریندر مودی ایپ پر ’من کی بات‘ پروگرام ملاحظہ کریں۔وزیر اعظم نے جوناس میسیٹی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی،پی ایم نے ویدانت اور گیتا کے تئیں ان کے جذبے کی تعریف کی
November 20th, 07:54 am
ویدانت اور گیتا سے متعلق جوناس میسیٹی کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ یہ قابل ستائش ہے کہ ہندوستانی ثقافت پوری دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے سنسکرت میں رامائن کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد جوناس میسیٹی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔اب اپنے نظریات اور تجاویز کو من کی بات کے لئے ساجھا کریں
November 05th, 01:28 pm
وزیر اعظم نریندر مودی، 24نومبر اتوار کے روز من کی بات ساجھا کریں گے۔ اگر آپ کے پاس اختراعی تجویز یا داخلی شعور پر مبنی کوئی بات ہے تو یہاں آپ کے پاس ایک موقع ہے جس کے تحت آپ اسے براہِ راست وزیر اعظم کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ چند تجاویز کو ان کے خطاب کے دوران وزیر اعظم تک ارسال کر دیا جائے گا۔آج، دنیا بھر کے لوگ بھارت کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں: من کی بات کے دوران پی ایم مودی
October 27th, 11:30 am
ساتھیو، ہر دور میں ہندوستان کو کسی نہ کسی چیلنج کا سامنا رہا ہے اور ہر دور میں غیر معمولی ہندوستانی پیدا ہوئے جنہوں نے ان چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ آج کی ’من کی بات‘ میں میں دو ایسے ہی عظیم جانبازوں کے بارے میں بات کروں گا جن کے پاس ہمت اور دور اندیشی تھی۔ ملک نے ان کی 150ویں سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سردار پٹیل کا 150 واں یوم پیدائش اس سال 31 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد بھگوان برسا منڈا کا 150 واں یوم پیدائش اس سال 15 نومبر سے شروع ہوگا۔ ان دونوں عظیم روحوں کو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا نقطۂ نظر ایک ہی تھا، صرف ایک ہی ’ملک کی وحدت‘۔27 اکتوبر 2024 کو من کی بات سننے کے لیے ٹیون ان کریں۔
October 26th, 09:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی بروز اتوار، 11 بجے صبح، ’من کی بات‘ پروگرام میں مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ نریندر مودی ایپ پر ’من کی بات‘ پروگرام ملاحظہ کریں۔’من کی بات‘ کے لئے اپنی رائے ساجھا کریں
October 05th, 04:49 pm
وزیر اعظم مودی 27اکتوبر بروز اتوار’من کی بات‘ ساجھا کریں گے۔ اگر آپ کے پاس کچھ نئے سجھاؤ ہیں، تو یہاں آپ کے پاس ان سجھاؤوں کو وزیر اعظم کے ساتھ براہِ راست ساجھا کرنے کا موقع ہے۔ کچھ سجھاؤوں کا حوالہ وزیر اعظم مودی اپنے خطاب کے دوران دیں گے۔من کی بات کے دوران سوَچھتا کا موضوع ان موضوعات میں شامل تھا جس پر سب سے زیادہ تبادلہ خیال کیا گیا: وزیر اعظم
October 02nd, 05:56 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس امر کو اجاگر کیا ہے کہ سوَچھتا کا موضوع ان موضوعات میں شامل تھا جن پر من کی بات کے دوران سب سے زیادہ تبادلہ خیال کیا گیا۔سوچھتا ہی سیوا 2024 پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کے اہم نکات
October 02nd, 10:15 am
آج قابل احترام باپو اور لال بہادر شاستری جی کا یوم پیدائش ہے۔ میں بھارت ماتا کے بیٹوں کو بڑے احترام سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن ہمیں ہندوستان کے اس خواب کو پورا کرنے کی ترغیب دیتا ہے جس کا خواب گاندھی جی اور ملک کی دیگر عظیم شخصیات نے دیکھا تھا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےسوچھ بھارت دیوس 2024 میں شرکت کی
October 02nd, 10:10 am
صفائی کے لیے سب سے اہم عوامی تحریک میں سے ایک سوچھ بھارت مشن کے آغاز کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 2 اکتوبر کو 155 ویں گاندھی جینتی کے موقع پر وگیان بھون، نئی دہلی میں سوچھ بھارت دیوس 2024 پروگرام میں شرکت کی۔ جناب مودی نے امرت اور امرت ٹو، نیشنل مشن فار کلین گنگا اور گوبردھن اسکیم کے تحت پروجیکٹوں سمیت 9600 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی صفائی وستھرائی کے پروجیکٹوں کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھا۔ سوچھتا ہی سیوا 2024 کا موضوع ’’سبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا‘‘ ہے۔'من کی بات' کے سننے والے اس پروگرام کے اصل اینکر ہیں: پی ایم مودی
September 29th, 11:30 am
’من کی بات‘ کے سامعین ہی اس پروگرام کے حقیقی سہولت کار ہیں۔ عام طور پر یہ تاثر قائم ہو گیا ہے کہ جب تک چٹ پٹی یا منفی باتیں نہ ہوں اس کوزیادہ توجہ نہیں ملتی۔ لیکن 'من کی بات' نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ مثبت معلومات کے کتنے بھوکے ہیں۔ لوگ مثبت چیزیں، متاثر کن مثالیں، حوصلہ افزا کہانیاں پسند کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر 'چکور' نامی ایک پرندہ ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صرف بارش کی بوندیں پیتا ہے۔ 'من کی بات' میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح لوگ 'چکور' پرندے کی طرح ملک کی کامیابیوں اور لوگوں کی اجتماعی کامیابیوں کو اتنے فخر سے سنتے ہیں۔ 'من کی بات' کے 10 سالہ سفر نے ایک ایسی سیریز بنائی ہے جس میں ہر قسط کے ساتھ نئی کہانیاں، نئے ریکارڈ اور نئی شخصیات شامل ہوتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں اجتماعیت کے جذبے سے جو بھی کام ہو رہا ہے، اسے 'من کی بات' کے ذریعے عزت ملتی ہے۔ میرا دل بھی اس وقت فخر سے لبریز ہوجاتا ہے جب میں 'من کی بات' کے لیے موصول ہونے والے خطوط کو پڑھتا ہوں۔29 ستمبر 2024 کو من کی بات سننے کے لیے ٹیون ان کریں۔
September 28th, 09:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی بروز اتوار، 11 بجے صبح، ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران مختلف موضوعات اور مسائل پر اپنے خیالات ساجھا کریں گے۔ ’من کی بات‘ پروگرام سماعت فرمانے کے لئے نریندر مودی ایپ پر ٹیون اِن کریں۔’من کی بات‘ کے لئے اپنی رائے ساجھا کریں
September 05th, 04:06 pm
وزیر اعظم مودی 29ستمبر بروز اتوار’من کی بات‘ پیش کریں گے۔ اگر آپ کے پاس کچھ نئے سجھاؤ ہیں، تو یہاں آپ کے پاس ان سجھاؤوں کو وزیر اعظم کے ساتھ براہِ راست ساجھا کرنے کا موقع ہے۔ کچھ سجھاؤوں کا حوالہ وزیر اعظم مودی اپنے خطاب کے دوران دیں گے۔خلائی شعبے کی اصلاحات سے قوم کے نوجوانوں کو فائدہ ہوا ہے: من کی بات کے دوران پی ایم مودی
August 25th, 11:30 am
آج، ایک بار پھر، ہم ملک کی کامیابیوں اور اہل وطن کی اجتماعی کوششوں کی بات کریں گے۔ 21ویں صدی کےہندوستان میں بہت کچھ ہو رہا ہے جو وکست بھارت کی بنیاد کو مضبوط کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر 23 اگست کو ہم وطنوں نے پہلا قومی خلائی دن منایا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب نے یہ دن ضرور منایا ہوگا۔ ایک بار پھر چندریان -3 کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ گزشتہ سال اس دن چندریان -3 نے شیو شکتی پوائنٹ پر چاند کے جنوبی حصے پر کامیاب لینڈنگ کی تھی۔ ہندوستان اس قابل فخر کارنامے کو حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔25 اگست 2024 کو من کی بات سننے کے لےا ٹو ن ان کریں۔
August 24th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی بروز اتوار، 11 بجے صبح، ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران مختلف موضوعات اور مسائل پر اپنے خیالات ساجھا کریں گے۔ ’من کی بات‘ پروگرام سماعت فرمانے کے لئے نریندر مودی ایپ پر ٹیون اِن کریں۔’ہر گھر ترنگا ابھیان‘ ترنگے کی عظمت کو اونچا اٹھانے کے معاملے میں ایک منفرد تیوہار بن چکا ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
July 28th, 11:30 am
ساتھیو، اسپورٹس کی دنیا کے اِس اولمپکس سے الگ کچھ دن پہلے میتھس کی دنیا میں بھی ایک اولمپک ہوا ہے۔ انٹرنیشنل میتھ میٹیکس اولمپیاڈ ۔ اس اولمپیاڈ میں بھارت کے طلباء نے بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اِس میں ہماری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار سونے کے تمغے اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ۔ انٹرنیشنل میتھ میٹیکس اولمپیاڈ ، اس میں 100 سے زیادہ ملکوں کے نوجوان حصہ لیتے ہیں اور اوور آل ٹیلی میں ہماری ٹیم ٹاپ فائیو میں آنے میں کامیاب رہی ہے۔ ملک کا نام روشن کرنے والے اِن طلباء کے نام ہیں :28 جولائی 2024 کو من کی بات سننے کے لیے ٹیون اِن کیجئے
July 27th, 09:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی بروز اتوار، 11 بجے صبح، ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران مختلف موضوعات اور مسائل پر اپنے خیالات ساجھا کریں گے۔ ’من کی بات‘ پروگرام سماعت فرمانے کے لئے نریندر مودی ایپ پر ٹیون اِن کریں۔آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
June 30th, 11:00 am
میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔