وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھیلوں کے قومی دن پر میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا

August 29th, 10:25 am

کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

مہاراشٹر کے ناسک میں 27ویں قومی یوتھ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 12th, 01:15 pm

مہاراشٹر کے ہر دلعزیز وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی ، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی انوراگ ٹھاکر ، بھارتی پوار ، نسیت پرمانک ، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس ، اجیت پوار جی ، حکومت کے دیگر وزراء ، دیگر معززین اور میرے نوجوان ساتھیو ،

وزیر اعظم نےمہاراشٹر کے ناسک میں27ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا

January 12th, 12:49 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کےناسک میں27ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے سوامی وویکانند اور راج ماتا جیجاؤ کی تصویر پر گل ہائے عقیدت نذر کیے۔ انہوں نے ریاست کی ٹیم کے مارچ پاسٹ کا بھی مشاہدہ کیا اور ’وکست بھارت @2047–یووا کے لیے،یووا کے دوارا‘کے موضوع پر ایک ثقافتی پروگرام بھی دیکھا، جس میں ردھمک جمناسٹک، ملاّکھمب، یوگاسن اور نیشنل یوتھ فیسٹیول کے گیت شامل تھے۔

وزیر اعظم نے کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

August 29th, 08:54 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

August 29th, 09:05 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ممتاز ہندوستانی ہاکی کھلاڑی میجردھیان چند کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت بھی پیش کیاہے ۔

اتر پردیش کے جالون میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

July 16th, 04:17 pm

اتر پردیش کے مقبول وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی اور اسی علاقے کے رہنے والے جناب بھانوپرتاپ سنگھ جی، یوپی حکومت کے وزراء، ایم پی، ایم ایل اے، دیگر عوامی نمائندے، اور بندیل کھنڈ کی میری پیاری بہنو اور بھائیو،

وزیر اعظم کا یوپی کا دورہ، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح کیا

July 16th, 10:25 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے جالون کی اورائی تحصیل کے کیتھری گاؤں میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، ریاستی وزرا، عوامی نمائندے موجود تھے۔

اترپردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنےکے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 02nd, 01:01 pm

یوپی کی مقبول اور توانائی سے بھرپور گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل جی، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریا جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب سنجیو بالیان جی، وی کے سنگھ جی، وزیر جناب دنیش کھٹیک جی، جناب اوپیندر تیواری جی، جناب کپل دیو اگروال جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب ستیہ پال سنگھ جی، راجندر اگروال جی، وجے پال سنگھ تومرجی، محترمہ کانتا کردم جی، ایم ایل اے بھائی سومیندر تومر جی، سنگیت سوم جی، جتیندر ستوال جی، ستیہ پرکاش اگروال جی، میرٹھ ضلع پریشد کے صدر گورو چودھری جی، مظفر نگر ضلع پریشد کے صدر ویرپال جی، دیگر تمام عوامی نمائندگان اور دور دور سے آئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو، آپ سب کو سال 2022 کی بہت بہت مبارکباد۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا

January 02nd, 01:00 pm

نئی دہلی۔ 02 جنوری وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے میرٹھ میں میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ ا سپورٹس یونیورسٹی تقریباً 700 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کی جائے گی اور جدید اور جدید ترین کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے سے آراستہ ہوگی جس میں مصنوعی ہاکی گراؤنڈ، فٹ بال گراؤنڈ، باسکٹ بال/ والی بال/ ہینڈ بال/ کبڈی گراؤنڈ، لان ٹینس کورٹ، جمنازیم ہال، مصنوعی رننگ اسٹیڈیم، سوئمنگ پول، کثیر مقصدی ہال اور ایک سائیکلنگ ویلڈروم شامل ہیں۔ یونیورسٹی میں دیگر سہولیات کے علاوہ شوٹنگ، اسکواش، جمناسٹک، ویٹ لفٹنگ، تیر اندازی، کینوئنگ اور کیکنگ کی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔ یونیورسٹی میں 540 خواتین اور 540 مرد کھلاڑیوں سمیت 1080 کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی صلاحیت ہوگی۔

وزیراعظم 2 جنوری کو میرٹھ کا دورہ کریں گے

December 31st, 11:11 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی 2 جنوری 2022 کو میرٹھ کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ تقریبا ایک بجے دوپہر کے وقت میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ یونیورسٹی میرٹھ میں سردھنا قصبہ کے سلاوا اور کیلی گاؤں میں قائم کی جائے گی جس پر تقریبا 700 کروڑ روپئے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھارت کی نمو کی داستان کا اہم موڑ ہے:من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

November 28th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ آج ہم ایک بار پھر ’من کی بات‘ کے لیے ایک ساتھ جڑ رہے ہیں۔ دو دن بعد دسمبر کا مہینہ بھی شروع ہو رہا ہے اور دسمبر آتے ہی نفسیاتی طور پر ہمیں لگتا ہے کہ چلئے بھائی سال پورا ہو گیا ہے۔ یہ سال کا آخری مہینہ ہے اور نئے سال کے لیے تانے بانے بننا شروع کر دیتے ہیں۔اسی مہینے نیوی ڈے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے بھی ملک مناتا ہے۔ ہم سب کو معلوم ہے کہ 16 دسمبر کو1971 کی جنگ کی گولڈن جوبلی بھی ملک منا رہا ہے۔ میں ان سبھی مواقع پر ملک کی سیکورٹی فورسز یاد کرتا ہوں، اپنے بہادروں کو یاد کرتا ہوں۔ اور خاص طور پر ان بہادر ماؤں کو یاد کرتا ہوں جنہوں نے ایسے بہادروں کو جنم دیا۔ ہمیشہ کی طرح، اس بار بھی مجھے نمو ایپ پر، مائی جی او وی پر آپ کے بہت سارے مشورے بھی ملے ہیں۔ آپ لوگوں نے مجھے اپنے خاندان کا حصہ مانتے ہوئے اپنی زندگی کے سکھ دکھ بھی ساجھا کئے ہیں۔ ان میں بہت سارے نوجوان بھی ہیں، طلبا اور طالبات بھی ہیں۔ مجھے واقعی بہت اچھا لگتا ہے کہ’من کی بات‘ کا ہمارا یہ خاندان مسلسل بڑا تو ہوہی رہا ہے،من سے بھی جڑ رہا ہے اور مقصد سے بھی جڑ رہا ہے اور ہمارےگہرے ہوتے رشتے، ہمارے اندر، مسلسل مثبت نظریات کا ایک سلسلہ پیدا کررہے ہیں۔

بھارت کے نوجوان بڑے پیمانے پر کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

August 29th, 11:30 am

جب کھیلوں کی بات آتی ہے تو یہ فطری بات ہے کہ پوری نوجوان نسل ہمارے سامنے نظر آتی ہے اور جب ہم نوجوان نسل کو قریب سے دیکھتے ہیں تو کتنی بڑی تبدیلی نظر آتی ہے۔ نوجوانوں کا ذہن بدل گیا ہےاور آج کا نوجوان ذہن ، پرانے طریقوں سے کچھ نیا کرنا چاہتا ہے ، ہٹ کر کرنا چاہتا ہے۔ آج کا نوجوان بنے بنائے راستوں پر نہیں چلنا چاہتا ، وہ نئے راستے بنانا چاہتا ہے۔ کسی نامعلوم مقام پر قدم رکھنا چاہتا ہے۔ منزل بھی نئی ، ہدف بھی نئے ، راستے بھی نئے اور خواہش بھی نئی ۔ ارے ، ایک بار جب دل میں ٹھان لیتا ہے نا نو جوان ، جی جان سے لگ جاتا ہے ۔ دن رات محنت کر رہا ہے ۔ ہم دیکھتے ہیں ، ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی بھارت نے اپنے اسپیس کے شعبے کو کھولا اور دیکھتے ہی دیکھتے نوجوان نسل نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ، کالجوں ، یونیورسٹیوں کے طلباء ، نجی شعبے میں کام کرنے والے نوجوان بڑھ چڑھ کو آگے آئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت بڑی تعداد میں ایسے سیٹلائٹس ہوں گے ، جن میں ہمارے نو جوانوں ، ہمارے طلباء نے ، ہمارے کالج نے ، ہماری یونیورسٹی نے ، لیب میں کام کرنے والے طلباء نے کام کیا ہوگا۔

ہاؤسنگ ، بجلی ، بیت الخلاء ، گیس ،سڑکیں ،اسپتال اور اسکول جیسی بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی نے خواتین ، خاص طور پر غریب خواتین پراثر ڈالا ہے: وزیر اعظم

August 10th, 10:43 pm

وزیراعظم نے کہا کہ ٹپکتی ہوئی چھتیں ، بجلی کی عدم موجودگی ، خاندان میں بیماری ، بیت الخلا جانے کے لئے اندھیرا ہونے کا انتظار ،اسکولوں میں بیت الخلا کی عدم دستیابی براہ راست ہماری ماؤں اور بیٹیوں کو متاثر کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے ایک ذاتی تاثر کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری نسلوں نے اپنی ماؤں کو دھوئیں اور گرمی سے نبرآزما ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

اترپردیش میں اُجّولا 2.0(پردھان منتری اُجّولا یوجنا-پی ایم یو وائی) لانچ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

August 10th, 12:46 pm

مہوبا میں موجود مرکزی کابینہ میں میرے معاون ہردیپ سنگھ پوری جی ، یوپی کے وزیر اعلیٰ جناب آدتیہ ناتھ جی،کابینہ کے میرے ایک اور ساتھی رامیشور تیلی جی، اترپردیش کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ جی، ڈاکٹر دنیش شرما جی، ریاستی سرکار کے دیگر تمام وزراء، تمام پارلیمنٹ کےمیرے ساتھی، تمام قابل احترام ممبران اسمبلی اور میرے بھائیوں اور بہوں،

وزیراعظم نے مہوبہ اترپردیش سے اجّولا 2.0 کا آغاز کیا

August 10th, 12:41 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مہوبہ اترپردیش میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایل پی جی کنکشن تقسیم کرتے ہوئے اجولا 2.0 (پردھان منتری اجولا یوجنا ۔ پی ایم یو وائی) کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اجولا کے مستفیدین سے بات چیت بھی کی۔

کھیل رتن ایوارڈ،اب 'میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ' کہلائے گا: وزیر اعظم

August 06th, 02:15 pm

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میجر دھیان چند، ہندوستان کے صف اول کے کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ہندوستان کے لیے اعزاز اور فخر کا باعث بنے۔ یہ ہر لحاظ سے مناسب ہوگا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا کھیل اعزاز ان کے نام سے موسوم کیا جائے۔

وزیرعظم نے کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی؛میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا

August 29th, 10:34 am

نئی دہلی، 29 اگست 2020، وزیرعظم نریندر مودی نے کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے عظیم ہندوستانی ہاکی کےکھلاڑی میجر دھیان چند کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

فٹ انڈیا موومنٹ کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

August 29th, 10:01 am

بعض لوگوں کا خیال ہوگا کہ ہم تو اسکول جاتے نہیں ہیں، کالج جاتے نہیں ہیں، لیکن مودی جی نے صرف طلباء کو کیوں کہا۔ آپ لوگ یہاں آئے ہیں، عمر کوئی بھی ہو،لیکن مجھے یقین ہے آپ کے اندر کا طالب علم زندہ ہے۔

وزیراعظم نے فٹ انڈیا تحریک کا آغاز کیا

August 29th, 10:00 am

نئی دہلی،29؍اگست،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب کے دوران فٹ انڈیا تحریک کا آغاز کیا۔ وزیراعظم نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ فٹنس یعنی چستی پھرتی کو اپنا طرز حیات بنالیں۔

کھیل کود کے شائقین کو قومی کھیل کود کے دن کے موقع پر وزیراعظم کی مبارکبا

August 29th, 09:42 am

نئی دہلی۔29اگست، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیشنل اسپورٹس ڈے یا قومی یوم کھیل کود کے موقع پر کھیل کود کے شائقین کو مبارکباد پیش کی ہے۔