PM Modi's conversation with Lakhpati Didis in Jalgaon, Maharashtra
August 26th, 01:46 pm
PM Modi had an enriching interaction with Lakhpati Didis in Jalgaon, Maharashtra. The women, who are associated with various self-help groups shared their life journeys and how the Lakhpati Didi initiative is transforming their lives.مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 25th, 01:00 pm
مہاراشٹر کے گورنر جناب سی پی رادھا کرشنن جی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے وزیر زراعت، وزیر دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان جی، اسی زمین کی سنتان ، وزراء کی کونسل میں میرے ساتھی، پرتاپ راؤ جادھو، مرکزی حکومت میں ہمارے وزیر جناب چندر شیکھر جی، اسی زمین کی سنتان، بہن رکشا کھڈسے جی، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار جی، دیویندر فڑنویس جی، مہاراشٹر حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز، اور بڑی تعداد میں مائیں - بہنیں جو ہمیں آشیرواد دینے آئی ہیں۔ میری نظر جہاں تک پہنچتی ہے یوں لگتا ہے جیسے ماؤں کا سمندر ہو۔ یہ منظر اپنے آپ میں راحت دیتا ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن سے خطاب کیا
August 25th, 12:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن میں شرکت کی۔ انھوں نے موجودہ حکومت کی تیسری مدت کے دوران حال ہی میں لکھپتی بننے والے 11 لاکھ نئی لکھپتی دیدی کو سرٹیفکیٹ دیئے اور تہنیت پیش کی۔ وزیر اعظم نے ملک بھر سے لکھپتی دیدیوں سے بھی بات چیت کی۔ جناب مودی نے 2500 کروڑ روپئے کا ایک گردشی فنڈ جاری کیا جس سے 4.3 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے تقریباً 48 لاکھ ارکان مستفید ہوئے۔ انھوں نے 5000 کروڑ روپے کے بینک قرض بھی تقسیم کیے جس سے 2.35 لاکھ ایس ایچ جی کے 25.8 لاکھ ممبروں کو فائدہ ہوگا۔ لکھپتی دیدی یوجنا کے آغاز سے لے کر اب تک ایک کروڑ خواتین کو لکھپتی دیدی بنایا جا چکا ہے اور حکومت نے تین کروڑ لکھپتی دیدی کا ہدف مقرر کیا ہے۔وزیر اعظم 25 اگست کو مہاراشٹر اور راجستھان کا دورہ کریں گے
August 24th, 02:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 اگست کو مہاراشٹر کے جلگاؤں اور راجستھان کے جودھ پور کا دورہ کریں گے۔ تقریباً 11:15 بجے، وزیر اعظم لکھ پتی دیدی سمیلن میں شرکت کریں گے۔ تقریباً 4:30 بجے، وزیر اعظم جودھپور میں راجستھان ہائی کورٹ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔