
تیسرے ویر بال دیوس کے موقع پر راشٹریہ بال پرسکار کے 17 ایوارڈیافتہ افراد کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
December 26th, 09:55 pm
ایوارڈیافتہ - میں نے تین کتابیں لکھی ہیں، کتابیں لکھنے کا بنیادی سبب یہ ہے کہ مجھے پڑھنا پسند ہےاور مجھے خود بھی یہ نایاب مرض لاحق ہے اور مجھے جینے کے لیے صرف دو سال کا وقت دیا گیا تھا لیکن میری ماں، میری بہن، میرے اسکول اور اس پلیٹ فارم کی مدد سے جس پر میں نے اپنی کتابیں شائع کی ہیں جن میں ہر کتاب ہے، میں کامیاب ہو سکا ہوں۔ آج میں جو کچھ ہوں اسی کی بدولت ہوں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتگان کے ساتھ گفتگو کی
December 26th, 09:54 pm
حوصلہ بخش بات چیت کے دوران ، وزیر اعظم نے بچوں کی زندگی کی کہانیاں سنیں اور انہیں اپنی زندگی میں مزید محنت کرنے کی ترغیب دی ۔ کتابوں کی تصنیف کرنے والی ایک بچی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اور اس کی کتابوں پر موصول ہونے والے تبصروں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ، لڑکی نے جواب دیا کہ دوسرے بچوں نے اپنی کتابیں لکھنا شروع کر دی ہیں ۔ جناب مودی نے دوسرے بچوں کو آمادہ کرنے کے لیے ان کی تعریف کی ۔
ویر بال دیوس کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 26th, 12:05 pm
آج ہم تیسرے ‘‘ویر بال دیوس’’ تقریب کا حصہ بن رہے ہیں۔ تین سال قبل ہماری حکومت نے ویر صاحب زادوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ویر بال دیوس منانا شروع کیا تھا۔ اب یہ دن کروڑوں ہم وطنوں اور پورے ملک کے لیے قومی تحریک تہوار بن گیا ہے۔ اس دن نے ہندوستان کے بہت سے بچوں اور نوجوانوں کو بے مثال ہمت سے بھر دیا ہے! آج ملک کے 17 بچوں کو بہادری، اختراع، سائنس و ٹیکنالوجی، کھیل اور فن و ثقافت جیسے شعبوں میں اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ اس سب نے ثابت کردیا ہے کہ ہندوستان کے بچے، ہندوستان کے نوجوان کیا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر میں اپنے گروؤں اور بہادروں کے قدموں میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں ایوارڈز جیتنے والے تمام بچوں کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں اور ملک کی طرف سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےنئی دہلی میں ویر بال دیوس پروگرام میں شرکت کی
December 26th, 12:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ویر بال دیوس پروگرام میں شرکت کی۔ تیسرے ویر بال دیوس کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے صاحبزادوں کی بے مثال بہادری اور قربانی کی یاد میں ویر بال دیوس شروع کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن اب کروڑوں ہندوستانیوں کے لئے قومی تحریک کا تہوار بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن نے بہت سے بچوں اور نوجوانوں کو ان کی بے مثال ہمت نے ترغیب دینے کا کام کیا ہے۔ جناب مودی نے ان 17 بچوں کی ستائش کی جنہیں آج بہادری، اختراعات، سائنس اور ٹیکنالوجی، کھیل اور فنون کے شعبوں میں ویر بال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے ایوارڈز یافتگان ہندوستان کے بچوں اور نوجوانوں کی مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت کی علامت ہیں۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر گروؤں اور بہادر صاحبزادوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی مبارکباد دی۔‘تین پرم رودر سپر کمپیوٹر اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹم’پر ملک کے نام وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 26th, 05:15 pm
سائنس اور ٹکنالوجی کی دنیا میں آج کا دن ہندوستان کے لیے بڑی کامیابی کا دن ہے۔ 21ویں صدی کا ہندوستان کس طرح سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق کو ترجیح دے کر آگے بڑھ رہا ہے... آج کا دن اس کا عکاس ہے۔ آج کا ہندوستان امکانات کے لامحدود آسمان میں نئے مواقع کو تراش رہا ہے۔ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئروں نے تین ‘پرم رودر سپر کمپیوٹر’ بنائے ہیں۔ یہ تینوں سپر کمپیوٹر دہلی، پونے اور کولکتہ میں انسٹال کئے گئے ہیں۔ آج ہی ملک کے لیے دو ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹمز-‘ارکا’ اور ‘ارونکا’ کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ اس موقع پر میں ملک کی سائنسی برادری، انجینئروں اور تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین پرم رودر سپر کمپیوٹرز قوم کو وقف کئے
September 26th, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 130 کروڑ روپے کی مالیت کے تین پرم رودر سپر کمپیوٹر قوم کے نام وقف کئے۔ قومی سپر کمپیوٹنگ مشن (این ایس ایم) کے تحت مقامی طور پر تیار کیے گئے، ان سپر کمپیوٹرز کو پونے، دہلی اور کولکتہ میں ابتدائی سائنسی تحقیق کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے موسم اور آب و ہوا کی تحقیق کے لیے تیار کردہ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ (ایچ پی سی ) سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔