‘‘میں نہیں، ہم’’ پورٹل اور ایپ کے لانچ اور سیلف 4 سوسائٹی سے متعلق آئی ٹی پیشہ واران سے گفت و شنید کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 24th, 03:15 pm
نئی دہلی، 24 اکتوبر، کابینہ کے میرے تمام رفقاء، بھارت کی صنعتی زندگی کو رفتار عطا کرنے والے، آئی ٹی پیشے کو تقویت دینے والے تمام تر تجربہ کار حضرات اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہماری نوجوان پیڑھی، گاؤوں میں سی ایس سی کے مرکز میں بیٹھے ہوئے بہت سی امیدوں کے ساتھ اپنے خوابوں کو جمع کرکے زندگی گزاررہے ہمارے اسکول، کالج کے طلبا، آئی آئی ٹی سمیت متعدد اداروں کے طلباء، میرے لئے مسرت کی بات ہے کہ جو مجھے سب سے پسندیدہ کام ہے، ایسے موقع پر آج آپ کے درمیان آنے کا موقع ملاہے۔’’میں نہیں ہم‘‘ پورٹل اور ایپ کے لانچ کے موقع پر آئی ٹی اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ پیشہ وران کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت
October 24th, 03:15 pm
نئی دہلی،24؍اکتوبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ’’میں نہیں ہم‘‘ پورٹل اور ایپ کی شروعات کی۔ یہ پورٹل جو ’’سیلف 4 سوسائٹی‘‘ کے مرکزی خیال پر کام کرتا ہے۔ وہ آئی ٹی پیشہ وروں اور اداروں کو سماجی کاز کے تئیں اور سماج کی خدمات کے تئیں کوششوں کے لئے انہیں ایک پلیٹ فارم پر لانے کے قابل بنائے گا۔ ایسا کرتے ہوئے پورٹل سے سماج کے کمزور طبقات کی خدمات کے تئیں عظیم اشتراک میں خصوصاً ٹیکنالوجی کے فوائد سے طاقت حاصل کرکے محرک کے طور پر مدد کرنے کی امید ہے۔اس سے اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو ، جنہیں سماج کے مفاد میں کام کرنے کی ترغیب ملتی ہے ،ان کی وسیع پیمانے پر شرکت متوقع ہے۔