وزیر اعظم نے برازیل کے صدر کی سرجری کے بعد ان کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کی دعا کی

December 12th, 09:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کی سرجری کے بعد ان کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

وزیراعظم کی برازیل کے صدر سے ملاقات

November 20th, 08:05 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا سے 19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو میں جی20سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صدر لولا کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور انہیں برازیل کی جی20اورآئی بی ایس اےکیصدارتوں کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے غربت اور بھوک کے خلاف عالمی اتحاد قائم کرنے کے برازیل کے اقدام کی ستائش کی اور اس کے لیے بھارت کی مضبوط حمایت سے آگاہ کیا۔ جی 20 ٹرائیکا کے رکن کے طور پر، وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور عالمی گورننس اصلاحات پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کے لیے بھارت کی حمایت پر بھی زور دیا، جس نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے اگلے سال برکس اورکوپ 30 کی برازیل کی سربراہی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں بھارت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

‘‘سماجی شمولیت و بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی’’ کے موضوع پر جی 20 اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب

November 18th, 08:00 pm

نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس میں کیے گئے عوام پر مرکوز فیصلے برازیل کی صدارت کے دوران آگے بڑھے ہیں ۔

وزیر اعظم نے سماجی شمولیت و بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی کے موضوع پر جی 20 اجلاس سے خطاب کیا

November 18th, 07:55 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘سماجی شمولیت اور بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی’ کے موضوع پر جی 20 سربراہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے برازیل کے صدر عزت مآب جناب لوئس اناسیو لولا دا سلوا کا اجلاس کی میزبانی کرنے اور ان کی شاندار مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نقطہ نظر نے عالمی جنوب کے خدشات کو اجاگر کیا اور نئی دہلی جی 20 سربراہ اجلاس کے عوام پر مرکوز فیصلوں کو آگے بڑھایا ۔ انہوں نے اس بات کو واضح کیاکہ ہندوستان کی جی 20 صدارت میں دیا گیا ‘‘ایک کرہ ارض ،ایک خاندان، ایک مستقبل’’ کا نعرہ ریو میں ہورہے بحث و مباحثہ میں مسلسل گونج رہا ہے ۔

نائیجیریا، برازیل اور گیانا کے پانچ روزہ دورے سے قبل وزیر اعظم کا روانگی بیان

November 16th, 12:45 pm

صدر مملکت بولا احمد تینوبو کی دعوت پر، یہ میرا نائیجیریا کا پہلا دورہ ہوگا، جو مغربی افریقی خطے میں ہمارا قریبی ساتھی ہے۔ میرا دورہ ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو استوار کرنے کا ایک موقع ہوگا جو جمہوریت اور تکثیریت میں مشترکہ یقین پر مبنی ہے۔ میں ہندوستانی برادری اور نائجیریا کے دوستوں سے ملنے کا بھی بے تابی سے منتظر ہوں جنہوں نے مجھے ہندی میں پرتپاک خیرمقدم کے پیغامات بھیجے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نائجیریا، برازیل اور گیانا کا دورہ کریں گے۔

November 12th, 07:44 pm

وزیر اعظم نریندر مودی 16 سے 21 نومبر تک نائجیریا، برازیل اور گیانا کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔ نائجیریا میں، وہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور ہندوستانی برادری سے خطاب کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی بات چیت میں حصہ لیں گے۔ برازیل میں وہ جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ گیانا میں، وزیر اعظم سینئر لیڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے، پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے، اور سی اے آر آئی سی او ایم- انڈیا سمٹ میں شرکت کریں گے، کیریبین خطے کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم پر زور دیں گے۔

ورچوئل جی-20 سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کا اختتامی بیان (22 نومبر 2023)

November 22nd, 09:39 pm

میں ایک بار پھر آپ سبھی کے قیمتی خیالات کی ستائش کرتا ہوں۔ جس کھلے ذہن کے ساتھ آپ سبھی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا میں آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے برازیل کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

November 10th, 08:35 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے صدر عزت مآب جناب لوئیز اناسیو ڈی سلوا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

برازیل کے صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات

September 10th, 08:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر برازیل کے صدر عالی جناب لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے ملاقات کی۔

ہند-برازیل مشترکہ بیان

September 10th, 07:47 pm

جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم عزت مآب نریندر مودی اور وفاقی جمہوریہ برازیل کے صدر عزت مآب لوئیز ایناسیو لولا ڈا سلوا نے 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی 20 سربراہ کانفرنس کے حاشیہ پر ملاقات کی۔

جی 20 سربراہ اجلاس کی اختتامی تقریب میں وزیراعظم کا بیان

September 10th, 02:12 pm

ہم برازیل کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں جی 20 ہمارے مشترکہ اہداف کو مزید آگے بڑھائے گا۔ میں برازیل کے صدر اور اپنے دوست ڈی سلوا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور میں پریزیڈنسی کا گیول ان کے حوالے کرتا ہوں۔

وزیراعظم کی برازیل کے صدر سے ملاقات

May 21st, 09:49 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہیروشیما میں جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر 21 مئی 2023 کو برازیل کے صدر عزت مآب جناب لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے لوئز انیشیو ولولا داسلوا کو برازیل کے صدر کاعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی

January 02nd, 07:38 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے لوئزانیشیوولولا دا سلوا کو برازیل کے صدر کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

وزیراعظم نےبرازیل کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر جناب لوئز اناکیو لولا ڈی سلوا کو مبارکباد پیش کی

October 31st, 12:26 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے رازیل کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر جناب لوئز اناکیو لولا ڈی سلوا کو مبارکباد پیش کی ہے۔