نئی دہلی میں ویر بال دِوَس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

December 26th, 04:10 pm

آج ملک پہلا’ویر بال دِوس‘منا رہا ہے۔ جس دن کو، جس قربانی کو ہم نسلوں سے یاد کرتے آئے ہیں، آج ایک قوم کی شکل میں اسے متحدہ طورپر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک نئی شروعات ہوئی ہے۔شہیدی ہفتہ اور یہ ویر بال دِوس ہم سکھ روایت کے لئے جذبوں سے بھرا ضرور ہے، لیکن اس سے آسمان جیسی بے پناہ تحریکیں بھی جڑی ہیں۔ ویر بال دِوس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بہادری کا مظاہرہ کرتے وقت کم عمر معنی نہیں رکھتی۔ ’ویر بال دِوس‘ہمیں یاد دلائے گا کہ دس گروؤں کا تعاون کیا ہے۔ملک کے وقار کے لئے سکھ روایت کی قربانی کیا ہے۔ ’ویر بال دِوس‘ ہمیں بتائے گا کہ ہندوستان کیا ہے، ہندوستان کی پہچان کیا ہے۔ ہر سال ویر بال دِوس کا یہ مقدس موقع ہمیں اپنے ماضی کو پہچاننے اور آنے والے مستقبل کی تعمیر کرنے کی تحریک دے گا۔ہندوستان کی نوجوان نسل کی صلاحیت کیا ہے، ہندوستان کی نوجوان نسل نے کس طرح ماضی میں ملک کی حفاظت کی ہے، انسانیت کے کتنے گہرے اندھیروں سے ہماری نوجوان نسل نے ہندوستان کو باہر نکالا ہے۔ ویر بال دِوس آنے والی دہائیوں اور صدیوں کے لئے یہ اعلان کرے گا۔

وزیر اعظم کی ویر بال دیوس کے موقع پر دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ تاریخی پروگرام میں شرکت

December 26th, 12:35 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ’ویر بال دیوس‘ کے موقع پر ایک تاریخی پروگرام میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے پروگرام کے دوران تقریباً تین سو بال کیرتنیوں کی طرف سے پیش کیے گئے ’شبد کیرتن‘ میں شرکت کی۔ اس اہم موقع پر وزیر اعظم نے دہلی میں تقریباً تین ہزار بچوں کے مارچ پاسٹ کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔