اترپردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنےکے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 02nd, 01:01 pm
یوپی کی مقبول اور توانائی سے بھرپور گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل جی، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریا جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب سنجیو بالیان جی، وی کے سنگھ جی، وزیر جناب دنیش کھٹیک جی، جناب اوپیندر تیواری جی، جناب کپل دیو اگروال جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب ستیہ پال سنگھ جی، راجندر اگروال جی، وجے پال سنگھ تومرجی، محترمہ کانتا کردم جی، ایم ایل اے بھائی سومیندر تومر جی، سنگیت سوم جی، جتیندر ستوال جی، ستیہ پرکاش اگروال جی، میرٹھ ضلع پریشد کے صدر گورو چودھری جی، مظفر نگر ضلع پریشد کے صدر ویرپال جی، دیگر تمام عوامی نمائندگان اور دور دور سے آئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو، آپ سب کو سال 2022 کی بہت بہت مبارکباد۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا
January 02nd, 01:00 pm
نئی دہلی۔ 02 جنوری وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ ا سپورٹس یونیورسٹی تقریباً 700 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کی جائے گی اور جدید اور جدید ترین کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے سے آراستہ ہوگی جس میں مصنوعی ہاکی گراؤنڈ، فٹ بال گراؤنڈ، باسکٹ بال/ والی بال/ ہینڈ بال/ کبڈی گراؤنڈ، لان ٹینس کورٹ، جمنازیم ہال، مصنوعی رننگ اسٹیڈیم، سوئمنگ پول، کثیر مقصدی ہال اور ایک سائیکلنگ ویلڈروم شامل ہیں۔ یونیورسٹی میں دیگر سہولیات کے علاوہ شوٹنگ، اسکواش، جمناسٹک، ویٹ لفٹنگ، تیر اندازی، کینوئنگ اور کیکنگ کی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔ یونیورسٹی میں 540 خواتین اور 540 مرد کھلاڑیوں سمیت 1080 کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی صلاحیت ہوگی۔وزیراعظم 2 جنوری کو میرٹھ کا دورہ کریں گے
December 31st, 11:11 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی 2 جنوری 2022 کو میرٹھ کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ تقریبا ایک بجے دوپہر کے وقت میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ یونیورسٹی میرٹھ میں سردھنا قصبہ کے سلاوا اور کیلی گاؤں میں قائم کی جائے گی جس پر تقریبا 700 کروڑ روپئے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔اتر پردیش کے جھانسی میں 'راشٹریہ رکشا سمرپن پرو' میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 19th, 05:39 pm
نئی دہلی۔ 19 نومبر جس سر زمین پر ہماری رانی لکشمی بائی جی نے آزادی کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا اس سرزمین کے لوگوں کو میں ہاتھ جوڑ کر سلام کرتا ہوں ۔ جھانسی نے تو آزادی کی جوت جگائی تھی ۔ یہاں کی مٹی کے ذرے ذرے میں بہادری اور ملک سے محبت بستی ہے۔ جھانسی کی جانباز رانی ،رانی لکشمی بائی جی کو سلام۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے جھانسی میں ’راشٹر رکھشا سمپرپن پرو‘ میں شرکت کی
November 19th, 05:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھانسی، اتر پردیش میں ’راشٹر رکشا سمپرپن پرو‘ میں شرکت کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھانسی قلعے کے احاطے میں منعقدہ ’راشٹر رکھشا سمرپن پرو‘ کی ایک شاندار تقریب میں وزارت دفاع کے کئی نئے اقدامات قوم کے نام وقف کیے۔ ان منصوبوں میں این سی سی ایلومنائی ایسوسی ایشن کا آغاز شامل ہے، وزیر اعظم ایسوسی ایشن کے پہلے ممبر کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے۔ ڈی آر ڈی او نے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کے لیے جدید الیکٹرونک وارفیئر سویٹ 'شکتی'؛ ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کو ڈیزائن اور تیار کیا۔ انہوں نے یوپی ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے جھانسی نوڈ پر بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ کے 400 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔بھارت کے نوجوان بڑے پیمانے پر کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
August 29th, 11:30 am
جب کھیلوں کی بات آتی ہے تو یہ فطری بات ہے کہ پوری نوجوان نسل ہمارے سامنے نظر آتی ہے اور جب ہم نوجوان نسل کو قریب سے دیکھتے ہیں تو کتنی بڑی تبدیلی نظر آتی ہے۔ نوجوانوں کا ذہن بدل گیا ہےاور آج کا نوجوان ذہن ، پرانے طریقوں سے کچھ نیا کرنا چاہتا ہے ، ہٹ کر کرنا چاہتا ہے۔ آج کا نوجوان بنے بنائے راستوں پر نہیں چلنا چاہتا ، وہ نئے راستے بنانا چاہتا ہے۔ کسی نامعلوم مقام پر قدم رکھنا چاہتا ہے۔ منزل بھی نئی ، ہدف بھی نئے ، راستے بھی نئے اور خواہش بھی نئی ۔ ارے ، ایک بار جب دل میں ٹھان لیتا ہے نا نو جوان ، جی جان سے لگ جاتا ہے ۔ دن رات محنت کر رہا ہے ۔ ہم دیکھتے ہیں ، ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی بھارت نے اپنے اسپیس کے شعبے کو کھولا اور دیکھتے ہی دیکھتے نوجوان نسل نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ، کالجوں ، یونیورسٹیوں کے طلباء ، نجی شعبے میں کام کرنے والے نوجوان بڑھ چڑھ کو آگے آئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت بڑی تعداد میں ایسے سیٹلائٹس ہوں گے ، جن میں ہمارے نو جوانوں ، ہمارے طلباء نے ، ہمارے کالج نے ، ہماری یونیورسٹی نے ، لیب میں کام کرنے والے طلباء نے کام کیا ہوگا۔ہاؤسنگ ، بجلی ، بیت الخلاء ، گیس ،سڑکیں ،اسپتال اور اسکول جیسی بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی نے خواتین ، خاص طور پر غریب خواتین پراثر ڈالا ہے: وزیر اعظم
August 10th, 10:43 pm
وزیراعظم نے کہا کہ ٹپکتی ہوئی چھتیں ، بجلی کی عدم موجودگی ، خاندان میں بیماری ، بیت الخلا جانے کے لئے اندھیرا ہونے کا انتظار ،اسکولوں میں بیت الخلا کی عدم دستیابی براہ راست ہماری ماؤں اور بیٹیوں کو متاثر کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے ایک ذاتی تاثر کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری نسلوں نے اپنی ماؤں کو دھوئیں اور گرمی سے نبرآزما ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔اترپردیش میں اُجّولا 2.0(پردھان منتری اُجّولا یوجنا-پی ایم یو وائی) لانچ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
August 10th, 12:46 pm
مہوبا میں موجود مرکزی کابینہ میں میرے معاون ہردیپ سنگھ پوری جی ، یوپی کے وزیر اعلیٰ جناب آدتیہ ناتھ جی،کابینہ کے میرے ایک اور ساتھی رامیشور تیلی جی، اترپردیش کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ جی، ڈاکٹر دنیش شرما جی، ریاستی سرکار کے دیگر تمام وزراء، تمام پارلیمنٹ کےمیرے ساتھی، تمام قابل احترام ممبران اسمبلی اور میرے بھائیوں اور بہوں،وزیراعظم نے مہوبہ اترپردیش سے اجّولا 2.0 کا آغاز کیا
August 10th, 12:41 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مہوبہ اترپردیش میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایل پی جی کنکشن تقسیم کرتے ہوئے اجولا 2.0 (پردھان منتری اجولا یوجنا ۔ پی ایم یو وائی) کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اجولا کے مستفیدین سے بات چیت بھی کی۔کھیل رتن ایوارڈ،اب 'میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ' کہلائے گا: وزیر اعظم
August 06th, 02:15 pm
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میجر دھیان چند، ہندوستان کے صف اول کے کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ہندوستان کے لیے اعزاز اور فخر کا باعث بنے۔ یہ ہر لحاظ سے مناسب ہوگا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا کھیل اعزاز ان کے نام سے موسوم کیا جائے۔