گاندھی نگر، گجرات میں ری-انویسٹ2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 16th, 11:30 am
گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت جی ، گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جناب چندرابابو نائیڈو جی، راجستھان کے وزیر اعلی جناب بھجن لال شرما جی، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی جناب موہن یادو جی، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جی کو بھی یہاںدیکھ رہا ہوں میں ، گوا کے وزیر اعلیٰ بھی نظر آ رہے ہیں اور کئی ریاستوں کے وزیر توانائی بھی مجھے نظر آ رہے ہیں۔ اسی طرح غیر ملکی مہمانان، جرمنی کی اکنامک کوآپریشن منسٹر، ڈنمارک کے انڈسٹری بزنس منسٹر، کابینہ کے میرے ساتھی پرہلاد جوشی، شری پد نائک جی، اور دنیا کے کئی ممالک سے آئے ہوئے تمام مندوبین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی نگر، گجرات میں قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی میٹنگ اور ایکسپو (ری-انویسٹ) کا افتتاح کیا
September 16th, 11:11 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات میں مہاتما مندر، گاندھی نگر میں چوتھی عالمی قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی عالمی میٹنگ اور ایکسپو (ری-انوسٹ) کا افتتاح کیا۔ 3 روزہ سربراہی اجلاس ہندوستان کی 200 جی ڈبلیو سے زیادہ غیر قدرتی ایندھن کی تنصیب کی قابل ذکر کامیابی میں اہم شراکت داروں کو اعزاز دیتا ہے۔ جناب مودی نے نمائش کا واک تھرو بھی کیا جس میں سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس اور صنعت کے بڑے کاروباریوں کی جدید اختراعات کی نمائش کی گئی۔ہندوستان کی جی20 صدارت نے ہندوستان کے عام شہریوں کی صلاحیت کو سامنے لایا ہے: وزیر اعظم
August 15th, 02:24 pm
لال قلعہ کی فصیل سے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ کس طرح ہندوستان کی جی20 صدارت نے دنیا کو ملک کے عام شہری کی صلاحیت کو دکھانے میں مدد کی ہے۔ پی ایم نے کہا کہ یہ یقینی ہے کہ ہندوستان کی صلاحیت اور ہندوستان کے امکانات اعتماد کی نئی بلندیوں کو عبور کرنے جا رہے ہیں اور اعتماد کی ان نئی بلندیوں کو نئی صلاحیت کے ساتھ لیا جانا چاہیے۔ ”ہندوستان کی جی20 صدارت نے دنیا کو ہندوستان کے عام شہری کی صلاحیت سے آگاہ کیا ہے۔ آج ہندوستان کو ملک میں جی20 چوٹی کانفرنس کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔ اور پچھلے ایک سال سے جس طرح سے ہندوستان کے کونے کونے میں اس طرح کے کئی جی-20 پروگرام منعقد کیے گئے ہیں، اس نے دنیا کو ملک کے عام آدمی کی صلاحیتوں سے آگاہ کر دیا ہے۔ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات کے گاندھی نگر، میں خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر جی20 وزارتی کانفرنس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 02nd, 10:41 am
میں آپ سب کو گاندھی نگر میں خوش آمدید کہتا ہوں، اس شہر کا نام مہاتما گاندھی کے نام پر ہے، اس کے قیام کے دن کے موقع پر مجھے خوشی ہے کہ آپ کو احمد آباد میں گاندھی آشرم جانے کا موقع ملا ہے۔ آج، پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ، اور پائیدار حل تلاش کرنے کی فوری ضرورت کے بارے میں بات کر رہی ہے۔ گاندھی آشرم میں، آپ گاندھی جی کے طرز زندگی کی سادگی اور پائیداری، خود انحصاری اور مساوات کے ان کے بصیرت افروز ویژن کا مشاہدہ کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اسے متاثر کن پائیں گے۔ آپ کو ڈانڈی کٹیر میوزیم میں بھی اس کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا، ایک ایسا موقع جس سے آپ کو محروم نہیں ہونا چاہیے۔ یہاں یہ بتانا بے جا نہ ہوگا کہ گاندھی جی کا مشہور چرخہ، سوت کاتنے کا پہیہ ، گنگا بین نامی ایک خاتون کو قریبی گاؤں سے ملا تھا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اس کے بعد سے، گاندھی جی ہمیشہ کھادی پہنتے تھے، جو خود انحصاری اور پائیداری کی علامت بن گئی۔وزیراعظم کا خواتین اختیارکاری کے بارے میں جی ٹوئنٹی وزارتی کانفرنس سے خطاب
August 02nd, 10:40 am
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ممتاز شخصیات کا مہاتما گاندھی کے نام سے منسوب شہر گاندھی نگر میں، اس کے یوم تاسیس کے موقع پر خیرمقدم کیا اور خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں احمدآباد میں گاندھی آشرم کا دورہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ وزیراعظم نے آب وہوا کی تبدیلی اور عالمی تمازت جیسے مسائل کے فوری اور پائیدار حل تلاش کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی گاندھی آشرم میں گاندھی جی کی طرز زندگی اور ہمہ گیریت، خود کفالت اور مساوات سے متعلق ان کی بصیرت افروز نظریات کا بذات خود مشاہدہ کرسکتا ہے۔ جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ممتاز شخصیات اس سے ترغیب حاصل کریں گی۔ انہوں نے ڈانڈی کُٹیر میوزیم کے اپنے دورے کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ گاندھی جی کے کتائی کے مشہور چرخہ کو گنگابین نامی ایک خاتون نے پڑوس کے ایک گاؤں میں تلاش کیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کے بعد سے گاندھی جی نے کھادی پہننا شروع کردیا جو خود کفالت اور ہمہ گیری کی ایک علامت بن گئی۔سال2022 بیچ کے آئی ایف ایس آفیسر ٹرینیز نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
July 25th, 07:56 pm
وزیر اعظم نے ٹرینیز افسر ان کے ساتھ وسیع تر امور پر بات چیت کی اور ان سے سرکاری ملازمت میں شامل ہونے کے بعد اب تک کے ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔ ٹرینیز افسران نے اپنی تربیت کے دوران سیکھی گئی چیزوں کے بارے میں بتایا جن میں گاؤں کا دورہ ، بھارت درشن اور مسلح فورسز سے منسلک ہونے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے جل جیون مشن اور پردھان منتری آواس یوجنا جیسی سرکار کی بہت سی فلاحی اسکیموں کے تبدیلی لانے والے اثرات کے بارے میں بھی وزیراعظم کو بتایا ، جس کا انہوں نے براہ راست مشاہدہ کیا تھا۔جی 20 کے وزرائے توانائی کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کا ویڈیو پیغام
July 22nd, 10:00 am
ہمارے مختلف حقائق کی وجہ سے، توانائی منتقلی کے لیے ہمارے راستے بھی مختلف ہیں۔ تاہم، مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے اہداف یکساں ہیں۔ بھارت سبز نمو اور توانائی منتقلی میں بڑی کوششیں کر رہا ہے۔ بھارت وسیع ترین آبادی کا حامل ملک ہے اور دنیا میں تیز ترین رفتار سے ابھرتی ہوئی بڑی معیشت ہے۔ پھر بھی، ہم اپنی موسمیاتی عہد بندگیوں پر مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ بھارت نے موسمیاتی کاروائی میں قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے 9 برس پہلے ہی اپنے غیر حجری تنصیب شدہ برقی صلاحیت کے ہدف کو حاصل کر لیا ہے۔اب ہم نے بلند تر ہدف مقرر کیا ہے۔ ہم 2030 تک 50 فیصد غیر حجری تنصیب شدہ صلاحیت کے حصول کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ بھارت شمسی اور ہوائی بجلی کے معاملے میں بھی عالمی قائدین کی صف میں شامل ہے۔مجھے خوشی ہے کہ ورکنگ گروپ کے مندوبین نے پواگڑا شمسی پارک اور موڈھیرا شمسی گاؤں کا دورہ کیا۔ انہوں نے صاف ستھری توانائی کے لیے بھارت کی عہد بندگی کی سطح اور پیمانہ ملاحظہ کیا ہے۔وزیر اعظم کا جی 20 کے توانائی کے وزراء کے اجلاس سے خطاب
July 22nd, 09:48 am
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ ہر قوم کے پاس توانائی کی منتقلی کے لیے ایک الگ حقیقت اور راستہ ہے، لیکن انہیں پختہ یقین ہے کہ ہر ملک کے مقاصد ایک ہیں۔ماحول دوست ترقی اور توانائی کی منتقلی میں ہندوستان کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ ہندوستان سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور پھر بھی ماحولیات کے تئیں اپنے عہد کی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ہندوستان نے اپنے غیر فوسل نصب شدہ الیکٹرک صلاحیت کے ہدف کو نو سال پہلے حاصل کر لیا ہے اور اپنے لیے ایک اعلیٰ ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کیا کہ ملک 2030 تک 50 فیصد غیرفوسل نصب شدہ صلاحیت حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ ہندوستان شمسی اور ہوا کی توانائی میں بھی عالمی رہنماؤں میں شامل ہے، وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ گروپ کے مندوبین کو پاواگڈا سولر پارک اور موڈھیرا سولر ولیج کا دورہ کرکے صاف توانائی کے تئیں ہندوستان کے عزم کی سطح اور پیمانے کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔وزیر اعظم کی سی او پی 28کے نامزد صدر ڈاکٹر سلطان الجابر کے ساتھ میٹنگ
July 15th, 05:33 pm
یو اے ای کی صدارت میں یو این ایف سی سی سی کی آئندہ سی او پی-28کو لے کر دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت ہوئی۔ڈاکٹر جابر نے وزیر اعظم کو اس اہم میٹنگ کے لئے یو اے ای کے وژن کے بارے میں معلومات دی۔ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کو سی او پی-28 کی صدارت کے لئے ہندوستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کا حل نکالنے کے لئے ہندوستا ن کی کوششوں اور پہلوں پر بھی روشنی ڈالی، جس میں بین الاقوامی سولر اتحاد، قدرتی آفات مخالف بنیادی ڈھانچے ک ےلئے اشتراک ، بین الاقوامی ملیٹس سال اور ماحولیات کے لئے مشن طرز زندگی (ایل آئی ایف ای) شامل ہیں۔امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خطاب
June 23rd, 07:17 am
ریاستہائے متحدہ کی کانگریس سے خطاب کرنا ہمیشہ ایک اعزاز کی بات ہے۔ دو بار ایسا کرنا ایک غیر معمولی استحقاق ہے۔ اس اعزاز کے لیے میں ہندوستان کے 1.4 بلین عوام کی جانب سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ میں سے تقریباً نصف 2016 میں یہاں تھے۔ میں آپ کی گرمجوشی کو پرانے دوستوں کی طرح محسوس کرتا ہوں۔ میں دوسرے نصف میں بھی ایک نئی دوستی کا جوش دیکھ سکتا ہوں۔ مجھے سینیٹر ہیری ریڈ، سینیٹر جان مکین، سینیٹر اورین ہیچ، ایلیا کمنگز، ایلسی ہیسٹنگز اور دیگر یاد ہیں، جن سے میں یہاں 2016 میں ملا تھا، اور جو افسوس کے ساتھ اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔وزیر اعظم کا امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
June 23rd, 07:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 جون 2023 کو امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انھوں نے یہ خطاب ،امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر عزت مآب جناب کیون میکارتھی، سینٹ کے اکثریتی لیڈر عزت مآب جناب چارلس شُمر،سینٹ کے ریپبلکن لیڈر عزت مآب جناب مچ میکانیل اور ایوان کے ڈیموکریٹک لیڈر عزت مآب جناب حکیم جیفریز کی دعوت پر کیا۔میسور ومیں پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال مکمل ہونے کی یادگاری تقریب کے افتتاحی اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 09th, 01:00 pm
سب سے پہلے تو میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں کہ میں صبح 6 بجے چلا گیا تھا، میں نے سوچا تھا کہ میں وقت پر جنگلوں کی سیر کر کے واپس آجا ؤں گا، لیکن مجھے آنے میں ایک گھنٹہ کی تاخیر ہوگئی۔ آپ سب کو انتظار کرنا پڑا، اس کے لئے میں آپ سب سے معافی چاہتا ہوں۔ میری بات، سب سے پہلے ہم نے جو ٹائیگرز کی تعداد کے ہندسے کو چھو ا ہے، جو دیکھا ہے، ہمارا یہ پریوار بڑھ رہا ہے، یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ان زکے اعزاز میں اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر ہم ٹائیگرز کو سلامی دیں۔ شکریہ!وزیر اعظم نے میسور، کرناٹک میں پروگرام ’پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال کییاد میں‘ کا افتتاح کیا
April 09th, 12:37 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے میسور میں، میسورویونیورسٹی میں ’پروجیکٹ ٹائیگر‘ کے 50 سال کییادگاری پروگرام کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے انٹرنیشنل بگ کیٹس الائنس(آئی بی سی اے)کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے پبلیکیشنز–’ٹائیگرکےتحفظ کے لئے امرت کال کا وژن‘جاری کیا، جو ٹائیگر ریزرو کے انتظامی تاثیر کی تشخیص کے 5ویں دور کی خلاصہ رپورٹ ہے، شیروں کی تعداد کا اعلان کیا اور آل انڈیا ٹائیگر اسٹیمیشن (5ویں سائیکل) کی خلاصہ رپورٹ جاری کی۔ انہوں نے پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال مکمل ہونے پر ایکیادگاری سکہ بھی جاری کیا۔نئی دہلی میں گلوبل ملیٹس کانفرنس (شری انیہ) کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 18th, 02:43 pm
آج کی اس کانفرنس میں موجود کابینہ کے میرے ساتھی جناب نریندر تومر جی، منسکھ مانڈویہ جی، پیوش گوئل جی، جناب کیلاش چودھری جی ! بیرون ملک سے آئے ہوئے کچھ وزراء ۔گیانا، مالدیپ، ماریشس، سری لنکا، سوڈان، سورینام اور گا مبیا کے تمام معزز وزرا، دنیا کے مختلف حصوں سے زراعت، غذائیت اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والے سائنسدان اور ماہرین، مختلف ایف پی اوز اور اسٹارٹ- اپس کے نوجوان دوست، ملک کے کونے کونے سے جڑے لاکھوں کسان، دیگر معززین، خواتین و حضرات،وزیر اعظم نے گلوبل ملیٹس (شری انّ)کانفرنس کا افتتاح کیا
March 18th, 11:15 am
وزیر اعظم نے جناب نریندر مودی نے آج سبرامنیم ہال این اے ایس سی کمپلیکس ، آئی اے آر آئی کیمپس،پوسا (پی یو ایس اے)، نئی دہلی میں گلوبل ملیٹس(شری انّا)اجلاس کا افتتاح کیا۔دوروزہ عالمی اجلاس میں موٹے اناج (شری انّ)سے متعلق تمام اہم ایشوز جیسے پیدا کرنےوالوں، صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈر کے درمیان موٹے اناج کی تشہیر اور بیداری ، موٹے اناج کی ویلیو چین کی ترقی ، موٹے اناج کے صحت اور تغذیہ سے متعلق پہلو، بازار سے ربط، تحقیق وترقی وغیرہ۔نئی دہلی میں مہرشی دیانند سرسوتی کی 200ویں جینتی تقریبات سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 12th, 11:00 am
اس پروگرام میں موجود گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت جی ، سرودیشک آریہ پرتیندھی سبھا کے صدر جناب سریش چندر آریہ، دہلی آریہ پرتینیدھی سبھا کے صدر جناب دھرمپال آریہ، جناب ونے آریہ، میرے کابینہ کے ساتھی کشن ریڈی جی، میناکشی لیکھی جی، ارجن رام میگھوال جی، تمام مندوبین، یہاں موجود بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم نے نئی دہلی میں مہارشی دیانند سرسوتی کی 200ویں جینتی تقریبات کا افتتاح کیا
February 12th, 10:55 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے اِندرا گاندھی اِنڈور اسٹیڈیم میں مہارشی دیانند سرسوتی کے 200ویں یوم پیدائش کے موقع پر سال بھر تک چلنے والی تقریبات کا افتتاح کیا۔انہوں نے یادگاری تقریبات کے لئے ایک لوگو بھی جاری کیا۔وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کے لیڈروں کے اختتامی اجلاس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اختتامی کلمات
January 13th, 06:37 pm
آپ کے حوصلہ افزا الفاظ کے لیے آپ کا شکریہ! یہ واقعی میں خیالات و نظریات کا ایک مفید تبادلہ رہا ہے۔ یہ گلوبل ساؤتھ کی مشترکہ امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔بھارت کی جی 20 صدارت کے لیے لوگو، تھیم اور اور ویب سائٹ کی رونمائی
November 08th, 07:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت کی جی 20 صدارت کے لیے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی۔گجرات کے ایکتا نگر میں منعقد وزرائے ماحولیات کی قومی کانفرنس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 23rd, 04:26 pm
گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب بھوپندر یادو جی، جناب اشونی چوبے جی، ریاستوں سے تشریف لائے تمام معزز وزراء، مرکزی اور ریاستی حکومت کے تمام اہلکار، دیگر معززین، خواتین و حضرات!