ہماچل پردیش کے لیپچامیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 12th, 03:00 pm
یہ بھارت ماتا کی جئےکے نعرے کی گونج، یہ ہندوستانی فوجوں اور سیکورٹی افواج کی بہادری کا یہ اعلان، یہ تاریخی سرزمین، اور دیوالی کا یہ مقدس تہوار۔ یہ ایک حیرت انگیز اتفاق ہے، یہ ایک شاندار اتحاد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اطمینان اور خوشی سے معمور یہ لمحہ میرے، آپ اور ہم وطنوں کے لیے دیوالی کی نئی روشنی لائے گا۔ جب میں آپ سب کے ساتھ، تمام ہم وطنوں کے ساتھ، سرحد سے، آخری گاؤں سے، جسے میں اب پہلا گاؤں کہتا ہوں، وہاں ہماری سیکورٹی فورسز تعینات ہیں،ان کے ساتھ دیوالی منا رہا ہوں، تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد بھی بہت خاص ہوجاتی ہے۔ میری طرف سے ہم وطنوں کو دیوالی کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے لیپچا میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی
November 12th, 02:31 pm
جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی کے تیوہار کا امتزاج اور جوانوں کی ہمت و بہادری کی ستائش کی بازگشت ملک کے ہر شہری کے لیے آگہی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے بھارت کے سرحدی علاقوں ، جو ملک کے آخری گاؤں ہے اور جنہیں اب پہلا گاؤں سمجھا جاتا ہے، کے جوانوں کو دیوالی کی نیک ترین خواہشات پیش کیں۔وزیر اعظم ہماچل پردیش کے لیپچا میں جوانوں کے ساتھ دیوالی منائیں گے
November 12th, 10:44 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جوانوں کے ساتھ دیوالی منانے ہماچل پردیش کے لیپچا پہنچ گئے ہیں۔