وزیر اعظم 11 دسمبر 2024 کو عظیم تمل شاعر اورمجاہد آزادی سبرامنیا بھارتی کے مکمل کاموں کا مجموعہ جاری کریں گے

December 10th, 05:12 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 دسمبر کو، 7 لوک کلیان مارگ، نئی دہلی میں تقریباً 1 بجے، عظیم تمل شاعر اور مجاہد آزادی سبرامنیا بھارتی کے مکمل کاموں کا مجموعہ جاری کریں گے۔

وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر ایگزیکٹوز کے گول میز اجلاس کی صدارت کی

September 10th, 08:10 pm

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے خیالات نہ صرف ان کے کاروبار بلکہ بھارت کے مستقبل کو بھی تشکیل دیں گے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آنے والا وقت ٹکنالوجی پر مبنی ہوگا ، وزیر اعظم نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر ڈیجیٹل دور کی بنیاد ہے اور وہ دن دور نہیں جب سیمی کنڈکٹر صنعت ہماری بنیادی ضروریات کی بنیاد ہوگی۔

وزیر اعظم نے انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کی گورننگ باڈی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی

September 10th, 04:43 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7،لوک کلیان مارگ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے گورننگ بورڈ کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ہندوستان کے سائنس اور ٹکنالوجی کے منظر نامے کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا گیا اور تحقیق اور ترقی کے پروگراموں کو ازسرنو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سال 2023 بیچ کے آئی ایف ایس آفیسر ٹرینیز نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

August 29th, 06:35 pm

انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس ) کے 2023 بیچ کے آفیسر ٹرینیز نے آج صبح وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ پر ملاقات کی۔ 2023 بیچ میں 15 مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 36 آئی ایف ایس آفیسر ٹرینی ہیں۔

وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم جناب ایچ ڈی دیوگوڑا سے ملاقات کی

July 25th, 08:41 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں 7، لوک کلیان مارگ پر سابق وزیر اعظم جناب ایچ ڈی دیوگوڑا سے ملاقات کی۔

PM reviews preparedness for cyclone “Remal”

May 26th, 09:20 pm

Prime Minister Shri Narendra Modi chaired a meeting to review the preparedness for cyclone “Remal” over North Bay of Bengal at his residence at 7, Lok Kalyan Marg earlier today.

وزیر اعظم نےپردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار حاصل کرنے والوں کے ساتھ فری وہیلنگ بات چیت کی

January 23rd, 06:01 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتہ افراد سے بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے ایک کروڑ گھروں کی چھتوں پر شمسی پینل لگانے کے ہدف کے ساتھ ’’پردھان منتری سوریودیہ یوجنا‘‘ شروع کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی

January 22nd, 07:42 pm

سوریہ ونشی بھگوان شری رام کی تقدیس کے مبارک موقع پر ایودھیا کے اپنے دورے کے بعد، وزیر اعظم نے ایک کروڑ گھروں کی چھتوں پر شمسی توانائی کے پینل لگوانے کے ہدف کے ساتھ ’’پردھان منتری سوریودیہ یوجنا‘‘ شروع کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

وزیر اعظم كی جموں و کشمیر کے طالب علموں کے ایک وفد سے بات چیت

December 24th, 07:28 pm

جموں و کشمیر کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے تقریباً 250 طلباء نے بے تكلفانہ اور غیر رسمی بات چیت میں حصہ لیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر بائیڈن سے ملاقات کی

September 08th, 09:32 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جوسف آر بائیڈن سے ملاقات کی۔ صدر بائیڈن، جو بطور صدر پہلی مرتبہ بھارت کے دورے پر آئے ہیں، 9 سے 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی جی 20 سربراہ ملاقات میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نے یوم اساتذہ کے موقع پر معلمین کو خراج تحسین پیش کیا

September 05th, 09:51 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوم اساتذہ کے موقع پر اُن تمام معلمین کی ستائش کی جو خوابوں کی ترغیب فراہم کرتے ہیں، مستقبل کو نئی شکل عطا کرتے ہیں تجسس کو پروان چڑھاتے ہیں۔

وزیر اعظم کایوم اسا تذہ کے موقع پر اسا تذہ کوسلام

September 05th, 09:58 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو ان کی سچی لگن اورہمارے مستقبل کی تعمیرمیں ان کی شخصیت کے ذریعہ مرتب ہونے والے عظیم اثرات اورخوابوں کو جلابخشنے کے لئے انھیں سلام پیش کیا۔

یوم اساتذہ کے موقع پر، وزیر اعظم نے نیشنل ٹیچرز ایوارڈ 2023 کے فاتحین سے بات چیت کی

September 04th, 10:33 pm

یوم اساتذہ کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دن میں 7، لوک کلیان مارگ میں نیشنل ٹیچرز ایوارڈ 2023 کے فاتحین سے بات چیت کی۔ اس بات چیت میں 75 ایوارڈ یافتگان نے حصہ لیا۔

وزیر اعظم نے بچوں کے ساتھ رکشا بندھن منایا

August 30th, 04:39 pm

بچوں نے وزیر اعظم کو راکھی باندھی اور انہوں نے ان سے مختلف امور پر بات چیت کی۔ بچوں نے چندریان-3 مشن کی حالیہ کامیابی پر اپنے مثبت جذبات کا اظہار کیا اور آنے والے آدتیہ ایل-1 مشن کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔

سال2022 بیچ کے آئی ایف ایس آفیسر ٹرینیز نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

July 25th, 07:56 pm

وزیر اعظم نے ٹرینیز افسر ان کے ساتھ وسیع تر امور پر بات چیت کی اور ان سے سرکاری ملازمت میں شامل ہونے کے بعد اب تک کے ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔ ٹرینیز افسران نے اپنی تربیت کے دوران سیکھی گئی چیزوں کے بارے میں بتایا جن میں گاؤں کا دورہ ، بھارت درشن اور مسلح فورسز سے منسلک ہونے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے جل جیون مشن اور پردھان منتری آواس یوجنا جیسی سرکار کی بہت سی فلاحی اسکیموں کے تبدیلی لانے والے اثرات کے بارے میں بھی وزیراعظم کو بتایا ، جس کا انہوں نے براہ راست مشاہدہ کیا تھا۔

PM interacts with delegation of community leaders of various tribes of Arunachal Pradesh

May 16th, 05:51 pm

PM Modi interacted with community leaders of various tribes of Arunachal Pradesh. PM expressed his happiness and enquired about their experience of their recent visit to Gujarat. PM also discussed the historical and cultural ties between both states.

وزیراعظم نے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار حاصل کرنے والوں کی ستائش کی

January 24th, 09:49 pm

وزیراعظم جناب نریندر نےپردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار (پی ایم آر بی پی) حاصل کرنے والوں کی ستائش کی ہے۔حکومت ہند اختراعات، سماجی خدمت، تعلیم، کھیل، فن و ثقافت اور بہادری جیسے 6زمروں میں غیر معمولی حصولیابیوں کے لئے بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکارعطا کرتی ہے۔ سال بال شکتی پُرسکار کے مختلف زمروں کے تحت ملک بھر سے 11بچوں کو پی ایم آر بی پی-2023کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں11ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے 6لڑکے اور 5لڑکیاں شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ یافتگان سے بات چیت کی

January 24th, 07:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7لوک کلیان مارگ پرواقع اپنی رہائش گاہ پر پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار(پی ایم آر بی پی) ایوارڈ یافتگان کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے ، پارلیمنٹ میں نیتا جی سبھاس چندر بوس کو اعزاز بخشنے کی تقریب میں شرکت کی غرض سے منتخب کئے گئے نوجوانوں سے بات چیت کی۔ ان نوجوانوں کو پراکرم دیوس کے موقع پر، 7-لوک کلیان مارگ پر ’اپنے لیڈر کو جانئے‘ پروگرام کے تحت منتخب کیا گیا تھا

January 23rd, 08:03 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پراکرم دیوس کے موقع پر، ’اپنے لیڈر کو جانئے‘ پروگرام کے تحت، پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں نیتا جی سبھاس چندر بوس کو اعزاز بخشنے کی تقریب میں شرکت کی غرض سے منتخب کئے گئے نوجوانوں سے بات چیت کی۔یہ بات چیت ان کی رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ پر ہوئی۔

وزیر اعظم نے آج اپنی رہائش گاہ پر سکھ مندوبین سے ملاقات کی

September 19th, 03:28 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مار گ پر سکھوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔