سپریم کورٹ میں یوم دستور کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ

November 26th, 08:15 pm

یوم دستور پر آپ کو اور تمام شہریوں کو مبارکباد۔ بھارت کے آئین کا 75واں سال پوری قوم کے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ آج میں ہندوستان کے آئین اور دستور ساز اسمبلی کے تمام اراکین کو عاجزی کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سپریم کورٹ میں یوم آئین کے پروگرام میں شرکت

November 26th, 08:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں سپریم کورٹ میں یوم آئین کے پروگرام میں شرکت کی۔ چیف جسٹس آف انڈیا جناب سنجیو کھنہ، سپریم کورٹ کے جج جسٹس شری بی آر گوئی اور جسٹس سوریا کانت، وزیر قانون و انصاف جناب ارجن رام میگھوال، اٹارنی جنرل آف انڈیا اور دیگر معززین اس تقریب میں موجود تھے۔

آئی ٹی یو-ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 15th, 10:05 am

میرے کابینی رفقا جیوترادتیہ سندھیا جی، چندر شیکھر جی، آئی ٹی یو کے سکریٹری جنرل، مختلف ممالک کے وزراء، ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے تمام وزراء، صنعت کے رہنما، ٹیلی کام کے ماہرین، اسٹارٹ اپس کی دنیا سے تعلق رکھنے والے میرے پیارے نوجوان، ملک اور بیرون ملک سے آئے دیگر معززین، خواتین و حضرات،

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں آئی ٹی یو ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن سٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 کا افتتاح کیا

October 15th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین - ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے) 2024 کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے پروگرام کے دوران انڈیا موبائل کانگریس 2024 کے 8ویں ایڈیشن کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی جائزہ لیا ۔

Lakshadweep is not just a group of islands; it's a timeless legacy of traditions and a testament to the spirit of its people, says PM Modi

January 04th, 03:29 pm

PM Modi visited Agatti, Bangaram and Kavaratti in Lakshadweep for the launch of various projects. Sharing glimpses from his two-day visit on ‘X’, PM Modi said, “Our focus in Lakshadweep is to uplift lives through enhanced development. In addition to creating futuristic infrastructure, it is also about creating opportunities for better healthcare, faster internet and drinking water, while protecting as well celebrating the vibrant local culture. The projects that were inaugurated reflect this spirit.”

وزیر اعظم نے لکشدیپ میں حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے مستفیدین سے بات چیت کی

January 03rd, 01:49 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لکشدیپ میں حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ اپنی بات چیت کی جھلکیاں شیئر کیں ہیں۔

کاوارتی، لکشدیپ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 03rd, 12:00 pm

آج لکشدیپ کی صبح دیکھ کر جی خوش ہوگیا۔ لکشدیپ کی خوبصورتی کو لفظوں میں سمیٹنا بہت مشکل ہے۔ اس بار مجھے اگتی، بنگارام اور کاوارتی میں آپ سبھی پریوار جنوں سے ملنے کا موقع ملا ہے۔ لکشدیپ کا زمینی رقبہ بھلے ہی چھوٹا ہو لیکن لکشدیپ کے لوگوں کا دل سمندر کی طرح بڑا ہے۔ آپ کے خلوص اور آپ کے آشیرواد سے میں بہت متاثر ہوا ہوں، میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نےلکشدیپ کے کاوارتی میں 1150 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

January 03rd, 11:11 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لکشدیپ کے کاوارتی میں 1150 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے ترقیاتی منصوبے ٹیکنالوجی، توانائی، آبی وسائل، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تحت اسکولی طلباء کو سائیکلیں دیں۔ انہوں نے کسانوں اور ماہی گیرمستفیدین کو پی ایم کسان کریڈٹ کارڈ بھی دئیے۔

وزیر اعظم نےلکشدیپ کی ترقی سے متعلق پہلوؤں پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

January 02nd, 11:16 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لکشدیپ کی ترقی سے متعلق پہلوؤں پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ پی ایم مودی آج لکشدیپ پہنچے اور کل وہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے لئے وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

لکشدیپ میں اگتی ہوائی اڈے پر ایک عوامی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 02nd, 04:45 pm

لکشدیپ بہت سے امکانات سے بھرا ہوا ہے۔ لیکن آزادی کے بعد طویل عرصے تک لکشدیپ کے بنیادی ڈھانچے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ اگرچہ شپنگ یہاں لائف لائن رہی ہے۔ لیکن یہاں بندرگاہ کا بنیادی ڈھانچہ بھی کمزور ہی رہا۔ تعلیم ہو، صحت ہو، یہاں تک کہ پیٹرول اور ڈیزل کے لیے بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ان سب چنوتیوں کو ہماری حکومت اب دور کر رہی ہے۔ لکشدیپ کی پہلی پی او ایل بلک اسٹوریج کی سہولت کورَتّی اور منیکوئے جزیرے میں بنائی گئی ہے۔ اب یہاں کئی شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

پی ایم مودی نے لکشدیپ کے اگاتی ہوائی اڈےپر ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا

January 02nd, 04:30 pm

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے لکش دیپ میں موجود وسیع امکانات کو اجاگر کیا اور اس بات کی طرف اشارہ کیاکہ آزادی کے بعد لکش دیپ کو طویل عرصے سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ علاقے میں جہاز رانی لائف لائن ہونے کے باوجود بندرگاہ کا بنیادی ڈھانچہ بہت کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات، تعلیم، صحت اور یہاں تک کہ پٹرول اور ڈیزل پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت نے اس کی ترقی کا کام صحیح معنوں میں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ان تمام چیلنجز کو ہماری حکومت دور کر رہی ہے۔‘‘

وزیر اعظم 2 تا 3 جنوری 2024 کو تمل ناڈو، لکشدیپ اور کیرالہ کا دورہ کریں گے

December 31st, 12:56 pm

2 جنوری، 2024 کو، صبح تقریباً 10:30 بجے، وزیر اعظم تروچیرپلی، تمل ناڈو پہنچیں گے۔ وہ بھارتی داسن یونیورسٹی، تروچیرپلی کے 38ویں کانووکیشن تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب، تروچیرپلی میں ایک عوامی پروگرام میں، وزیر اعظم ہوا بازی، ریل، سڑک، تیل اور گیس، جہاز رانی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں سے متعلق 19,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ تقریباً 3:15 بجے، وزیر اعظم اگاتی، لکشدیپ پہنچیں گے جہاں وہ ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ 3 جنوری، 2024 کو، تقریباً 12 بجے دوپہر، وزیر اعظم کاوارتی، لکشدیپ پہنچیں گے، جہاں وہ لکشدیپ میں ٹیلی کمیونیکیشن، پینے کے پانی، شمسی توانائی اور صحت جیسے شعبوں سے متعلق متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم نے لکشدیپ میں ’نیوٹری گارڈن پروجیکٹ‘ کی تعریف کی

June 10th, 08:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لکشدیپ میں ’نیوٹری گارڈن پروجیکٹ‘ کی تعریف کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس پہل نے دکھایا ہے کہ لکشدیپ کے لوگ نئی چیزیں سیکھنے اور اپنانے کے بارے میں کتنے پرجوش ہیں۔

وزیر اعظم نے دمن میں نمو پتھ دیو کا سی فرنٹ قوم کے نام وقف کیا

April 25th, 11:23 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دمن میں نمو پتھ ،دیوکا سی فرنٹ قوم کے نام وقف کیا۔ ا س مقام پر پہنچنے پر وزیر اعظم نے تعمیراتی کاموں سے جڑے ورکروں سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ ایک تصویر بھی کھچوائی ۔انہوں نے نیا بھارت سیلفی پوائنٹ کابھی دورہ کیا۔

روزگار میلے کے تحت نئی تقرریاں پانے والے تقریباً 71,000 افرادکو تقرری نامے کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 22nd, 10:31 am

آپ سب کو بہت بہت مبارک باد۔ آج ملک کے 45 شہروں میں 71 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو تقرری نامے دیئے جارہے ہیں۔ یعنی آج ساتھ ہزاروں گھروں میں خوشحالی کے نئے دور کی شروعات ہوئی ہے۔ پچھلے مہینے آج ہی کے دن دھن تیرس کے موقع پر مرکزی حکومت کی طرف سے 75 ہزار نوجوانوں کو تقرری نامے تقسیم کئے گئے تھے۔ اب آج کا یہ عظیم روز گار میلہ دکھاتا ہے کہ حکومت کس طرح گورنمنٹ جاب دینے کے لئے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔

روزگار میلے کے تحت وزیر اعظم نے نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کوتقریباً 71 ہزار تقرر نامے تقسیم کئے

November 22nd, 10:30 am

روزگار میلے کے تحت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نئے بھرتی کئے گئے افراد کو تقریباً 71 ہزار تقرر نامے تقسیم کئے۔ توقع ہے کہ روز گار میلہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ قومی ترقی میں براہ راست شرکت کے لیے انہیں بامعنی مواقع فراہم کرنے اور روزگار کے مزید پیدا کرنے میں ایک محرک کے طور پر کام کرے گا۔ اس سے قبل اکتوبر میں، روزگار میلے کے تحت 75,000 تقرر نامے نئے بھرتی کئے گئے افراد کو سپرد کیے گئے تھے۔

بحریہ کے اسپتالوں کو مختلف شہروں میں عام شہریوں کے استعمال کے لئے کھولا جارہا ہے

May 03rd, 07:40 pm

نئی دہلی 03 مئی 2021: بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ آج وزیر اعظم سے ملاقات کرنے پہنچے ۔

The digital potential of our nation is unparalleled, perhaps even in the history of mankind: PM

December 08th, 11:00 am

PM Modi addressed India Mobile Congress via video conferencing. PM Modi said it is important to think and plan how do we improve lives  with the upcoming technology revolution. Better healthcare, Better education, Better information and opportunities for our farmers, Better market access for small businesses are some of the goals we can work towards, he added.

وزیر اعظم نے انڈیا موبائل کانگریس 2020 سے خطاب کیا

December 08th, 10:59 am

نئی دلی،8؍ دسمبر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ورچوئل طریقے سے انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی)2020 میں افتتاحی خطبہ پیش کیا۔ آئی ایم سی 2020 کا مرکزی خیال ‘‘شمولیت پر مبنی اختراعات – اسمارٹ، محفوظ اور پائیدار’’ ہے۔ اس کا مقصد وزیر اعظم کے ‘آتم نربھر بھارت’، ‘ڈیجیٹل شمولیت’، اور‘پائیدار ترقی، صنعت سازی اور اختراعات’ کو فروغ دینے کے تصور سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلی مواصلات اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز کے شعبوں میں تحقیق و ترقی ، غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

پندرہ اگست 2020 کو، 74ویں یوم آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

August 15th, 02:49 pm

آزادی کے اِس مقدس تہوار کی سبھی ہم وطنوں کو مبارکباد اور بہت بہت نیک خواہشات ۔