’من کی بات‘ کے 94ویں ایپی سوڈ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن (30.10.2022)
October 30th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، ابھی ہم نے مقدس چھٹھ پوجا کی بات کی، بھگوان سوریہ کی اُپاسنا کی بات کی۔ تو کیوں نہ سوریہ اُپاسنا کے ساتھ ساتھ آج ہم ان کے وردان کی بھی چرچہ کریں۔ سوریہ دیو کا یہ وردان ہے – ’شمسی توانائی‘۔ سولر انرجی آج ایک ایسا موضوع ہے، جس میں پوری دنیا اپنا مستقبل دیکھ رہی ہے اور بھارت کے لیے تو سوریہ دیو صدیوں سے اُپاسنا ہی نہیں، طرز زندگی کے بھی مرکز میں رہ رہے ہیں۔ بھارت، آج اپنے روایتی تجربات کو جدید سائنس سے جوڑ رہا ہے، تبھی، آج ہم، شمسی توانائی سے بجلی بنانے والے سب سے بڑے ممالک میں شامل ہو گئے ہیں۔ شمسی توانائی سے کیسے ہمارے ملک کے غریب اور متوسط طبقہ کی زندگی میں تبدیلی آ رہی ہے، وہ بھی مطالعہ کا موضوع ہے۔وزیر اعظم نے 36 ویں قومی کھیل 2022 میں 10 سالہ ملاکھمب کھلاڑی، شوریہ جیت کی کارکردگی کی ستائش کی
October 08th, 10:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 36ویں قومی کھیل 2022 میں سب سے کم عمر ملاکھمب کھلاڑی شوریہ جیت کی کارکردگی کی ستائش کی ہے۔