وزیر اعظم نے لوک مانیہ تلک کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

July 23rd, 09:57 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوک مانیہ تلک کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے پونے میں گزشتہ سال کے پروگرام سے اپنی تقریر بھی شیئر کی، جہاں انہیں لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

مہاراشٹر کے پونے میں لوک مانیہ تلک ایوارڈ تقریب 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 01st, 12:00 pm

پروگرام میں موجود عزت مآب شرد پوار جی، گورنر جناب رمیش بیس جی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب اجیت پوار جی، ٹرسٹ کے صدر جناب دیپک تلک جی ، سابق وزیر اعلی جناب سشیل کمار شندے جی، تلک خاندان کے تمام معزز ممبران اور حاضر بھائیو اور بہنو !

وزیر اعظم کو مہاراشٹر کے پونے میں لوک مانیہ تلک قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا

August 01st, 11:45 am

وزیر اعظم نے پروگرام کی جگہ پر پہنچنے کے بعد لوک مانیہ تلک کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لوک مانیہ تلک کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے ایک خاص دن ہے۔ اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج لوک مانیہ تلک کی پونیہ تیتھی اور انا بھاؤ ساٹھے کی یوم پیدائش ہے۔وزیراعظم نے کہا ، ’’لوکمانیہ تلک جی ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے ’تلک‘ ہیں ۔‘‘ انہوں نے معاشرے کی بہتری کے لیے انا بھاؤ ساٹھے کے غیر معمولی اور بے مثال تعاون کو بھی اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے چھترپتی شیواجی، چاپیکر برادر، جیوتیبا پھولے اور ساوتری بائی پھولے کی سرزمین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے دگدوشیٹھ مندر میں آشیرواد حاصل کیا۔

وزیراعظم نے لوک مانیہ تِلک کی پنیہ تتھی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

August 01st, 08:29 am

جناب مودی ا ٓج پنے میں لوک مانیہ تلک نیشنل ایوارڈ حاصل کریں گے۔ وزیراعظم مودی پنے میں کلیدی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیر اعظم یکم اگست کو پونے کا دورہ کریں گے

July 30th, 01:51 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی یکم اگست کو مہاراشٹر کے پونے کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریبا 11بجے وزیر اعظم دگوشیٹھ مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ صبح 11:45بجے وہ لوک مانیہ تلک نیشنل ایوارڈ سے انعام یافتگان کو نوازیں گے۔ اس کے بعد دوپہر 12:45بجے وزیر اعظم میٹرو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔