
وزیر اعظم نے تھرو کماری انندتھن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
April 09th, 02:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نامور رہنما تھروکماری اننتھن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
لیکس فرڈمین کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پوڈکاسٹ اب مختلف زبانوں میں دستیاب ہے
March 23rd, 12:21 pm
مشہور اے آئی محقق اور پوڈکاسٹر لیکس فرڈمین کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حالیہ پوڈکاسٹ اب مختلف زبانوں میں قابل رسائی ہے، اور اس طرح یہ وسیع تر عالمی سامعین کے لیےدستیاب ہوگیا ہے۔
For me, the nation itself is divine and mankind is a reflection of the divine: PM Modi in Lex Fridman Podcast
March 16th, 11:47 pm
PM Modi interacted with Lex Fridman in a podcast about various topics ranging from fasting to his humble beginnings to AI and more. He stressed on the unifying power of sports and said that they connect people on a deeper level and energize the world. He remarked that the management of Indian elections should be studied worldwide.وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ بات چیت کی
March 16th, 05:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک بے لاگ بات چیت کے دوران ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں اور کیسے اپواس رکھتے ہیں، تو وزیر اعظم نے اپنے احترام کے طور پر لیکس فریڈمین کے ذریعے اپواس رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی روایات کا روزمرہ کی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوازم صرف رسومات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ زندگی کی رہنمائی کرنے والا فلسفہ ہے جس کی تشریح معزز سپریم کورٹ آف انڈیا نے کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپواس نظم و ضبط پیدا کرنے اور اندرونی اور بیرونی طور پر خود کو متوازن رکھنے کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپواس نفس کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ حساس اور باشعور بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپواس کے دوران کوئی بھی باریک خوشبو اور تفصیلات کو زیادہ واضح طور پر محسوس کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اپواس سوچنے کے عمل کو تیز کرتا ہے، تازہ نقطہ نظرفراہم کرتا ہے اور الگ سوچنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ جناب مودی نے واضح کیا کہ اپواس صرف کھانے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں ہے۔ اس میں تیاری اور ڈیٹاکسی فکیشن کا ایک سائنسی عمل شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کئی دن پہلے آیورویدک اور یوگا کے طریقوں پر عمل کرکے اپنے جسم کو اپواس کے لیے تیار کرتے ہیں اور اس دوران ہائیڈریشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اپواس شروع ہونے کے بعد، وہ اسے عقیدت اور خود نظم و ضبط کی ایک شکل کے طور پر دیکھتے ہیں، گہرے خود شناسی اور توجہ پر زور دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ان کا اپواس رکھنے کا عمل ذاتی تجربے سے پیدا ہوا، جس کا آغاز ان کے اسکول کے دنوں میں مہاتما گاندھی سے متاثر ایک تحریک سے ہوا تھا۔ انھوں نے اپنے پہلے اپواس کے دوران توانائی اور بیداری میں اضافہ محسوس کیا، جس نے انھیں اس کی تبدیلی کی طاقت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اپواس ان کی سرگرمیوں کو سست نہیں کرتا،اس کے بجائے، یہ اکثر ان کی سرگرم عمل رہنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپواس کے دوران، ان کے خیالات زیادہ آزادانہ اور تخلیقی طور پر رونما ہوتےہیں، جس سے اپنے آپ کو اظہار کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے۔ماریشس میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب
March 12th, 06:07 am
جب 10 سال پہلے آج کی ہی تاریخ کو میں ماریشس آیا تھا... اُس سال تب ہو لی ایک ہفتہ پہلے ہی گزر چکی تھی... تب میں ہندوستان سے پھگوا کی اُمنگ اپنے ساتھ لایا تھا... اب اس بار ماریشس سے ہو لی کے رنگ اپنے ساتھ لے کر ہندوستان جاؤں گا... ایک دن بعد ہی وہاں بھی ہو لی ہے... 14 تاریخ کو ہر طرف رنگ ہی رنگ ہوگا...وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماریشس میں بھارتی برادری سے خطاب کیا
March 11th, 07:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی ، ماریشس کے وزیراعظم جناب عزت مآب نوین چندر رام گولا م نے آج ٹریانون کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ماریشس میں بھارتی برادری اور بھارت کے دوستوں کے اجتماع سے خطاب کیا ۔ اس تقریب میں طلباء ، پیشہ ور افراد ، سماجی و ثقافتی تنظیموں اور کاروباری رہنماؤں سمیت بھارتی برادری نے پرجوش طریقے سےشرکت کی ۔ اس میں ماریشس کے کئی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔نئی دہلی میں منعقدہ اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 21st, 05:00 pm
سینئر لیڈر جناب شرد پوار جی، مہاراشٹر کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس جی، اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے صدر ڈاکٹر تارا بھوالکر جی، سابق صدر ڈاکٹر رویندر شوبھنے جی، تمام ممبران، مراٹھی زبان کے تمام اسکالرحضرات اور پروگرام میں موجود بہنو اور بھائیو۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 98 ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کیا
February 21st, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں 98ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام مراٹھیوں کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی مراٹھی زبان کی عظیم الشان تقریب میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کسی زبان یا علاقے تک محدود نہیں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ سمیلن آزادی کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر اور قوم کی ثقافتی ورثہ پر مشتمل ہے۔وزیر اعظم کی ڈاکٹر پیئر -سیلوین فلیوزٹ کے انتقال پر تعزیت
December 31st, 02:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر پیئر -سیلوین فلیوزٹ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ انہیں سنسکرت کے علوم کو مقبول بنانے ، خاص طور پر ادب اور گرامر کے میدان میں ان کی مثالی کاؤشوں کے لیےیاد رکھا جائے گا۔آئین ہماری مشعل راہ ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
December 29th, 11:30 am
ساتھیو، اگلے مہینے کی 13 تاریخ سے پریاگ راج میں مہا کمبھ بھی ہونے جا رہا ہے۔ فی الحال سنگم کے کناروں پر زبردست تیاریاں جاری ہیں۔ مجھے یاد ہے، ابھی کچھ دن پہلے جب میں پریاگ راج گیا تھا، تو مجھے ہیلی کاپٹر سے پورے کمبھ علاقے کو دیکھ کر خوشی ہوئی تھی۔ بہت بڑا! بہت خوبصورت! اتنا عظیم!اڑیشہ پرب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 24th, 08:48 pm
مرکزی کابینہ کے میرے رفقا جناب دھرمیندر پردھان جی ، جناب اشونی ویشنو جی ، اوڈیہ سماج کے صدر جناب سدھارتھ پردھان جی ، اوڈیہ سماج کے دیگر عہدیدار ان، اڈیشہ کے تمام فنکار ، دیگر معززین ، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے’اڈیشہ پرب 2024‘ کی تقریبات میں شرکت کی
November 24th, 08:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اڈیشہ پرب 2024‘ کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اڈیشہ کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کیا جو اس تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے اس سال سوبھاو کوی گنگادھر مہر کی سو ویں برسی کا ذکر کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے بھکت دسیا بھوری، بھکت سالبیگا اور اڑیہ بھگوت کے مصنف شری جگناتھ داس کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نے پرم پوجیہ بابھولگاؤنکر مہاراج سے ملاقات کی
November 14th, 06:40 pm
اپنے عمدہ خیالات اور تحریر کے لیے بڑے پیمانے پر قابل احترام، پرم پوجیہ بابھولگاؤنکر مہاراج سے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملاقات کی۔کابینہ نے مراٹھی، پالی، پراکرت، آسامی اور بنگالی زبانوں کو کلاسیکی کی زبان کا درجہ دینے کی منظوری دی
October 03rd, 09:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے مراٹھی، پالی، پراکرت، آسامی اور بنگالی زبانوں کو کلاسیکی زبان کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ کلاسیکی زبانیں بھارت کے غیر معمولی اور قدیم ثقافتی ورثے کے نگہبان کے طور پر کام کرتی ہیں جو ہر کمیونٹی کے تاریخی اور ثقافتی سنگ میل کی روح کا مظہر ہیں۔ماریشس کے وزیر اعظم محترم پروِند جگن ناتھ کے ساتھ اگلیگا جزائر میں فضائی پٹی اور جیٹی کے مشترکہ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
February 29th, 01:15 pm
گزشتہ 6 مہینوں میں وزیر اعظم جگن ناتھ اور میری یہ پانچویں ملاقات ہے۔ یہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان متحرک، مضبوط اور منفرد شراکت داری کا ثبوت ہے۔ ماریشس ہماری پڑوسی پہلے پالیسی کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ ماریشس ہمارے وژن ساگر کے تحت ہمارا خصوصی شراکت دار ہے۔ گلوبل ساؤتھ کے رکن کے طور پر، ہماری مشترکہ ترجیحات ہیں۔ پچھلے 10 سالوں میں ہمارے تعلقات میں بے مثال رفتار آئی ہے۔ ہم نے باہمی تعاون میں نئی بلندیاں حاصل کی ہیں۔ ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو ایک نئی شکل دی گئی ہے۔ ہمارے لوگ پہلے ہی زبان اور ثقافت کے سنہرےدھاگوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے، ہم نے یوپی آئی اورروپے کارڈ جیسے اقدامات کے ذریعے جدید ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی فراہم کی ہے۔وزیر اعظم اور ماریشس کے وزیر اعظم نے ماریشس کے اگالیگا جزیرے پر مشترکہ طور پر نئی ہوائی پٹی اور ایک جیٹی کا افتتاح کیا
February 29th, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب جناب پروِند جگناتھ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ماریشس کے اگالیگا جزیرے میں کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے چھ پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ ایک نئی ہوائی پٹی اور سینٹ جیمز جیٹی کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ ان پروجیکٹوں کا افتتاح بھارت اور ماریشس کے درمیان مضبوط اور دہائیوں پرانی ترقیاتی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ مین لینڈ ماریشس اور اگالیگا جزیرے کے درمیان بہتر رابطے کی مانگ کو پورا کرے گا، بحری سیکورٹی کو مستحکم کرے گا اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ ان پروجیکٹوں کا افتتاح اہم ہے، کیونکہ یہ 12 فروری 2024 کو دونوں رہنماؤں کے ذریعہ ماریشس میں یو پی آئی اور رو-پے کارڈ خدمات کے حالیہ آغاز کے بعد کیا گیا ہے۔من کی بات: ’میرا پہلا ووٹ – دیش کے لیے‘… پی ایم مودی نے پہلی بار ووٹروں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی
February 25th, 11:00 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار ۔ ’من کی بات‘ کے 110ویں ایپیسوڈ میں آپ کا خیر مقدم ہے ۔ ہمیشہ کی طرح ، اس بار بھی ہمیں آپ کی بہت ساری تجاویز، ان پٹ اور تبصرے ملے ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ چیلنج ہے کہ ایپی سوڈ میں کن کن موضاعات کو شامل کیا جائے ۔ مجھے مثبتیت سے بھرے ایک سے بڑھ کر ایک اِن پُٹ ملے ہیں ۔ ان میں بہت سارے ایسے ہم وطنوں کا ذکر ہے ، جو دوسروں کے لیے امید کی کرن بن کر ، ان کی زندگیوں میں بہتری لانے میں مصروف ہیں ۔پنڈت مدن موہن مالویہ کی کلیات کے اجرا کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 25th, 04:31 pm
کابینہ میں میرے ساتھی جناب انوراگ ٹھاکر جی، ارجن رام میگھوال جی، مہامنا سمپورنا وانگ مایا کے ایڈیٹر ان چیف میرے بہت پرانے دوست رام بہادر رائے جی، مہامنا مالویہ مشن کے صدر پربھو نارائن شریواستو جی، اسٹیج پر بیٹھے تمام سینئر ساتھی، خواتین و حضرات،وزیر اعظم نے پنڈت مدن موہن مالویہ کی 162ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’ان کے مجتمع کاموں‘ کا اجرا کیا
December 25th, 04:30 pm
مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کی 162ویں یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ایک پروگرام میں ’پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجتمع کام‘ کی 11 جلدوں کی پہلی سیریز کا اجرا کیا۔ جناب مودی نے پنڈت مدن موہن مالویہ کو گلہائے عقیدت بھی پیش کیے۔ بنارس ہندو یونیورسٹی کے نامور بانی، پنڈت مدن موہن مالویہ کا جدید ہندوستان کے بانیوں میں بھی ایک اہم مقام ہے۔ انہیں ایک ممتاز عالم اور مجاہد آزادی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے لوگوں میں قومی شعور بیدار کرنے کے لیے بے پناہ کام کیے۔مدھیہ پردیش کے چترکوٹ میں تلسی پیٹھ پروگرام میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 27th, 03:55 pm
میں چترکوٹ کی مقدس سرزمین کو ایک بار پھر سلام کرتا ہوں، میری خوش قسمتی ہے کہ آج پورے دن میں مجھے الگ الگ مندروں میں پربھو شری رام کے درشن کا موقع ملا اور سنتوں کا آشیرواد بھی ملا ہے۔ خاص طور پر جگد گرو رام بھدراچاریہ جی سے جو محبت ملتی ہے، وہ مجھے شدت جذبات سے مغلوب کردیتی ہے۔ تمام قابل احترام سنتوں، مجھے خوشی ہے کہ آج اس مقدس مقام پر مجھے جگد گرو جی کی کتاب کے اجراء کا موقع ملا ہے۔ اشٹا دھیائی بھاشیہ ، رامانند چاریہ چریتم، اور بھگوان کرشن کی راشٹر لیلا، یہ سبھی گرنتھ بھارت کی عظیم علمی روایت کو مزید تقویت بخشیں گے۔ میں ان کتابوں کو جگد گرو جی کے آشیرواد کا ایک اور روپ مانتا ہوں۔ آپ سبھی کو میں ان کتابوں کے اجراء پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔