وزیر اعظم نے اے ای ایم سنگا پور کا دورہ کیا
September 05th, 12:31 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنگاپور کے عزت مآب وزیر اعظم جناب لارنس وونگ کے ہمراہ سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس سیکٹر میں سنگاپور کی ایک سرکردہ کمپنی اے ای ایم کا دورہ کیا۔ انہیں عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں اے ای ایم کے کردار، اس کے آپریشنز اور ہندوستان کے لیے منصوبوں کے بارے میں واقف کرایا گیا ۔ سنگاپور سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن نے سنگاپور میں سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کے فروغ اور ہندوستان کے ساتھ تعاون کے مواقع کے بارے میں تفصیل بتائی۔ اس موقع پر مذکورہ سیکٹر کےسنگاپور کی کئی دیگر کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے سنگاپور کی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کو 11-13 ستمبر 2024 کے درمیان گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والی سیمی کان انڈیا نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔وزیراعظم کی سنگاپور کے وزیراعظم سے ملاقات
September 05th, 10:22 am
اپنی بات چیت کے دوران ، دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-سنگاپور دو طرفہ تعلقات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ دوطرفہ تعلقات کی وسعت ، گہرائی اور بے پناہ صلاحیت کو دیکھتے ہوئے، انہوں نے تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اس سے ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کو بھی بڑا فروغ حاصل ہو گا۔ اقتصادی تعلقات میں مضبوط پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے، رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلہ کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سنگاپور ہندوستانی معیشت میں تقریباً 160 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہندوستان کے لئے ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں تیز رفتار اور پائیدار ترقی نے سنگاپور کے اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے دفاع اورسلامتی، بحری شعبے میں بیداری، تعلیم مصنوعی ذہانت (اے آئی) فن ٹیک، نئی ٹیکنالوجی کے شعبے ، سائنس اور ٹیکنالوجی اور علمی شراکت داری کے شعبوں میں موجودہ تعاون کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے ملکوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے گرین پروجیکٹ کوریڈورز میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔سنگاپور کے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
September 05th, 09:00 am
میں پرتپاک استقبال کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ہماری پہلی ملاقات ہے۔ میری طرف سے آپ کو بہت بہت مبارکباد اور دلی نیک خواہشات۔ مجھے یقین ہے کہ 4جی کی قیادت میں سنگاپور مزید تیزی سے ترقی کرے گا۔PM Modi arrives in Singapore
September 04th, 02:00 pm
PM Modi arrived in Singapore. He will hold talks with President Tharman Shanmugaratnam, Prime Minister Lawrence Wong, Senior Minister Lee Hsien Loong and Emeritus Senior Minister Goh Chok Tong.ہندوستان کی موسیقی کی تاریخ تنوع کا ترانہ ہے ،جس کی گونج تال کے ساتھ سنائی دیتی ہے جس کا ارتقا ء ہزاروں سال میں ہوا ہے :وزیر اعظم
November 14th, 09:43 am
وزیر اعظم نے ستار کے جنون کے لئے سنگاپور کے نائب وزیر اعظم کی تعریف کی۔