جاپان – بھارت کاروباری کوآپریشن  کمیٹی کے وفد کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

جاپان – بھارت کاروباری کوآپریشن کمیٹی کے وفد کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

March 05th, 07:52 pm

جاپان-بھارت کاروباری کوآپریشن کمیٹی (جے آئی بی سی سی) کے ایک وفد جس میں 17 ارکان شامل ہیں اور اس کی قیادت اس کے چیئرمین جناب تاتسو یاسوناگا نے کی، آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وفد میں مینوفیکچرنگ، بینکنگ، ایئر لائنز، فارما سیکٹر، پلانٹ انجینئرنگ اور لاجسٹکس جیسے اہم شعبوں میں سرکردہ جاپانی کارپوریٹ اداروں کے سینئر رہنما شامل تھے۔

بھارت اس ہفتے دنیا کی نظر میں

بھارت اس ہفتے دنیا کی نظر میں

March 05th, 11:37 am

اہم گھریلو شعبوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے ہندوستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ ایک ہفتہ شدید مصروفیت دیکھ رہا ہے۔ یورپی کمیشن کی قیادت نے ہندوستان کا دورہ کیا، لاطینی امریکہ کے ساتھ تجارتی بات چیت آگے بڑھی، اور بین الاقوامی کاروباری اداروں نے ملک میں اپنی موجودگی کو بڑھایا۔ دریں اثنا، ہندوستان کے لاجسٹکس، صحت کی دیکھ بھال اور ہوا بازی کے شعبوں میں تبدیلیاں آ رہی ہیں جن کے دیرپا اقتصادی اثرات ہو سکتے ہیں۔

گوہاٹی میں ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سمٹ 2025 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

گوہاٹی میں ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سمٹ 2025 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

February 25th, 11:10 am

مشرقی ہندوستان اور شمال مشرق کی سرزمین آج ایک نئے مستقبل کا آغاز کرنے والی ہے ۔ ایڈوانٹیج آسام پوری دنیا کو آسام کی صلاحیت اور ترقی سے مربوط کرنے کی ایک بڑی مہم ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ مشرقی ہندوستان ، ہندوستان کی اس خوشحالی میں بڑا کردار ادا کرتا تھا ۔ آج جب ہندوستان ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے ، ایک بار پھر مشرقی ہندوستان ، ہمارا شمال مشرق اپنی طاقت دکھانے والا ہے ۔ میں ایڈوانٹیج آسام کو اس جذبے کی عکاسی کے طور پر دیکھتا ہوں ۔ میں اس شاندار تقریب کے لیے آسام حکومت ، ہمنتا جی کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ مجھے یاد ہے 2013 میں ، میں انتخابی مہم کے لیے آسام جا رہا تھا ، تب ایک میٹنگ میں میرے ذہن سے ایک لفظ نکلا اور میں نے کہا ، وہ دن دور نہیں جب لوگ حروف تہجی پڑھنا شروع کر دیں گے ، تب وہ آسام کے لیے اے کہیں گے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سمٹ 2025 کا افتتاح کیا

February 25th, 10:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوہاٹی ، آسام میں ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایا کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سمٹ 2025 کا افتتاح کیا ۔ اس تقریب میں تمام معززین کا خیر مقدم کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ’’مشرقی ہندوستان اور شمال مشرقی ہندوستان آج مستقبل کے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں اور ایڈوانٹیج آسام ،آسام کی ناقابل یقین صلاحیت اور ترقی کو دنیا کے ساتھ مربوط کرنے کی ایک بڑی پہل ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ ہندوستان کی خوشحالی میں مشرقی ہندوستان کے اہم کردار کی گواہ ہے ۔ اس امید کا اظہار کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا ، ’’آج جب ہم وکست بھارت کی جانب پیش رفت کر رہے ہیں ، مشرقی ہندوستان اور شمال مشرق اپنی حقیقی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانٹیج آسام اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور اس طرح کی شاندار تقریب کے انعقاد کے لیے انھوں نے آسام کی حکومت اور وزیر اعلی کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے 2013 میں کہی گئی اپنی بات کو یاد کیا ، جب انہوں نے کہا تھا کہ یہ بہت دور نہیں ہے جب ’اے فار آسام‘ معمول ہوگا ۔

وزیر اعظم 23 سے 25 فروری تک مدھیہ پردیش، بہار اور آسام کا دورہ کریں گے

February 22nd, 02:05 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 سے 25 فروری تک مدھیہ پردیش، بہار اور آسام کا دورہ کریں گے۔ 23 فروری کو وہ مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کا سفر کریں گے اور تقریباً 2 بجے باگیشور دھام میڈیکل اینڈ سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 24 فروری کو، صبح تقریباً 10 بجے، وزیر اعظم بھوپال میں گلوبل انویسٹرز سمٹ 2025 کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد، وہ بہار کے بھاگلپور کا سفر کریں گے اور تقریباً 2:15 بجے، وہ پی ایم کسان اسکیم کی 19ویں قسط جاری کریں گے اور بہار میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور ملککے نام وقف کریں گے۔ اس کے بعد وہ گوہاٹی کا سفر کریں گے اور شام 6 بجے کے قریب جھومویر بنندینی (میگا جھومویر) 2025 پروگرام میں شرکت کریں گے۔ 25 فروری کو، صبح تقریباً 10:45 بجے، وزیر اعظم گوہاٹی میں ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر سمٹ 2025 کا افتتاح کریں گے۔

ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 15th, 08:30 pm

پچھلی بار جب میں ای ٹی ناؤ سمٹ میں آیا تھا، الیکشن ہونے والے تھے۔ اور اس وقت میں نے آپ کے درمیان نہایت عاجزی کے ساتھ یہ کہا تھا کہ ہماری تیسری مدت میں ہندوستان ایک نئی رفتار کے ساتھ کام کرے گا۔ میں مطمئن ہوں کہ آج یہ رفتار نظر آرہی ہے اور ملک بھی اس کا ساتھ دے رہا ہے۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد ملک کی کئی ریاستوں میں بی جے پی-این ڈی اے کو مسلسل عوام کا آشیرواد مل رہا ہے! جون میں، اڈیشہ کے لوگوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کی قرارداد کو تحریک دی، پھر ہریانہ کے لوگوں نے اس کی حمایت کی اور اب دہلی کے لوگوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ کس طرح آج ملک کے لوگ ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کی طرف کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس سمٹ2025 سے خطاب کیا

February 15th, 08:00 pm

آج، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس سمٹ 2025 میں خطاب کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ پچھلے ایڈیشن میں انہوں نے عاجزی کے ساتھ کہا تھا کہ بھارت اپنی تیسری مدت میں ایک نئی رفتار سے کام کرے گا۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ آج یہ رفتار واضح طور پر نظر آ رہی ہے اور ملک بھر سے اس کو بھرپور حمایت مل رہی ہے۔ انہوں نے اڈیشہ، مہاراشٹر، ہریانہ اور نئی دہلی کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وکست بھارت کے عزم کے لیے زبردست حمایت کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نے اسے ملک کے شہریوں کی طرف سے ایک تسلیم شدہ حقیقت قرار دیا کہ وہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کے حصول میں کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔

ہند-امریکہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا اردو متن

February 14th, 04:57 am

سب سے پہلے میں شاندار استقبال اور مہمان نوازی کے لیے اپنے عزیز دوست صدر ٹرمپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ۔ اپنی قیادت کے ذریعے صدر ٹرمپ نے ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنایا اور بحال کیا ہے ۔

آئی این ایس سورت، آئی این ایس نیلگیری اور آئی این ایس واگھشیر کی کمیشننگ پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

January 15th, 11:08 am

مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن جی،مہاراشٹر کے مقبول وزیر اعلی دیویندر فڑنویس جی،کابینہ کے میرے سینئر ساتھی محترم راجنات سنگھ جی،سنجے سیٹھ جی،مہاراشٹر کے وزیراعلی ،ان کے ساتھ آج ہمارے دونوں نائب وزرائےاعلی بھی ہیں،نائب وزرائے الی محترم ایکناتھ شندے جی،اجیت پوار جی،سی ڈی ایس ،سی این ایس ،بحریہ کے ساتھ ساتھی،مجھگاؤں ڈاک یارڈ میں کام کرنے والے سبھی ساتھ ،دیگر معزز مہمان ،خواتین و حضرات؛

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صف اول کے بحری جنگی جہازوں آئی این ایس سورت، آئی این ایس نیلگری اور آئی این ایس واگھ شِیر کو قوم کے نام وقف کیا

January 15th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی کے بحری ڈاک یارڈ میں کمیشننگ کے دوران تین صف اول کے بحری جنگی جہاز، آئی این ایس سورت، آئی این ایس نیلگری اور آئی این ایس واگھ شِیر کو قوم کے نام وقف کیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے ، جناب مودی نے کہا کہ 15 جنوری کو یومِ افواج کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر جناب مودی نے ، ہر اس بہادر فوجی کو سلام پیش کیا ، جو قوم کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار رہتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام بہادر فوجیوں کو مبارکباد دی۔