PM Modi's conversation with Lakhpati Didis in Jalgaon, Maharashtra

August 26th, 01:46 pm

PM Modi had an enriching interaction with Lakhpati Didis in Jalgaon, Maharashtra. The women, who are associated with various self-help groups shared their life journeys and how the Lakhpati Didi initiative is transforming their lives.

جودھپور میں راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریب کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 25th, 05:00 pm

پروگرام میں موجود راجستھان کے گورنر شری ہری بھاؤ کرشن راؤ باگڑے جی، راجستھان کے مقبول عام وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما، جسٹس جناب سنجیو کھنہ جی، ملک کے وزیر قانون جناب ارجن رام میگھوال جی، راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب منندرا موہن سریواستو جی، دیگر تمام معزز جج صاحبان، انصاف کی دنیا کے تمام معززین، خواتین و حضرات !

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جودھپور، راجستھان میں راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

August 25th, 04:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے جودھ پور میں راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے راجستھان ہائی کورٹ میوزیم کا بھی افتتاح کیا۔

مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 25th, 01:00 pm

مہاراشٹر کے گورنر جناب سی پی رادھا کرشنن جی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے وزیر زراعت، وزیر دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان جی، اسی زمین کی سنتان ، وزراء کی کونسل میں میرے ساتھی، پرتاپ راؤ جادھو، مرکزی حکومت میں ہمارے وزیر جناب چندر شیکھر جی، اسی زمین کی سنتان، بہن رکشا کھڈسے جی، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار جی، دیویندر فڑنویس جی، مہاراشٹر حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز، اور بڑی تعداد میں مائیں - بہنیں جو ہمیں آشیرواد دینے آئی ہیں۔ میری نظر جہاں تک پہنچتی ہے یوں لگتا ہے جیسے ماؤں کا سمندر ہو۔ یہ منظر اپنے آپ میں راحت دیتا ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن سے خطاب کیا

August 25th, 12:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن میں شرکت کی۔ انھوں نے موجودہ حکومت کی تیسری مدت کے دوران حال ہی میں لکھپتی بننے والے 11 لاکھ نئی لکھپتی دیدی کو سرٹیفکیٹ دیئے اور تہنیت پیش کی۔ وزیر اعظم نے ملک بھر سے لکھپتی دیدیوں سے بھی بات چیت کی۔ جناب مودی نے 2500 کروڑ روپئے کا ایک گردشی فنڈ جاری کیا جس سے 4.3 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے تقریباً 48 لاکھ ارکان مستفید ہوئے۔ انھوں نے 5000 کروڑ روپے کے بینک قرض بھی تقسیم کیے جس سے 2.35 لاکھ ایس ایچ جی کے 25.8 لاکھ ممبروں کو فائدہ ہوگا۔ لکھپتی دیدی یوجنا کے آغاز سے لے کر اب تک ایک کروڑ خواتین کو لکھپتی دیدی بنایا جا چکا ہے اور حکومت نے تین کروڑ لکھپتی دیدی کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Many people want India and its government to remain weak so that they can take advantage of it: PM in Ballari

April 28th, 02:28 pm

Prime Minister Narendra Modi launched the poll campaign in full swing for the NDA in Karnataka. He addressed a mega rally in Ballari. In Ballari, the crowd appeared highly enthusiastic to hear from their favorite leader. PM Modi remarked, “Today, as India advances rapidly, there are certain countries and institutions that are displeased by it. A weakened India, a feeble government, suits their interests. In such circumstances, these entities used to manipulate situations to their advantage. Congress, too, thrived on rampant corruption, hence they were content. However, the resolute BJP government does not succumb to pressure, thus posing challenges to such forces. I want to convey to Congress and its allies, regardless of their efforts... India will continue to progress, and so will Karnataka.”

Your every vote will strengthen Modi's resolutions: PM Modi in Davanagere

April 28th, 12:20 pm

Addressing his third rally of the day in Davanagere, PM Modi iterated, “Today, on one hand, the BJP government is propelling the country forward. On the other hand, the Congress is pushing Karnataka backward. While Modi's mantra is 24/7 For 2047, emphasizing continuous development for a developed India, the Congress's work culture is – ‘Break Karo, Break Lagao’.”

Congress insulted our Rajas and Maharajas, but when it comes to Nizams & Nawabs, their mouths are sealed: PM Modi in Belagavi

April 28th, 12:00 pm

Prime Minister Narendra Modi today launched the poll campaign in full swing for the NDA in Karnataka. He addressed back-to-back mega rallies in Belagav. PM Modi stated, “When India progresses, everyone becomes happy. But the Congress has been so indulged in 'Parivarhit' that it gets perturbed by every single developmental stride India makes.”

PM Modi addresses public meetings in Belagavi, Uttara Kannada, Davanagere & Ballari, Karnataka

April 28th, 11:00 am

Prime Minister Narendra Modi today launched the poll campaign in full swing for the NDA in Karnataka. He addressed back-to-back mega rallies in Belagavi, Uttara Kannada, Davanagere and Ballari. PM Modi stated, “When India progresses, everyone becomes happy. But the Congress has been so indulged in 'Parivarhit' that it gets perturbed by every single developmental stride India makes.”

سپریم کورٹ آف انڈیا کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 28th, 01:00 pm

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ جی، سپریم کورٹ کے جسٹس، مختلف ہائی کورٹس کے چیف جسٹس، بیرونی ممالک سے ہمارے مہمان جج، مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال جی، اٹارنی جنرل وینکٹ رمانی جی، بار کونسل کے چیئرمین منن کمار مشرا جی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر آدیش اگروالا جی، دیگر معززین، خواتین و حضرات۔

وزیراعظم نے سپریم کورٹ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا افتتاح کیا

January 28th, 12:19 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 28 جنوری کو دہلی کے سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل سپریم کورٹ رپورٹس (ڈیجی ایس سی آر)، ڈیجیٹل کورٹس 2.0 اور سپریم کورٹ کی ایک نئی ویب سائٹ سمیت شہریوں پر مبنی معلومات اور ٹیکنالوجی کے اقدامات کا بھی آغاز کیا ۔

نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی وکلا کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 23rd, 10:59 am

دنیا بھر کی قانونی برادری کی اہم شخصیات سے ملنا اور ان سے روبرو ہونا میرے لیے ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ ہندوستان کے کونے کونے سے لوگ آج یہاں موجود ہیں۔ انگلینڈ کے لارڈ چانسلر اور انگلینڈ کی بار ایسوسی ایشنز کے مندوبین بھی اس کانفرنس میں ہمارے درمیان ہیں۔ اس میں دولت مشترکہ کے ممالک اور افریقی ممالک کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ ایک طرح سے بین الاقوامی وکلا کانفرنس ہندوستان کے وسودھیو کٹمبکم کے جذبے کی علامت بن گئی ہے۔ میں اس پروگرام میں آنے والے تمام بین الاقوامی مہمانوں کا ہندوستان میں تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں بار کونسل آف انڈیا کو بھی خصوصی طور پر مبارک باد پیش کرتا ہوں جو اس تقریب کے انعقاد کی ذمہ داری کو نہایت ہی خوش اسلوبی سے نبھا رہی ہے۔

وزیر اعظم كے ذریعہ نئی دہلی میں ’بین الاقوامی وکلاء کانفرنس 2023‘ کا افتتاح

September 23rd, 10:29 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ’بین الاقوامی وکلاء کانفرنس 2023‘ کا افتتاح کیا۔ کانفرنس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے مختلف قانونی موضوعات پر بامعنی مکالمے اور غور و خوض کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ خیالات اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے اور بین الاقوامی تعاون اور قانونی مسائل کی سمجھ کو مضبوط بنانا ہے۔

پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں ارکان پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 19th, 11:50 am

آپ کو اور ملک کے عوام کو گنیش چترتھی کی بہت بہت مبارکباد۔ آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہم سب مل کر نئے مستقبل کا افتتاح کررہے ہیں۔ آج ہم یہاں ترقی یافتہ بھارت کا عزم دوہرانے ، پھر ایک بار عہد بستہ ہونے اور اس کو حقیقت میں بدلنے کے لئے جی جان سے خود کو وقف کردینے کے ارادے سے نئی عمارت کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔ قابل احترام ایوان، یہ عمارت اور اس میں بھی یہ سینٹرل ہال ایک طرح ہمارے جذبات سے پُر ہے۔ہمیں جذباتی بھی بناتا ہے اور ہمیں اپنے فرض کے لئے تحریک بھی دیتا ہے۔آزادی سے پہلے یہ جگہ ایک طرح لائبریری کی شکل میں استعمال ہوتی ہے، لیکن بعد میں سموددھان سبھا کی نشست یہاں شروع ہوئی اور سمودھان سبھا کی نشستوں کے ذریعے سنجیدہ مذاکرات اور غور و فکر کرکے ہمارے آئین نے یہیں پر تشکیل پائی۔یہیں پر 1947 میں انگریزی حکومت نے اقتدار منتقل کیا، اس عمل کا بھی چشم دید گواہ ہمارا یہ سینٹرل ہال ہے۔ اسی سینٹر ہال میں بھارت کے ترنگے کو اپنایاگیا، ہمارے قومی ترانے کو اپنایاگیا اور تاریخی موقعوں پر آزادی کے بعد بھی سبھی سرکاروں کے درمیان بہت سے موقعے آئے، جب دونوں ایوانوں نے مل کر بھارت کے قسمت کو تشکیل دینے کی بات پر غوروفکر کیا، اتفاق رائے پیدا کیا اور فیصلہ بھی کیا۔

وزیر اعظم نے خصوصی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کیا

September 19th, 11:30 am

وزیر اعظم نے گنیش چترتھی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے خطاب کا آغاز کیا۔ انہوں نے آج کے اس موقع کونمایاں کیا جب ایوان کی کارروائی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں شروع ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ہم ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے عزم اور ارادے کے ساتھ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف گامزن ہو رہے ہیں۔‘‘

مغربی بنگال کے شہر کولکاتا میں جی 20 کی انسداد بدعنوانی وزارتی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

August 12th, 10:21 am

بدعنوانی کا سب سے زیادہ اثر نادار اور پسماندہ طبقے پر پڑتا ہے۔ یہ وسائل کے استعمال کو متاثر کرتا ہے۔ یہ منڈیوں میں بگاڑ پیدا کرتا ہے۔ یہ خدمات کی فراہمی کو متاثر کرتا ہے۔ اور بالآخر، یہ لوگوں کے معیارِ زندگی کو کم کرتا ہے۔ اَرتھ شاستر میں کوٹلیہ نے زور دیا ہے کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ریاست کے وسائل میں اضافہ کرکے اپنے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ فوائد بہم پہنچائے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اور، اسی لیے بدعنوانی سے لڑنا ہمارے عوام کے تئیں ہمارا مقدس فریضہ ہے۔

وزیر اعظم كا جی 20 انسداد بدعنوانی وزارتی اجلاس سے خطاب

August 12th, 09:00 am

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی سے سب سے زیادہ غریب اور پسماندہ طبقے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے وسائل کا استعمال کو متاثر ہوتا ہے، مارکیٹوں میں بگاڑ آتا ہے، سروس کی فراہمی متاثر ہوتی ہے اور بالآخر لوگوں کے معیار زندگی تباہ ہو جاتا ہے۔ ارتھ شاستر میں کوٹیلیہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ریاست کے وسائل کو بڑھا کر اپنے لوگوں کی بہبود كا داءرہ زیادہ سے زیادہ وسیع کرے۔ انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے بدعنوانی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ حکومت کا اپنے عوام کے تئیں مقدس فریضہ ہے۔

کانگریس نے ووٹ بینک کے لیے دہشت گردی کو ڈھال بنایا: کرناٹک کے بلاری میں پی ایم مودی

May 05th, 07:38 pm

بلاری میں جلسہ عام کے دوران، انہوں نے کیرالہ میں دہشت گردانہ سازشوں کے مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان سے معاشرے میں ہونے والی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ’دی کیرالہ سٹوری‘ نامی فلم کا حوالہ دیا جو اس طرح کی سازشوں پر مبنی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا، '''دی کیرلا اسٹوری' دہشت گردی کی بدصورت سچائی کو ظاہر کرتی ہے اور دہشت گردوں کے ڈیزائن کو بے نقاب کرتی ہے۔ کانگریس دہشت گردی پر بنی فلم کی مخالفت کر رہی ہے اور دہشت گردی کے رجحانات کے ساتھ کھڑی ہے۔ کانگریس نے ووٹ بینک کے لیے دہشت گردی کو ڈھال بنایا ہے۔

پی ایم مودی کرناٹک کے بلاری اور تماکورو میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

May 05th, 02:00 pm

کرناٹک میں جاری انتخابی مہم کے درمیان، پی ایم مودی کی ریلی کا سلسلہ جاری رہا جب انہوں نے آج بلاری اور تماکورو میں دو میگا جلسوں سے خطاب کیا۔ بلاری میں اپنی پہلی ریلی میں، پی ایم مودی نے کہا، بی جے پی کے سنکلپا پترا میں کرناٹک کو ملک کی سب سے اوپر والی ریاست بنانے کا روڈ میپ ہے لیکن کانگریس کا منشور بے شمار جھوٹے وعدوں پر مشتمل ہے اور یہ خوش کرنے کے اقدامات کا مجموعہ ہے۔

گجرات میں ’سواگت‘ کے 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پروگرام میں وزیر اعظم کی بات چیت اور خطاب کا متن

April 27th, 04:32 pm

آپ مجھ سے براہ راست گفتگوکررہے ہیں۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں پرانے وقت کے ساتھیوں سے مل سکا ہوں۔ دیکھتے ہیں پہلے بات کرنے کا موقع کس کو ملتا ہے۔