سری نگر میں ‘بااخیتار نوجوان، خوشحال جموں و کشمیر’ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن

June 20th, 07:00 pm

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب پرتاپ راؤ جادھو جی، دیگر تمام معززین اور میرے نوجوان دوست اور جموں و کشمیر کے کونے کونے سے جڑے میرے تمام بھائی اور بہنو!

وزیر اعظم نے سری نگر، جموں و کشمیر میں ’نوجوانوں کی اختیارکاری، جموں و کشمیر کاتغیر‘ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا

June 20th, 06:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے سری نگر میں واقع شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں ’نوجوانوں کی اختیارکاری، جموں و کشمیر کا تغیر ‘ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے جموں و کشمیر میں 1,500 کروڑ روپئے سے زائد کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جس میں سڑک، پانی کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم میں بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے 1,800 کروڑ روپئے کے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے پروجیکٹ (جے کے سی آئی پی) میں مسابقتی بہتری کا بھی آغاز کیا۔ جناب مودی نے 200 نئی سرکاری بھرتیوں کو تقرری نامے دینے کی بھی شروعات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے نمائش کا جائزہ لیا اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے کامیاب نوجوان سے بات چیت کی۔

وزیر اعظم 19-18جون کو یوپی اور بہار کا دورہ کریں گے

June 17th, 09:52 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 اور 19 جون 2024 کو اتر پردیش اور بہار کا دورہ کریں گے۔