وزیر اعظم مودی نے بے سہارا جانوروں کی امداد کرنے پر سبکدوش فوجی افسران کی ستائش کی

July 18th, 12:44 pm

نئی دہلی۔ 18 جولائی وزیر اعظم ، نریندر مودی نے راجستھان کے کوٹہ کی رہائشی اور ہندوستانی فوج سے میجر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والی پرمیلا سنگھ کو ان کی مہربانی اور خدمات کے لیے خط لکھ کر ستائش کی ہے۔ دراصل کورونا کورونا میں لاک ڈاؤن کے دوران جہاں لوگ اپنے اپنے گھروں میں خورد و نوش کا انتظام کرنے مصروف تھے، اسی دوران میجر پرمیلا سنگھ (سبکدوش) نے اپنے والد شیام ویر سنگھ کے ساتھ مل کر لاچار اور بے سہارا جانوروں کی دیکھ بھال کی ، ان کا دکھ درد سمجھا اور ان کی مدد کے لئے آگے آئیں۔ میجر پرمیلا اور ان کے والد نے اپنی جمع پونجی سے سڑکوں پر گھومتے ہوئے آوارہ جانوروں کے کھانے پینے اور علاج کا بندوبست کیا۔ وزیر اعظم مودی نے میجر پرمیلا کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو معاشرے کے لئے تحریک کا باعث قرار دیا ہے۔