وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لتا منگیشکر کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کیا

September 28th, 09:42 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممتاز گلوکارہ لتا منگیشکر کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔جناب مودی نے آنجہانی گلوکارہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو یاد کرتے ہوئے ایک مضمون بھی شیئر کیا۔

وکست بھارت وکست گوا پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 06th, 02:38 pm

گوا کے گورنر پی ایس سری دھرن پلئی جی، یہاں کے نوجوان وزیر اعلیٰ پرمود ساونت جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھیوں، دیگر معززین اور گوا کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔ سمیست گوینک کارانک، منا-کالجھا ساون نمسکار۔ تمچو موگ انی اروبا پوڈون، مہاکا گوینت یون سادانچ کھوس ستا۔

وزیر اعظم نے گوا میں وکست بھارت، وکست گوا 2047 پروگرام میں 1330 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

February 06th, 02:37 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوا میں وکست بھارت، وکست گوا 2047 پروگرام میں 1330 کروڑ روپے سے زیادہ مالکیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے اس موقع پر دکھائی گئی نمائش کا جائزہ بھی لیا۔ آج کے ترقیاتی پروجیکٹوں میں تعلیم، کھیل، واٹر ٹریٹمنٹ، فضلہ کے انتظام اور سیاحت کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا شامل ہے۔ وزیر اعظم نے روزگار میلہ کے تحت مختلف محکموں میں 1930 نئے سرکاری بھرتی ہونے والوں میں تقرری آڈرز بھی تقسیم کیے اور مختلف فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کو منظوری نامے بھی دیئے۔

وزیر اعظم نے لتا منگیشکر کا گایا ہوا شری رام رکشا کا شلوک ساجھا کیا

January 17th, 08:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لتا منگیشکر کا ‘‘ماتا رامو ماتپیتا رام چندرا’’کے عنوان سےگایا ہوا شری رام رکشا کا شلوک ساجھا کیا ہے ۔

ایودھیا میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے، اُن کو وقف کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 30th, 02:15 pm

ایودھیا جی کے تمام لوگوں کو میرا نمسکار! آج پوری دنیا 22 جنوری کے تاریخی لمحے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔ ایسے میں ایودھیا کے لوگوں میں یہ جوش اور ولولہ بہت فطری ہے۔ میں ہندوستان کی مٹی کے ذرے ذرے اور ہندوستان کے لوگوں کا پجاری ہوں اور میں بھی آپ ہی کی طرح اتنا ہی بے چین ہوں۔ ہم سب کا یہ جوش اور ولولہ کچھ دیر پہلے ایودھیا جی کی سڑکوں پر بھی پوری طرح سے نظر آ رہا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے پوری ایودھیا نگری ہی سڑک پر اتر آئی ہو۔ میں آپ سب کی اس محبت اور اس آشرواد کے لیے تہہ دل سے ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میرے ساتھ بولئے - سیاور رام چندر کی...جئے. سیاور رام چندر کی...جئے سیاور رام چندر کی... جئے سیاور رام چندر کی

وزیر اعظم نے افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور 15,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

December 30th, 02:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور ایودھیا دھام میں 15,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں ایودھیا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے لیے تقریباً 11,100 کروڑ روپے کے پروجیکٹ اور پورے اتر پردیش میں دیگر پروجیکٹوں سے متعلق تقریباً 4600 کروڑ روپے کے پروجیکٹ شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے لتا منگیشکر کو ان کی جینتی کے موقع پر یاد کیا

September 28th, 12:56 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے لتا منگیشکر کو ان کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

من کی بات عوامی شراکت داری کے اظہار کا ایک شاندار وسیلہ بن چکا ہے: وزیر اعظم مودی

February 26th, 11:00 am

ساتھیو، لوری رائٹنگ کمپٹیشن میں، پہلا انعام، کرناٹک کے چامراج نگر ضلع کے بی ایم منجو ناتھ جی نے جیتا ہے۔ انہیں یہ انعام کنڑ میں لکھی ان کی لوری ’ملگو کندا‘ کے لیے ملا ہے۔ اسے لکھنے کی ترغیب انہیں اپنی ماں اور دادی کے گائے لوری گیتوں سے ملی۔ آپ اسے سنیں گے تو آپ کو بھی مزہ آئے گا۔

PM acknowledges thank you tweet from Hridaynath Mangeshkar

September 29th, 09:40 pm

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has acknowledged a thank you tweet from Hridaynath Mangeshkar, the younger brother of Late Lata Mangeshkar upon the inauguration of the Lata Mangeshkar Chowk in Ayodhya. The Prime Minister remarked that Lata Didi was an ardent devotee of Bhagwan Shri Ram and it is only fitting that the sacred city of Ayodhya has a Chowk in her name.

وزیر اعظم نے لتا منگیشکر جی کے ساتھ کی یادیں شیئر کیں

September 28th, 08:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لتا منگیشکر جی کے ساتھ کی یادیں اور ان کے ساتھ اپنی بات چیت کے لمحات شیئر کیے ہیں۔

اتر پردیش کے ایودھیا میں لتا منگیشکر چوک کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

September 28th, 12:53 pm

آج ہم سب کی قابل احترام اور محبت کی مورتی لتا دیدی کا یوم پیدائش ہے۔ آج اتفاق سے نوراتری کا تیسرا دن، ماں چندر گھنٹا کی سادھنا کا تہوار بھی ہے۔ کہتے ہیں کہ کوئی سادھک- سادھیکا جب سخت ریاضت کرتا ہے، تو ماں چندر گھنٹا کی کرپا سے اسے غیبی آوازوں کا احساس ہوتا ہے۔ لتا جی، ماں سرسوتی کی ایک ایسی ہی سادھیکا تھیں، جنہوں نے پوری دنیا کو اپنی غیبی آوازوں سے مسحور کر دیا۔ سادھنا (ریاضت) لتا جی نے کی، وردان ہم سب کو ملا۔ ایودھیا میں لتا منگیشکر چوک پر نصب کی گئی ماں سرسوتی کی یہ عظیم الشان وینا، موسیقی کی اُس ریاضت کی علامت بنے گی۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ چوک کے احاطہ میں سروور کے بہتے ہوئے پانی میں سنگ مرمر سے بنے 92 سفید کمل، لتا جی کی مدت حیات کی عکاسی کر رہے ہیں۔ میں اس شاندار کوشش کے لیے یوگی جی کی حکومت کا، ایودھیان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اور ایودھیا کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس موقع پر میں تمام ہم وطنوں کی طرف سے بھارت رتن لتا جی کو خراب عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں پربھو شری رام سے کامنا کرتا ہوں، ان کی زندگی کا جو فائدہ ہمیں ملا، وہی فائدہ ان کے سُروں کے ذریعے آنے والی نسلوں کو بھی ملتا رہا۔

وزیر اعظم نے ایودھیا میں لتا منگیشکر چوک کو وقف کرنے کے موقع پر ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا

September 28th, 12:52 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے ایودھیا میں لتا منگیشکر چوک کو وقف کرنے کے موقع پر اجتماع سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے لتامنگیشکر کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کیا

September 28th, 08:54 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے لتامنگیشکر کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کیا ہے ۔

ممبئی میں ’لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ‘ تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 24th, 05:01 pm

وانی پرمپرا کے مقدس اجلاس میں ہمارے ساتھ موجود مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری جی، مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر جناب دیویندر فڈنوس جی، مہاراشٹر حکومت میں وزیر جناب سبھاش دیسائی جی، محترم اوشا جی، آشا جی، ادی ناتھ منگیشکر جی، ماسٹر دیناناتھ میموریل فاؤنڈیشن کے سبھی اراکین، موسیقی اور آرٹ کے سبھی معزز ساتھیوں، دیگر معززین، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ حاصل کیا

April 24th, 05:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی میں ماسٹر دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر، وزیر اعظم کو اولین لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ، جسے بھارت رتن لتا منگیشکر کی یاد میں شروع کیا گیا ہے، تعمیر قوم کے تئیں مثالی تعاون پیش کرنے کے لیے ہر سال خصوصی طور پر ایک فرد کو دیا جائے گا۔ مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری، اور منگیشکر کنبہ کے اراکین بھی دیگر افراد کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم 24 اپریل کو قومی پنچایتی راج دیوس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

April 23rd, 11:23 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 اپریل 2022 کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے جہاں وہ صبح تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ،قومی پنچایتی راج دیوس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے اور ملک بھر کی تمام گرام سبھاؤں سے خطاب کریں گے۔ وہ ضلع سامبا میں پلی پنچایت کا بھی دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وزیر اعظم تقریباً 20000 کروڑ روپئے کے بقدر کی مختلف النوع ترقیاتی پہل قدمیوں کا آغاز کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ موصوف امرت سرووَر پہل قدمی کا بھی آغاز کریں گے۔ بعد ازاں، وزیر اعظم شام تقریباً 5بجے ممبئی میں ماسٹر دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں انہیں اولین لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

ہمیں فخر کے ساتھ اپنی مادری زبان میں بات کرنی چاہئے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

February 27th, 11:30 am

’ من کی بات ‘ میں پھر ایک بار آپ سب کا خیر مقدم ہے ۔ آج ’ من کی بات ‘ کی شروعات ہم ، بھارت کی کامیابی کے ذکر کے ساتھ کریں گے ۔ اس ماہ کے شروع میں بھارت اٹلی سے اپنے ایک قیمتی ورثے کو واپس لانے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ ورثہ ہے، اولوکیتیشورا پدم پانی کی ہزار سال سے زیادہ پرانی مورتی ۔ یہ مورتی کچھ سال پہلے بہار میں گیا جی کے دیوی مقام کنڈل پور مندر سے چوری ہو گئی تھی۔ لیکن بہت کوششوں کے بعد ، اب بھارت کو یہ مورتی واپس مل گئی ہے۔ ایسے ہی کچھ سال پہلے تمل ناڈو کے ویلور سے بھگوان آنجنییّر ، ہنومان جی کی مورتی چوری ہو گئی تھی۔ ہنومان جی کی یہ مورتی 600-700 سال پرانی تھی۔ اس مہینے کے شروع میں، آسٹریلیا میں ہمیں یہ ملی ، ہمارے مشن کو مل چکی ہے۔

لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیراعظم کے جواب کا متن

February 07th, 05:33 pm

صدر جمہوریہ جی کے خطاب پر شکریہ کہنے کے لئے میں حاضر ہوا ہوں۔ عزت مآب صدر جمہوریہ نے اپنےخطاب میں آتم نربھر بھارت کو لے کر کے اور خواہش مند بھارت کو لے کر کے گزشتہ دنوں کی جو کوششیں ہیں اس کے بارے میں تفصیل سے بات کہی ہے۔ میں تمام معزز ارکان کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس اہم خطاب پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر پیش شکریے کی تحریک پر وزیر اعظم کا جواب

February 07th, 05:32 pm

وزیر اعظم نے نیا عہد لینے اور قومی تعمیر کے کام کو پھر سے وقف کرنے میں موجودہ عہد کی اہمیت کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا ’’آزادی کا امرت مہوتسو یہ سوچنے کا صحیح وقت ہے کہ آنے والے سالوں میں ہندوستان عالمی قیادت کا کردار کس طرح نبھا سکتا ہے۔یہ بھی یکساں طورپر سچ ہے کہ ہندوستان نے پچھلے کچھ برسوں میں کئی ترقیاتی اقدامات کئے ہیں۔‘‘اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد کی مدت میں ایک نیا عالمی نظام تیزی سے شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا’’یہ ایک اہم موڑ ہے کہ جہاں ہمیں ہندوستان کی حیثیت سے اس موقع کو نہیں کھونا چاہئے۔‘‘

A Special Bond

February 06th, 01:39 pm

Lata didi has left for the heavenly abode. This ends the marvellous and melodious era in the Indian Movie Industry. Her soulful voice reverberated across the nation and won million hearts in the country. Called as the “Swar Kokila” by her fans, Lata Didi shared a special intangible bond with them. Not only with her fans, Lata Didi had immense affection for PM Modi.