عالمی امن کے لیے کرشن گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 03rd, 07:48 pm

کرشن گرو سیوا شرم میں مصروف عمل آپ سبھی سادھو سنتوں اور عقیدت مندوں کو میرا پرنام۔ کرشن گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن کا یہ پروگرام پچھلے ایک مہینہ سے چل رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ علم، خدمت اور انسانیت کی جس ہندوستانی روایت کو کرشن گرو جی نے آگے بڑھایا، وہ آج بھی لگاتار جاری ہے۔ گرو کرشن پریمانند پربھو جی اور ان کے تعاون کے آشیرواد سے اور کرشن گرو بھکتوں کی کوششوں سے اس پروگرام میں اس کی عظمت صاف دکھائی دے رہی ہے۔ میری خواہش تھی کہ میں اس موقع پر آسام آ کر آپ سب کے ساتھ اس پروگرام میں شامل ہوؤں! میں نے کرشن گرو جی کی مقدس سرزمین پر آنے کی پہلے بھی کئی بار کوشش کی ہے۔ لیکن شاید میری کوششوں میں کوئی کمی رہ گئی کہ چاہ کر کے بھی میں اب تک وہاں نہیں آ پایا۔ میری خواہش ہے کہ کرشن گرو کا آشیرواد مجھے یہ موقع دے کہ میں آنے والے وقت میں وہاں آ کر آپ سبھی کو نمن کروں، آپ کے دیدار کروں۔

وزیر اعظم نے عالمی امن کے لیے کرشنا گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن سے خطاب کیا

February 03rd, 04:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آسام کے بارپیٹا میں کرشنا گرو سیواشرم میں منعقدہ کرشن گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن برائے عالمی امن سے خطاب کیا۔ کرشنا گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن برائے عالمی امن ایک ماہ طویل کیرتن ہے، جو کرشنا گرو سیواشرم میں 6 جنوری سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم 3 فروری کو عالمی امن کے لیے کرشن گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن میں شرکت کریں گے

February 01st, 10:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 فروری 2023 کو شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کرشنا گرو ایکنام اکھنڈا کیرتن فار ورلڈ پیس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کرشنا گرو سیواشرم کے عقیدت مندوں سے خطاب بھی کریں گے۔