وزیر اعظم نے کشی نگر میں مہاپری نروان اِستوپ میں پوجا ارچنا کی

May 16th, 07:19 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بودھ پورنیما کے موقع پر اُترپردیش کے کشی نگر میں مہاپری نروان اِستوپ میں پوجا ارچنا کی۔اس سے پہلے آج وزیر اعظم نے بھگوان بودھ کی جائے پیدائش لمبنی ، نیپال کا دورہ کیا اور مایا دیوی مندر میں پوجا کی۔ انہوں نے نیپال کے وزیر اعظم عزت مآب شیر بہادر دیوبا کے ہمراہ لُمبنی مٹھ علاقے میں انڈیا انٹرنیشنل سینٹر فار بودھ کلچر اینڈ ہیریٹیج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے نیپال کے وزیر اعظم کے ساتھ لُمبنی کے انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر اینڈ میڈئیشن ہال میں منعقد 2566ویں بودھ جینتی تقریبات میں بھی شرکت کی۔