ایشین گیمز 2022 میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 01st, 07:00 pm

میں آپ سب سے ملنے کا موقع ڈھونڈتا اور منتظر رہتا ہوں، کب ملوں گا، کب آپ کے تجربات سنوں گا، اور میں نے دیکھا ہے کہ آپ ہر بار نئے ولولے اور جوش کے ساتھ آتے ہیں۔ اور یہ بھی اپنے آپ میں ایک بڑی ترغیب بن جاتا ہے۔ اس لیے سب سے پہلے میں آپ سب کے درمیان صرف ایک مقصد کے لیے آیا ہوں اور وہ ہے آپ سب کو مبارکباد دینا۔ آپ لوگ انڈیا سے باہر تھے، چین میں کھیل رہے تھے، لیکن شاید آپ کوخبر نہ ہو، میں بھی تمہارے ساتھ تھا۔ میں یہاں بیٹھ کر آپ کی ہر سرگرمی، آپ کی کوششوں، آپ کے اعتماد کا ہر لمحہ جی رہا تھا۔ آپ سب نے جس طرح ملک کا وقار بلند کیا ہے وہ واقعی بے مثال ہے۔ اور اس کے لیے ہم آپ کو، آپ کے کوچز اور آپ کے اہل خانہ کو جتنی مبارکباد دی جائے کم ہے۔ اور ہم وطنوں کی طرف سے میں آپ سب کو اس تاریخی کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز 2022 میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستے سے خطاب کیا

November 01st, 04:55 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ایشین پیرا گیمز میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے بات چیت کی اور ان سے خطاب کیا۔ یہ پروگرام وزیر اعظم کی جانب سے ایشین پیرا گیمز 2022 میں ان کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارک باد دینے اور مستقبل کے مقابلوں کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کی ایک کوشش ہے۔

ایشیائی کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹوں کے ساتھ بات چیت میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 10th, 06:25 pm

یہ خوشگوار اتفاق ہے کہ اسی جگہ ، اسی اسٹیڈیم میں1951 میں پہلے ایشیائی کھیل ہوئے تھے،آج آپ بھی اور آپ سبھی کھلاڑیوں نے ،آپ نے جو جرأت مندانہ کام کیا ہے،جو کوششیں کی ہیں،جو نتائج دیئے ہیں،اس کی وجہ سے ملک کےہر کونے میں ایک جشن کا ماحول ہے۔100 پار کی میڈل ٹیلی کے لئے آپ نے د ن رات ایک کردیا۔ایشین گیمس میں آپ سبھی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے پورا ملک فخر محسوس کررہا ہے۔

وزیر اعظم نے ایشین گیمز 2022 میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں کے دستے سے خطاب کیا

October 10th, 06:24 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2022 میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں کے دستے سے خطاب کیا۔ انھوں نے کھلاڑیوں سے بھی گفت و شنید کی۔ بھارت نے ایشین گیمز 107 میں 28 طلائی تمغوں سمیت 2022 تمغے جیتے ہیں جو براعظم ملٹی اسپورٹس ایونٹ میں جیتے گئے تمغوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے بہترین کارکردگی ہے۔

وزیراعظم 10اکتوبرکو ان بھارتی ایتھلیٹس سے بات چیت کریں گے اوران سے مخاطب ہوں گے، جنھوں نے 2022کے ایشیائی کھیلوں میں شرکت کی ہے

October 09th, 01:28 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی 10اکتوبر کو ان بھارتی ایتھلیٹس سے بات چیت کریں گے اورخطاب کریں گے، جنھوں نے 2022کے ایشیائی کھیلوں میں شرکت کی تھی۔ وزیراعظم ان ایتھلیٹس سے 10اکتوبر 2023سہ پہرتقریبا ساڑھے چاربجے نئی دہلی کے میجردھیان چند اسٹیڈیم میں ملاقات کریں گے ۔

نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ’’آدی مہوتسو‘‘ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

February 16th, 10:31 am

مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ارجن منڈا جی، فگن سنگھ کلستے جی، محترمہ رینوکا سنگھ جی، ڈاکٹر بھارتی پوار جی، بشیشور توڈو جی، دیگر معززین، اور ملک کی الگ الگ ریاستوں سے آئے میرے سبھی قبائلی بھائیو اور بہنو! آپ سبھی کو آدی مہوتسو کی بہت بہت نیک خواہشات۔

وزیر اعظم نے دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں آدی مہوتسو کا افتتاح کیا

February 16th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں عظیم الشان قبائلی میلے آدی مہوتسو کا افتتاح کیا۔ آدی مہوتسو قومی اسٹیج پر قبائلی ثقافت کو ظاہر کرنے کی ایک کوشش ہے اور یہ قبائلی ثقافت، دستکاری، کھانوں، تجارت اور روایتی فن کی روح اور اس کی اہمیت پیش کرتی ہے۔ یہ قبائلی امور کی وزارت کے تحت قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن لمیٹڈ(ٹرائیفیڈ) کا سالانہ اقدام ہے۔

وزیر اعظم 16 فروری کو دہلی کے میجردھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں آدی مہوتسو کاافتتاح کریں گے

February 15th, 08:51 am

وزیر اعظم ملک کی قبائلی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرنے میں سب سے آگے رہے ہیں اسی کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ان کے کردار کے حوالے سے بھی وہ ان کا احترام ملحوظ رکھتے ہیں ۔ قبائلی ثقافت کو قومی اسٹیج پر سا منے لانے کی ایک کوشش کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 فروری کو دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں صبح 10:30 بجے ’’آدی مہوتسو‘‘ کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم 26دسمبر کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں’ویر بال دِوس‘کے تاریخی پروگرام میں حصہ لیں گے

December 24th, 07:29 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26دسمبر 2022 کو دوپہر 12:30بجے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم دہلی میں ’ویر بال دِوس‘ کے تاریخی پروگرام میں حصہ لیں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم تقریبا ً 300 بال کیرتنیوں کے ذریعے کئے جانے والے ’شبد کیرتن‘ میں شامل ہوں گے۔اس اہم موقع پر وزیر اعظم دہلی میں تقریبا ً 3ہزار بچوں کے ذریعے مارچ-پاسٹ کوجھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

گجرات میں 11ویں کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 12th, 06:40 pm

گجرات کے گورنر آچاریہ دیورت جی، یہاں کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل جی، حکومت گجرات میں کھیل کود کے وزیر جناب ہرش وردھن سانگھوی جی، پارلیمنٹ میں میرے رفیق جناب ہنس مکھ بھائی پٹیل، جناب نرہری امین اور احمدآباد کے میئر بھائی جناب کریٹ کمار پرمار جی، دیگر معززین اور گجرات کے کونے کونے سے تشریف لائے میرے نوجوان دوستوں!

وزیر اعظم نے 11ویں کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کا اعلان کیا

March 12th, 06:30 pm

نئی دہلی۔ 12 مارچ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد میں 11 ویں کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔

اترپردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنےکے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 02nd, 01:01 pm

یوپی کی مقبول اور توانائی سے بھرپور گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل جی، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریا جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب سنجیو بالیان جی، وی کے سنگھ جی، وزیر جناب دنیش کھٹیک جی، جناب اوپیندر تیواری جی، جناب کپل دیو اگروال جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب ستیہ پال سنگھ جی، راجندر اگروال جی، وجے پال سنگھ تومرجی، محترمہ کانتا کردم جی، ایم ایل اے بھائی سومیندر تومر جی، سنگیت سوم جی، جتیندر ستوال جی، ستیہ پرکاش اگروال جی، میرٹھ ضلع پریشد کے صدر گورو چودھری جی، مظفر نگر ضلع پریشد کے صدر ویرپال جی، دیگر تمام عوامی نمائندگان اور دور دور سے آئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو، آپ سب کو سال 2022 کی بہت بہت مبارکباد۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا

January 02nd, 01:00 pm

نئی دہلی۔ 02 جنوری وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ ا سپورٹس یونیورسٹی تقریباً 700 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کی جائے گی اور جدید اور جدید ترین کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے سے آراستہ ہوگی جس میں مصنوعی ہاکی گراؤنڈ، فٹ بال گراؤنڈ، باسکٹ بال/ والی بال/ ہینڈ بال/ کبڈی گراؤنڈ، لان ٹینس کورٹ، جمنازیم ہال، مصنوعی رننگ اسٹیڈیم، سوئمنگ پول، کثیر مقصدی ہال اور ایک سائیکلنگ ویلڈروم شامل ہیں۔ یونیورسٹی میں دیگر سہولیات کے علاوہ شوٹنگ، اسکواش، جمناسٹک، ویٹ لفٹنگ، تیر اندازی، کینوئنگ اور کیکنگ کی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔ یونیورسٹی میں 540 خواتین اور 540 مرد کھلاڑیوں سمیت 1080 کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی صلاحیت ہوگی۔

وزیراعظم 2 جنوری کو میرٹھ کا دورہ کریں گے

December 31st, 11:11 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی 2 جنوری 2022 کو میرٹھ کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ تقریبا ایک بجے دوپہر کے وقت میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ یونیورسٹی میرٹھ میں سردھنا قصبہ کے سلاوا اور کیلی گاؤں میں قائم کی جائے گی جس پر تقریبا 700 کروڑ روپئے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

India is proud of its diversity: PM Narendra Modi

October 31st, 07:30 am

PM Narendra Modi flagged off the 'Run for Unity’ today. The PM remarked, “We are proud of Sardar Patel’s contribution to India before we attained freedom and during the early years after we became independent.”

PM Modi flags off 'Run for Unity’

October 31st, 07:28 am

Paying tributes to Sardar Vallabhbhai Patel on his birth anniversary, PM Narendra Modi flagged off the 'Run for Unity’ today. The PM remarked, “We are proud of Sardar Patel’s contribution to India before we attained freedom and during the early years after we became independent.”