وزیر اعظم مودی نے گجرات میں سمندری طوفان تاؤتے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا

May 19th, 04:38 pm

وزیر اعظم نے سمندری طوفان تاؤتے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج گجرات کا دورہ کیا۔ وزیرا عظم نے گجرات اور دیو میں طوفان سے متاثرہ علاقوں اونا (گیر-سومناتھ)، جعفرآباد (امریلی)، مہوا (بھاو نگر) کا فضائی سروے کیا۔