کابینہ نے اگرتلہ ایئرپورٹ کا نام بدل کر مہاراجہ بیر بکرم مانکیہ کشور ایئرپورٹ، اگرتلہ رکھنے کی منظوری دی
July 04th, 06:48 pm
نئی دہلی، 4 جولائی 2018، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت، مرکزی کابینہ نے تریپورہ میں واقع اگرتلہ ایئرپورٹ کو مہاراجہ بیر بکرم مانکیہ کشور ایئرپورٹ، اگرتلہ کے نام پر رکھنے کی منظوری دی ہے۔ تریپورہ کی حکومت کے ساتھ ساتھ تریپورہ کے عوام کے ایک طویل عرصے سے زیر التوا مطالبے کو پور اکرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تریپورہ کے عوام اور تریپورہ کی حکومت کا کہنا تھا کہ یہ مہاراجہ بیر بکرم مانکیہ کشور کے لئے بہترین خراج عقیدت ہوگا۔