وزیر اعظم مودی کی قیادت نے ملیریا کے خلاف شاندار فتح دلائی، حفظانِ صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کیا: جے پی نڈا

December 16th, 10:06 am

ہندوستان نے ملیریا کے معاملات میں 69فیصد کی نمایاں تخفیف سے متعلق کامیابی حاصل کی ہے ، جو کہ 2017 میں 6.4 ملین سے کم ہو کر 2023 میں صرف 2 ملین رہ گئی ہے— اس یادگار کامیابی کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کی ارتکازی پالیسیوں اور قیادت کے سر جاتا ہے۔ یہ سنگ میل 2030 تک ملیریا کو ختم کرنے کے پی ایم مودی کے بڑے ہدف کا حصہ ہے، یہ عہد 2015 کے مشرقی ایشیا اجلاس میں کیا گیا تھا۔