وزیر اعظم بھونیشور میں 30 نومبر سے 1 دسمبر تک پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز/ انسپکٹر جنرلز کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے

November 29th, 09:54 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 نومبر سے 1 دسمبر 2024 تک ریاستی کنونشن سینٹر، لوک سیوا بھون، بھونیشور، اڈیشہ میں ڈائریکٹر جنرلز/انسپکٹر جنرل آف پولیس 2024 کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لکھنؤ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا، متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا

September 08th, 01:13 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لکھنؤ، اتر پردیش میں ایک عمارت کے منہدم ہونے سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

This election is to free country from mentality of 1000 years of slavery: PM in Aonla

April 25th, 01:07 pm

In the Aonla rally, PM Modi continued to criticize the opposition, whether it be the Congress or the Samajwadi Party, stating that they only think about their own families. He said, “For these people, their family is everything, and they do not care about anyone else. In Uttar Pradesh, the Samajwadi Party did not find a single Yadav outside their family to whom they could give a ticket. Whether it's Badaun, Mainpuri, Kannauj, Azamgarh, Firozabad, everywhere, tickets have been given only to members of the same family. Such people will always prioritize the welfare of their own family, and for them, anyone outside their family holds no significance.”

PM Modi captivates massive audiences at vibrant public gatherings in Agra, Aonla & Shahjahanpur, Uttar Pradesh

April 25th, 12:45 pm

In anticipation of the 2024 Lok Sabha Elections, Prime Minister Narendra Modi delivered stirring addresses to massive crowds in Agra, Aonla and Shahjahanpur in Uttar Pradesh. Amidst an outpouring of affection and respect, PM Modi unveiled a transparent vision for a Viksit Uttar Pradesh and a Viksit Bharat. The PM exposed the harsh realities of the Opposition’s trickery and their “loot system”.

لکھنؤ میں چوتھے یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ کی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 19th, 03:00 pm

آج ہم یہاں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک ترقی یافتہ اتر پردیش کی تعمیر کے عہدکے ساتھ یکجا ہوئے ہیں۔ اور مجھے بتایا گیا کہ اس وقت ٹیکنالوجی کے ذریعے یوپی کی 400 سے زیادہ اسمبلی سیٹوں پر لاکھوں لوگ اس پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں۔ میں اپنے تمام فیملی ممبرز کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں جو ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں۔ 7-8 سال پہلے ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اتر پردیش میں بھی سرمایہ کاری اور نوکریوں کے حوالے سے ایسا ماحول پیدا ہوگا۔ چاروں طرف جرائم، فسادات، چھینا جھپٹی کی خبریں تھیں۔ اس دوران اگر کوئی کہتا کہ وہ یوپی کو ترقی یافتہ بنائیں گے، تو شاید کوئی سننے کو تیار نہ ہوتا، یقین کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ لیکن آج دیکھیں، لاکھوں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری اتر پردیش کی سرزمین پر آرہی ہے۔ اور میں اتر پردیش سے ایم پی ہوں۔ اور جب میرے اتر پردیش میں کچھ ہوتا ہے، تو مجھے سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ آج ہزاروں پروجیکٹوں پر کام شروع ہو رہا ہے۔ یہ جو فیکٹریاں لگ رہی ہیں، یہ صنعتیں جو لگ رہی ہیں، یہ یوپی کی تصویر بدلنے والی ہیں۔ میں سبھی سرمایہ کاروں،خاص طور پر یوپی کے تمام نوجوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نےاترپردیش کے لکھنؤ میں وِکست بھارت وِکست اترپردیش پروگرام سے خطاب کیا

February 19th, 02:30 pm

اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تقریب وِکست اتر پردیش کی ترقی کے ذریعے وِکست بھارت کے حل کی طرف ایک قدم ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتر پردیش کے 400 سے زیادہ حلقوں سے لاکھوں لوگوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ان کا خیرمقدم کیا اور خوشی کا اظہار کیا کہ شہری اب ٹیکنالوجی کی مدد سے اس پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں، جس کا 8-7 سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ اس سے قبل اتر پردیش میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرحوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریاست میں مثبت ماحول کی وجہ سےسرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے پر ستائش کی۔ ’’آج اتر پردیش لاکھوں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کا مشاہدہ کر رہا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے ریاست کی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،کیونکہ وہ وارانسی سے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، لہٰذا آج کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اتر پردیش کی شکل بدل دے گا اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ انہوں نے نوجوانوں کو بھی مبارکباد دی۔

من کی بات, دسمبر 2023

December 31st, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو! نمسکار۔ ’من کی بات‘ کا مطلب ہے آپ سے ملنے کا ایک اچھا موقع، اور جب آپ اپنے خاندان کے افراد سے ملتے ہیں، تو یہ بہت خوش کن… بہت اطمینان بخش ہوتا ہے۔ ’من کی بات‘ کے ذریعے آپ سے ملنے کے بعد میں بالکل ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں۔ اور یقیناً آج یہ ہمارے مشترکہ سفر کی 108ویں قسط ہے۔ ہمارے یہاں 108 عدد کی اہمیت، اس کی پاکیزگی ایک گہرے مطالعہ کا موضوع ہے۔ ہار میں 108 دانے، 108 بار وِرد، 108 روحانی احساس، مندروں میں 108 سیڑھیاں، 108 گھنٹیاں، 108 کا یہ عدد بے پناہ عقیدت سے جڑی ہوئی ہے، اسی لیے ’من کی بات‘ کی 108 واں قسط میرے لیے بہت خاص ہوگئی ہے۔ ان 108 قسطوں میں ہم نے عوامی شراکت داری کی اتنی ہی مثالیں دیکھی ہیں، ان سے تحریک بھی حاصل کی ہے۔ اب اس سنگ میل تک پہنچنے کے بعد، ہمیں نئی توانائی کے ساتھ اور تیز رفتاری کے ساتھ نئے سرے سے آگے بڑھنے کا عزم کرنا ہوگا۔ اور یہ کتنا خوشگوار اتفاق ہے کہ کل کا طلوع آفتاب 2024 کا پہلا طلوع آفتاب ہوگا - ہم سال 2024 میں داخل ہوچکے ہوں گے۔ آپ سب کو 2024 کے لیے نیک خواہشات۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے گورکھپور ریلوے اسٹیشن سے دو وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

July 07th, 08:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے گورکھپور ریلوے اسٹیشن سے دو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھائی دکھاکر روانہ کیا۔ ان دو وندے بھارت ٹرینوں میں گورکھپور – لکھنؤ وندے بھارت ایکسپریس اور جودھپور – احمد آباد (سابرمتی) وندے بھارت ایکسپریس شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے گورکھپور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس کی لاگت تقریباً 498 کروڑ روپے ہے۔انہوں نے مجوزہ گورکھپور ریلوے اسٹیشن کے ماڈل کا معائنہ بھی کیا۔

من کی بات کی 102ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن (18.06.2023)

June 18th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار، ایک بار پھر آپ سب کا ’من کی بات‘ میں خیرمقدم ہے۔ عام طور پر ’من کی بات‘ ہر مہینے کے آخری اتوار کو ہوتی ہے، لیکن اس بار یہ ایک ہفتہ پہلے ہو رہی ہے۔ آپ جانتے ہیں، میں اگلے ہفتے امریکہ میں رہوں گا اور وہاں بہت زیادہ بھاگ دوڑ ہوگی، اور اس لیے میں نے سوچا کہ جانے سے پہلے میں آپ سے بات کروں، اور اس سے بہتر کیا ہوگا ؟ لوگوں کا آشیرواد، آپ کی ترغیب ، میری توانائی بھی بڑھتی رہے گی۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے لکھنؤ اور ہردوئی میں پی ایم متر میگا ٹیکسٹائلس پارک قائم کیے جانے کی ستائش کی

April 18th, 02:07 pm

کامرس اور صنعت اور ٹیکسٹائلس کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعے آج اتر پردیش میں پی ایم متر میگا ٹیکسٹائلس پارک کے افتتاح کے بارے میں کیے گئے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا:

وزیر اعظم نریندر مودی نے صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کےلئے سیتا پور کے رکن پارلیمنٹ راجیش ورما کی کوششوں کی ستائش کی

February 22nd, 10:11 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوچھتا کے بارے میں بیداری پھیلانے کےلئے سیتا پور کے رکن پارلیمنٹ جناب راجیش ورما کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

لکھنؤ، اترپردیش میں گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 10th, 11:01 am

اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ جی ، برجیش پاٹھک جی ، مرکزی کابینہ میں میرے سینئر ساتھی اور یہیں لکھنؤ کے نمائندے مسٹر راج ناتھ سنگھ جی، مختلف ممالک سے آئے ہوئے تمام معززین،یوپی کے تمام وزراء اور گلوبل انویسٹر س سمٹ تشریف لانے والے صنعت کی دنیا کے معزز اراکین، عالمی سرمایہ کار برادری، پالیسی ساز، کارپوریٹ لیڈران، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم نے لکھنؤ میں اترپردیش عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس 2023 کا افتتاح کیا

February 10th, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لکھنؤ میں اترپردیش عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس- 2023 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اِس پروگرام کے دوران عالمی تجارتی نمائش کا افتتاح کیا اور انویسٹ یوپی 2.0 کا آغاز کیا۔ اترپردیش عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس-2023 اترپردیش سرکار کی سرمایہ کاری سے متعلق ایک اہم چوٹی کانفرنس ہے، جس میں پالیسی ساز، ممتاز صنعت کار، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس اور دنیا بھر کے لیڈرس ایک جگہ جمع ہوں گے اور اجتماعی طور پر ساجھیداری قائم کریں گے اور کاروبار کے مواقع تلاش کریں گے۔ وزیر اعظم نمائش گاہ دیکھنے بھی گئے۔

وزیر اعظم 10 فروری کو اترپردیش اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

February 08th, 05:39 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 فروری کو صبح دس بجے اترپردیش اور مہاراشٹر کا دورہ کریں گے ۔وزیر اعظم لکھنو بھی جائیں گے جہاں وہ اترپر دیش میں ہونے والی عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2023 کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً پونے تین بجے وہ ممبئی میں چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس میں دو وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے ۔ جناب مودی دو سڑک پروجیکٹوں ،سانتا کروز چیمبور لنک روڈ اور کورار انڈر پاس پروجیکٹ قوم کے نام وقف کریں گے۔اس کے بعد شام ساڑھے چار بجے وزیر اعظم مودی ممبئی میں الجامعۃ السیفیہ کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے۔

اتر پردیش کے جالون میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

July 16th, 04:17 pm

اتر پردیش کے مقبول وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی اور اسی علاقے کے رہنے والے جناب بھانوپرتاپ سنگھ جی، یوپی حکومت کے وزراء، ایم پی، ایم ایل اے، دیگر عوامی نمائندے، اور بندیل کھنڈ کی میری پیاری بہنو اور بھائیو،

وزیر اعظم کا یوپی کا دورہ، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح کیا

July 16th, 10:25 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے جالون کی اورائی تحصیل کے کیتھری گاؤں میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، ریاستی وزرا، عوامی نمائندے موجود تھے۔

لکھنؤ میں یوپی انویسٹرز سمٹ کی گراؤنڈ بریکنگ سیریمنی@3.0 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 03rd, 10:35 am

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، لکھنؤ کے رکن پارلیمنٹ اور حکومت ہند کے ہمارے سینئر ساتھی جناب راجناتھ سنگھ جی، مرکزی کابینہ کے میرے دیگر معاونین، یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ، ریاستی حکومت کے معزز وزراء، اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اسپیکر حضرات، یہاں موجود صنعتی دنیا کے تمام ساتھی، دیگر شخصیات، خواتین و حضرات!

PM attends the Ground Breaking Ceremony @3.0 of the UP Investors Summit at Lucknow

June 03rd, 10:33 am

PM Modi attended Ground Breaking Ceremony @3.0 of UP Investors Summit at Lucknow. “Only our democratic India has the power to meet the parameters of a trustworthy partner that the world is looking for today. Today the world is looking at India's potential as well as appreciating India's performance”, he said.

وزیراعظم 3 جون کو یوپی کا دورہ کریں گے

June 02nd, 03:40 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی 3 جون 2022 کو اترپردیش کا دورہ کریں گے۔ صبح گیارہ بجے کے قریب وزیر اعظم لکھنؤ کے اندرا گاندھی پرتشٹھان پہنچیں گے جہاں وہ یوپی انویسٹرز سمٹ کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب 3.0 @ میں شرکت کریں گے۔ دوپہر تقریباً ایک بج کر 45 منٹ پر وزیر اعظم کانپور کے پرونکھ گاؤں پہنچیں گے جہاں وہ عزت مآب صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کے ساتھ پتری ماتا مندر کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد دوپہر دو بجے کے قریب وہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر بھون کا دورہ کریں گے۔ بعد ازاں دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر میلان کیندر کا دورہ طے ہے۔ یہ مرکز عزت مآب صدر کا آبائی گھر ہے جسے عوامی استعمال کے لیے عطیہ کیا گیا تھا اور اسے کمیونٹی سینٹر (میلان کیندر) میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ دوپہر ڈھائی بجے پرونکھ گاؤں میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

Congress, Samajwadi party have remained hostage to one family for the past several decades: PM Modi in Amethi, UP

February 24th, 12:35 pm

Prime Minister Narendra Modi today addressed public meetings in Uttar Pradesh’s Amethi and Prayagraj. PM Modi started his address by highlighting that after a long time, elections in UP are being held where a government is seeking votes based on development works done by it, based on works done in the interest of the poor and based on an improved situation of Law & Order.