وزیراعظم نے پرتگال کے وزیراعظم سے ملاقات کی
November 19th, 06:08 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے ریو ڈی جینیریو میں منعقدہ جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر پرتگالی جمہوریہ کے وزیر اعظم جناب لوئس مونٹے نیگرو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم مودی نے مونٹے نیگرو کے وزیر اعظم کو اپریل 2024 میں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ہندوستان اور پرتگال کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنےاور مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ وزیر اعظم مونٹے نیگرو نے وزیر اعظم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی۔