'من کی بات' کے سننے والے اس پروگرام کے اصل اینکر ہیں: پی ایم مودی
September 29th, 11:30 am
’من کی بات‘ کے سامعین ہی اس پروگرام کے حقیقی سہولت کار ہیں۔ عام طور پر یہ تاثر قائم ہو گیا ہے کہ جب تک چٹ پٹی یا منفی باتیں نہ ہوں اس کوزیادہ توجہ نہیں ملتی۔ لیکن 'من کی بات' نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لوگ مثبت معلومات کے کتنے بھوکے ہیں۔ لوگ مثبت چیزیں، متاثر کن مثالیں، حوصلہ افزا کہانیاں پسند کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر 'چکور' نامی ایک پرندہ ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صرف بارش کی بوندیں پیتا ہے۔ 'من کی بات' میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح لوگ 'چکور' پرندے کی طرح ملک کی کامیابیوں اور لوگوں کی اجتماعی کامیابیوں کو اتنے فخر سے سنتے ہیں۔ 'من کی بات' کے 10 سالہ سفر نے ایک ایسی سیریز بنائی ہے جس میں ہر قسط کے ساتھ نئی کہانیاں، نئے ریکارڈ اور نئی شخصیات شامل ہوتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں اجتماعیت کے جذبے سے جو بھی کام ہو رہا ہے، اسے 'من کی بات' کے ذریعے عزت ملتی ہے۔ میرا دل بھی اس وقت فخر سے لبریز ہوجاتا ہے جب میں 'من کی بات' کے لیے موصول ہونے والے خطوط کو پڑھتا ہوں۔مہاراشٹر کے وردھا میں قومی ’ پی ایم وشوکرما ‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 20th, 11:45 am
ابھی دو دن پہلے ہی ہم سب نے وشوکرما پوجا کا تہوار منایا اور آج وردھا کی مقدس سرزمین پر ہم پی ایم وشوکرما یوجنا کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کہ اسی دن 1932 ء میں مہاتما گاندھی نے چھوا چھوت کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ ایسے میں وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن، یہ ونوبا بھاوے کی مراقبہ کی جگہ ، یہ مہاتما گاندھی کی کام کاج کی جگہ ، یہ وردھا کی سرزمین، یہ کامیابی اور تحریک کا ایسا سنگم ہے ، جو وِکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی دے گا ۔ وشوکرما یوجنا کے ذریعے، ہم نے محنت کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے اور وردھا میں باپو کی ترغیب ہمارے عہد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔ میں اس موقع پر ۔ اس اسکیم سے جڑے تمام لوگوں اور ملک بھر کے تمام مستفیدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔نیشنل پی ایم وشو کرما پروگرام واردھا ، مہاراشٹرا میں وزیر اعظم جناب نریندنرمودی کا خطاب
September 20th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وردھا، مہاراشٹرا میں نیشنل پی ایم وشوکرما پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ’آچاریہ چانکیا اسکل ڈیولپمنٹ‘ اسکیم اور ’پنیہ اشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ اور قرض جاری کیا اور پی ایم وشوکرما کی قیادت میں ترقی کے ایک سال کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے امراوتی، مہاراشٹر میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم متر) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعظم نے چیف جسٹس آف انڈیا کی رہائش گاہ پر گنیش پوجا میں شرکت کی
September 11th, 11:12 pm
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی رہائش گاہ پرمقدس گنیش پوجا میں شرکت کی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گنیش چترتھی کے موقع پر مبارک باد پیش کی
September 07th, 09:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گنیش چترتھی کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد دی۔