ہمیں دنیا کے کونے کونے میں یوگا کو پہنچانے کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کرنی چاہئے:وزیر اعظم مودی
June 21st, 08:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوگا آچاریوں اور یوگا پرچارک اور یوگا کے عمل سے جوڑے ہر ایک کو تلقین کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ یوگا دنیا کے کونے کونے تک پہنچے ۔ وہ یوگا کے ساتویں بین الاقوامی دن کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔کووڈ سے متاثر دنیا کیلئے یوگا امید کی ایک کرن ہے،وزیر اعظم مودی کا بیان
June 21st, 08:37 am
یوگا کے ساتویں بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی وبا کے دوران یوگا کے کردار کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے کہا کہ یوگا اس مشکل گھڑی میں لوگوں کیلئے ایک وسیلہ ثابت ہوا ہے اور اس نے لوگوں کو طاقت فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا کے دوران تمام ملکوں کیلئے یہ آسان تھا کہ وہ یوگا دن کو بھول جائیں کیونکہ یہ ان کی ثقافت کے مزاج کے مطابق نہیں ہےلیکن اس کے بجائے یوگا نے پوری دنیا میں ایک جوش اور ولولہ بڑھایا ہے۔یوگ کے بین الاقوامی دن پروزیراعظم کاخطاب
June 21st, 06:42 am
آج جب پوری دنیا کوورناوباء کا مقابلہ کررہی ہے تویوگا بھی امید کی ایک کرن بناہواہے ۔ گذشتہ دوسالوں سے دنیا بھرکے ملکوں میں اورہندوستان میں بھلے ہی کوئی بڑا عوامی پروگرام منعقد نہیں ہواہے لیکن یوگا کے دن کے تئیں لوگوں کے جوش میں ذرابھی کمی نہیں آئی ہے ۔ کوروناکے باوجود اس بار کے یوگا کے دن کا موضوع ‘‘صحت کے لئے یوگا’’ نے کروڑوں لوگوں نے یوگا کے تئیں جوش کو اوربھی بڑھادیاہے ۔ میں آج یوم یوگا پر یہ خواہش کرتاہو ں کہ ہرملک ، ہرسماج اورہرشخص صحت مند رہے ، سب مل جل کرایک دوسرے کی طاقت بنیں ۔ساتویں بین الاقوامی یوم یوگا پروزیراعظم کا خطاب
June 21st, 06:41 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ وبا کے باوجود، اس سال یوگا کے بین الاقوامی دن کے عنوان ’’یوگا برائے بہتری‘‘ نے لوگوں کے حوصلے کو بلند کیا ہے۔ انہوں نے ہر ملک، ہر سماج اور ہر فرد کی صحت کے لئے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ ہم سب متحد ہوں گے اور ایک دوسرے کو مضبوطی عطا کریں گے۔ وہ آج یوگا کے ساتویں بین الاقوامی دن کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔